Deobandi Books

شھادۃ الاقوام علی صدق الاسلام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

60 - 82

زینب ؓ : یہ وہ بیوی ہے جس کی نسبت مخالفین طرح طرح کی چہ می گوئیاں کرتے ہیں۔ واقعات یہ ہیں۔ زینب آں حضرتﷺ کی پھوپھی زاد بہن تھیں۔ بیس سال کی عمر میں حضرت نے اُس کی شادی زید بن حارث سے کی تھی۔ ہر چند زینب دل سے اس شادی پر راضی نہ تھیں مگر انکار بھی نہ کرسکتی تھیں۔ 
زید اصل میں بی بی خدیجہ کا ایک حبشی غلام تھا اور شروع ہی میں ایمان لاچکا تھا۔ بی بی خدیجہ نے اس کو غلامی سے رہا کردیا اور اجازت دی کہ اپنے ماں باپ کے ہاں چلا جائے، مگر اس نے بدستور آپ کے ہاں رہنا پسند کیا اور اپنے آپ کو اس قدر اہل ثابت کیا کہ حضرت محمد صاحب نے اس کو متبنیٰ بنالیا تھا اور یہی وجہ تھی کہ آپ کو زینب اور زید کے نکاح میں اس قدر دلچسپی تھی۔ گو آپ زینب کا ہاتھ زید کو دے سکتے تھے۔ اس کا دل دینا اس کے اپنے ہاتھ میں تھا۔ میاں بیوی میں آئے دن کھٹ پٹ ہونے لگی اور طلاق کی نوبت پہنچی۔ آں حضرت نے بہتیرا فریقین کو سمجھایا، مگر محبت کا دیوتا جو آنکھوں سے اندھا ہے اور فقط دل کی آنکھوں سے دیکھا کرتا ہے رضا مند نہ ہو اطلاق ہوگئی۔
زینب بڑی قابل عورت تھی نہ معلوم اس کے دل میں کیا کیا اُمنگیں تھیں اُس کی آرزو یہ تھی کہ اُسے رسول اللہ کی زو۔ّجیت کا فخر نصیب ہو۔
(ناظرین! کیا آپ اس جذبہ کو مضحکہ اُڑانے کے قابل سمجھتے ہیں؟ تو اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کا دل عورت کا دل نہیں ہے)۔
اہلِ عرب میں متبنیٰ بیٹے کی بیوی سے شادی کرنا جائز نہ تھا۔ آں حضرت کو قدرتی طورپر تشویش ہوئی۔ زینب کسی اور کے ساتھ نکاح کرنا پسند نہ کرتی تھی اور آپ کا پہلا تجربہ اس کے حق میں ناگوار ثابت ہوچکا تھا۔ اب کریں تو کیا کریں؟
بالآخر غور کرتے کرتے ان کو اندرونِ دل سے یہ صلاح ملی کہ زینب سے نکاح کرنا عین مناسب ہے جائز ہے۔ یا اسلام کی اصطلاح میں یوں کہیے کہ حضرت کو الہام ہوا کہ زینب سے نکاح کرنا جائز ہے۔
مخالف لوگ کہا کرتے ہیں کہ آں حضرت نے ایک ناجائز فعل کو جائز ٹھہرانے کے لیے ایک ’’خاص وحی‘‘ کے اترنے کا بہانہ بنایا۔ اگر وہ تعصب کو چھوڑ کر ٹھنڈے دل سے غور کریں تو ان کو معلوم ہوجائے گا کہ جو فعل ایک ملک یا ایک زمانہ میں جائز سمجھا جاتا ہے وہی فعل کسی اور ملک یا اور زمانہ میں ناجائز ٹھہرتا ہے۔ یعنی کثیر الازدوجی جس کو اسلامی اخلاق میں جائز سمجھا جاتا ہے عیسائی اخلاق کی رُو سے قابلِ نفریں ہے اور نہ صرف ہندوؤں میں مہا بھارت کے زمانہ میں ایک بیوی در و پدی کے لیے پانچ خاوند کرنا جائز تھا، بلکہ اب بھی دور دراز پہاڑوں میں ایسی قومیں موجود ہیں جن میں یہی رسم جاری ہے۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تمہید 1 1
3 اَلْفَضْلُ مَـا شَھِدَتْ بِہِ الْأَعْدَائُ کا ایک کھلا مصداق 1 2
4 اسلام کے واجبات اور فرائض حفظِ صحت 1 1
5 پیغمبر ِاسلام سے ایک جرمنی ڈاکٹر کی عقیدت 4 4
6 قرآن تمام آسمانی کتابوں میں بہترین کتاب ہے 5 4
