Deobandi Books

شھادۃ الاقوام علی صدق الاسلام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

62 - 82
اسی ۔َتنے کی دوسری شاخ بی بی حبیبہ ۱۷؍ سال کی عمر میں ایمان لائی اور بعد میں اپنے خاوند کے ساتھ ہجرت کرکے حبش جانے پر مجبور ہوگئی۔ وہاں اس کا خاوند نصرانی ہوگیا اب نہ راہ رفتن نہ پائے ماندن۔ اگر پیغمبر ِصاحب اس حالت میں اس کا ہاتھ نہ پکڑتے تو سخت بے حمیتی کے سزا وار ہوتے۔ آپ نے اُن کو نکاح کا پیغام بھیجا اور خالد کی وساطت سے رسومات نکاح ادا کیے گئے۔ کچھ عرصہ کے بعد مدینہ آئیں۔ اسی عرصہ میں اُن کے والد ابو سفیان کو پیغمبرِ صاحب سے معاہدہ کرنے کے لیے مکہ سے مدینہ جانے کا اتفاق ہوا۔ جب وہ بی بی حبیبہ سے ملنے کے لیے مکان پر گیا، حبیبہ نے اُس کو آتے دیکھ کر وہ مسند جس پر پیغمبر صاحب بیٹھا کرتے تھے تہ کرکے الگ رکھ دی اور جب باپ نے اُس کا سبب دریافت کیا تو کہا: میں یہ گوارہ نہیں کرسکتی کہ رسول اللہ کی مسند پر ایک مشرک بیٹھے۔ ’’آن ہو تو ایسی ہو‘‘۔


بی بی جوریہ: ان کا باپ حارث قبیلہ بنو المصطلق کا سردار تھا اور بڑا نامور بہادر اور شہسوار تھا وہ ایک مرتبہ حضرت محمد صاحب کی غیر حاضری میں مدینہ پر حملہ آور ہوا۔ لڑائی میں میدان مسلمانوں کے ہاتھ رہا اور حارث کے خاندان کی عورتیں جن میں جویریہ بھی تھیںقید ہوگئیں جویریہ ایک صحابی کے حصہ میں آئی جس نے ایک معیّنہ رقم کے عوض اس کو رہا کرنا منظور کیا۔ مگر جویریہ کے پاس رقم نہ تھی، اس لیے وہ پیغمبرِ صاحب کے پاس آئی۔ آپ نے معیّنہ رقم ادا کرکے اس کے ساتھ نکاح کرلیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ مسلمانوں نے اس نکاح کے پاس خاطر سے جویریہ کی قوم کے تمام قیدی جو اُن کے حصہ میں آئے تھے یکے بعد دیگرے رہا کردیے، اس مروّت کا آخری نتیجہ یہ نکلا کہ حارث اور اس کی ساری قوم کے لوگ خوشی سے خلقۂ اسلام میں آشامل ہوئے۔


