قرآن کیا ہے؟ قرآن ایک واجب التعظیم کتاب ہے۔ جس نے بتایا ہے کہ خدا کے حقوق بندوں پر کیا ہیں اور بندوں کے حقوق اور تعلقات خدا سے کس قسم کے ہونے چاہییں۔ اس میں فلسفہ اور اخلاق کی ہر قسم کی باتیں مذکور ہیں۔ فضل و کمال، عیب و نقصان، حقیقتِ اشیا، عبادات و اطاعتِ گناہ و معصیت کوئی بات ایسی نہیں ہے جس کا قرآن جامع نہ ہو واقعات کے اعتبار سے اُس کی آیتیں رسول اللہ(ﷺ) پر اترتی رہی ہیں۔ اور یہی ایک چیز تھی جس نے تمام عرب میں قو۔ّمیت کی روح پھونک دی۔ جنگجو قبائل میں اتفاق و اتحاد کی بنیاد ڈال دی اور دنیا میں ایک عالم گیر رابطۂ اخوّت پیدا کردیا۔ وہ آداب و اُصول جو فلسفہ و حکمت پر قائم ہیں جن کی اساس عدل و انصاف پر مبنی ہے جو دنیا کو بھلائی اور احسان کی تعلیم دیتے ہیں ان میں سے ایک جزو بھی ایسا نہیں جو قرآن میں نہ ہو۔ وہ اعتدال و میانہ روی کا سیدھا راستہ دکھلاتا ہے، ضلالت و گمراہی کے گڑھے سے نکالتا ہے۔ اخلاقی کمزوریوں سے بچا کر فضائل و عزت کی روشنی میں لاتا ہے اور انسانی زندگی کے نقائص کو کمالات سے بدل دیتا ہے۔ جو ۔ُجہلا اسلام کو وحشیانہ مذہب کہتے ہیں ان کے سیاہ قلب ہونے کی یہی ایک بڑی دلیل ہے کہ وہ قرآن کی ان صریح آیات کو بالکل نہیں دیکھتے جن کے اثر سے عرب کی تمام ۔ُبری اور معیوب عادتیں جو ۔ّمدت ہائے دراز سے تما م ملک میں رائج تھیں ایک دم مٹ گئیں۔
1 (1 (کہ) منقول ’’الانصار‘‘ دیوبند، مؤرخہ ۱۶؍ جنوری ۲۸ء
شق القمر کی تصدیق
ایک ستارہ کے دو ٹکڑے ہوگئے: لندن ۲۸؍ مارچ (پانیر کا خاص تار) سائنس دانانِ لندن آج کل اس خبر میں بے حد دلچسپی لے رہے ہیں جو کیپ ٹاؤن سے اس مطلب کی موصول ہوئی ہے کہ ’’لوذ اپکٹوریس‘‘ نامی ستارہ جو دنیا کے ستاروں میں بلحاظِ عظمت و شان گیارہویں درجہ کا ہے، مگر بغیر مدد آلات آنکھوں سے نظر نہیں آتا وہ پھٹ کر دو ٹکڑے ہوگیا ہے۔
اصلی خبر ریاست ارجنٹینا کی رصدگاہ لافلاٹا سے بایں مفہوم آئی تھی کہ ایک عجیب صورت کا جدید ستارہ دکھائی دیا ہے، اس خبر کی تصدیق کے لیے جو رصد خانوں میں مشاہدہ کیا گیا اور ستارہ کے پھٹنے کا حال معلوم ہوا، چناںچہ مشاہدات سے یہ خبر