7 قرآن کی کرنیں مغرب پر 7 4
8 اسلام میں روحانیت 9 4
9 دیگر مذاہب کے عالموں کا خیال 11 4
10 چند نکتہ آرائیاں 15 4
11 مزید یاد داشتیں 16 4
12 بابو بپن چندر پال کے خیالات 17 1
13 وید اور شاستر میں گائے کشی کا تذکرہ 17 12
14 بھوا بھوتی کا زمانہ 18 12
15 آریہ ہندو گوشت خور 18 12
16 ز۔ّنار بندی میں گائے کا چمڑا 18 12
17 حضور نبی کریمﷺ کی صداقت و رسالت کا ثبوت غیروں کی تحریروں سے 19 12
18 تصدیقِ رسالت رسول ر۔ّبانی ایک مسیحی عالم کی زبانی 20 1
19 ایک تعلیم یافتہ ہندوں کی رائے 23 18
20 ہندوؤں کا مسلمان ہونا جبریہ نہ تھا 24 18
25 اَلْفَضْلُ مَا شَھِدَتْ بِہِ الْأَعْدَائُ 24 1
26 رسول کریم ﷺ ایک آریہ کی نظر میں 25 25
27 بہائی مذہب اور شریعتِ محمدیہ 26 25
28 اسلام اور ۔ُعلمائے فرنگ 29 25
29 اَلْفَضْلُ مَا شَھِدَتْ بِہِ الْأَعْدَائُ 29 25
30 ۔ّتعددِ ازواج اور انبیائے سابقین 35 1
31 دنیا کا اعظم ترین انسان 36 30
32 اسلام غیر مسلموں کی نظر میں 38 30
33 قرآن کریم کی عظمت و وقعت 42 1
34 فرانس کے مشہور مستشرق موسیو سید یو کے قلم سے 42 33
36 شق القمر کی تصدیق 43 1
37 ایک ستارہ کے دو ٹکڑے ہوگئے 43 36
38 مچھلی کے پیٹ میں زندہ رہنا ممکن ہے 44 36
40 مناقبِ نبوی کا گلدستہ 45 1
41 انسانی شرافت 46 40
42 بچوں پر شفقت 47 40
43 ۔ّنبوت کا تاجدار جھونپڑیوں میں 47 40
44 غریبوں کا احترام 47 40
45 بزرگی اور پیغامبری 48 40
46 سائنس دانوں کے قول سے فنائے دنیا کا دفعِ استبعاد 49 1
47 قیامت کے آثار 50 46
48 ایک فرانسیسی مصنف کے خیالات رسول کریمﷺ کے متعلق 50 46
49 کفر میں اسلام 51 46
50 اسلامی نماز کے عظیم الشان فوائد کا اعتراف 56 1
51 مغرب کے نامور فلسفیوں اور پادریوں کی طرف سے 56 50
52 نماز اور ریورینڈ لیبان 57 50
53 سینٹ ہیلر کا قول 57 50
54 پادری جیمس مولر کا بیان 58 50
55 مسٹر کنگ کا خیال 58 50
56 اُمِ ۔َسلمؓ 59 50
57 زینب 60 50
58 بی بی حبیبہ 61 50
59 بی بی جوریہ 62 50
60 بی بی صفیہ 62 50
61 بعض غیر مسلم فاضلوں کی رائے قرآن شریف کے متعلق 63 50
62 راز دار بیوی کی شہادت 68 50
63 پردہ کے متعلق ایک عیسائی خاتوں کے خیالات 68 50
64 اہلِ ہنود کی کتابوں میں حضورِ اقدسﷺ کی رسالت کا ذکر مبارک 69 50
65 کیا کلکی اوتار آگیا 70 50
66 اَنْ کہی یا اَنْ کہنی کیا چیز ہے 71 50
67 بعض ہندوؤں فقرا اور اہل اللہ 72 50
68 بیاس جی مشہور ہندو رشی کی گواہی 73 50
69 راجہ بھوج مشہور عالم راجہ کا اسلام 73 50
70 ایک گور کھپوری کی شہادت 75 50
71 کاش میں مسلمان ہوتی 76 50
72 مسلمانانِ ہند کے غیر اسلامی رسوم 76 1
73 آں حضرتﷺ کا طریقِ تبلیغ 77 72
74 قرونِ اولیٰ میں تبلیغِ اسلام 77 72
75 مغلوں کی تبلیغی سرگرمیاں 78 72
76 ۔ُعلما و صوفیاء کی تبلیغی سرگرمیاں 78 72
77 مجمع الجزائر اور افریقہ میں اسلام 79 72
78 نو مسلموں کی مذہبی واقفیت 79 72
79 مسلمانانِ ہند کے غیر اسلامی رسوم 80 72
80 دنیا کا آیندہ مذہب اسلام ہوگا 81 72
Flag Counter