بی بی صفیہ: یہ ایک باوقار یہودی کی بیٹی تھی جس کی دوسری شادی خیبر کے یہودی سردار کنانہ کے ساتھ ہوگئی تھی۔ خیبر کی فتح کے وقت صفیہ مسلمانوں کے ہاتھ قید ہوگئی۔ آں حضرت نے اسے عقدِ نکاح میں لا کر خیبر کے یہودیوں سے دوستانہ رشتہ قائم کیا۔
غرضیکہ دو ایک نکاح کو چھوڑ کر باقی جس قدر نکاح آں حضرت نے کیے وہ یا تو اس وجہ سے تھے کہ ان بیوگان کا جنھوں نے اسلام کی خاطر طرح طرح کی صعوبتیں اُٹھائی تھیں سوائے ذاتِ خدا اور کوئی ہاتھ پکڑنے والا دنیا میں نہ تھا یا اس وجہ سے کہ ان نکاحوں کو آں حضرت اسلامی طاقت کے استحکام کے لیے ضروری سمجھتے تھے۔ یہ آخری نکاح عین اسی قسم کے تھے 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تمہید 1 1
3 اَلْفَضْلُ مَـا شَھِدَتْ بِہِ الْأَعْدَائُ کا ایک کھلا مصداق 1 2
4 اسلام کے واجبات اور فرائض حفظِ صحت 1 1
5 پیغمبر ِاسلام سے ایک جرمنی ڈاکٹر کی عقیدت 4 4
6 قرآن تمام آسمانی کتابوں میں بہترین کتاب ہے 5 4
7 قرآن کی کرنیں مغرب پر 7 4
8 اسلام میں روحانیت 9 4
9 دیگر مذاہب کے عالموں کا خیال 11 4
10 چند نکتہ آرائیاں 15 4
11 مزید یاد داشتیں 16 4
12 بابو بپن چندر پال کے خیالات 17 1
13 وید اور شاستر میں گائے کشی کا تذکرہ 17 12
14 بھوا بھوتی کا زمانہ 18 12
15 آریہ ہندو گوشت خور 18 12
16 ز۔ّنار بندی میں گائے کا چمڑا 18 12
17 حضور نبی کریمﷺ کی صداقت و رسالت کا ثبوت غیروں کی تحریروں سے 19 12
18 تصدیقِ رسالت رسول ر۔ّبانی ایک مسیحی عالم کی زبانی 20 1
19 ایک تعلیم یافتہ ہندوں کی رائے 23 18
20 ہندوؤں کا مسلمان ہونا جبریہ نہ تھا 24 18
25 اَلْفَضْلُ مَا شَھِدَتْ بِہِ الْأَعْدَائُ 24 1
26 رسول کریم ﷺ ایک آریہ کی نظر میں 25 25
27 بہائی مذہب اور شریعتِ محمدیہ 26 25
28 اسلام اور ۔ُعلمائے فرنگ 29 25
29 اَلْفَضْلُ مَا شَھِدَتْ بِہِ الْأَعْدَائُ 29 25
30 ۔ّتعددِ ازواج اور انبیائے سابقین 35 1
31 دنیا کا اعظم ترین انسان 36 30
32 اسلام غیر مسلموں کی نظر میں 38 30
33 قرآن کریم کی عظمت و وقعت 42 1
34 فرانس کے مشہور مستشرق موسیو سید یو کے قلم سے 42 33
36 شق القمر کی تصدیق 43 1
37 ایک ستارہ کے دو ٹکڑے ہوگئے 43 36
38 مچھلی کے پیٹ میں زندہ رہنا ممکن ہے 44 36
40 مناقبِ نبوی کا گلدستہ 45 1
41 انسانی شرافت 46 40
42 بچوں پر شفقت 47 40
43 ۔ّنبوت کا تاجدار جھونپڑیوں میں 47 40
44 غریبوں کا احترام 47 40
45 بزرگی اور پیغامبری 48 40
46 سائنس دانوں کے قول سے فنائے دنیا کا دفعِ استبعاد 49 1
47 قیامت کے آثار 50 46
48 ایک فرانسیسی مصنف کے خیالات رسول کریمﷺ کے متعلق 50 46
49 کفر میں اسلام 51 46
50 اسلامی نماز کے عظیم الشان فوائد کا اعتراف 56 1
51 مغرب کے نامور فلسفیوں اور پادریوں کی طرف سے 56 50
52 نماز اور ریورینڈ لیبان 57 50
53 سینٹ ہیلر کا قول 57 50
54 پادری جیمس مولر کا بیان 58 50
55 مسٹر کنگ کا خیال 58 50
56 اُمِ ۔َسلمؓ 59 50
57 زینب 60 50
58 بی بی حبیبہ 61 50
59 بی بی جوریہ 62 50
60 بی بی صفیہ 62 50
61 بعض غیر مسلم فاضلوں کی رائے قرآن شریف کے متعلق 63 50
62 راز دار بیوی کی شہادت 68 50
63 پردہ کے متعلق ایک عیسائی خاتوں کے خیالات 68 50
64 اہلِ ہنود کی کتابوں میں حضورِ اقدسﷺ کی رسالت کا ذکر مبارک 69 50
65 کیا کلکی اوتار آگیا 70 50
66 اَنْ کہی یا اَنْ کہنی کیا چیز ہے 71 50
67 بعض ہندوؤں فقرا اور اہل اللہ 72 50
68 بیاس جی مشہور ہندو رشی کی گواہی 73 50
69 راجہ بھوج مشہور عالم راجہ کا اسلام 73 50
70 ایک گور کھپوری کی شہادت 75 50
71 کاش میں مسلمان ہوتی 76 50
72 مسلمانانِ ہند کے غیر اسلامی رسوم 76 1
73 آں حضرتﷺ کا طریقِ تبلیغ 77 72
74 قرونِ اولیٰ میں تبلیغِ اسلام 77 72
75 مغلوں کی تبلیغی سرگرمیاں 78 72
76 ۔ُعلما و صوفیاء کی تبلیغی سرگرمیاں 78 72
77 مجمع الجزائر اور افریقہ میں اسلام 79 72
78 نو مسلموں کی مذہبی واقفیت 79 72
79 مسلمانانِ ہند کے غیر اسلامی رسوم 80 72
80 دنیا کا آیندہ مذہب اسلام ہوگا 81 72
Flag Counter