Deobandi Books

خوان خلیل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

60 - 70
مکاتبت میں حضرت تھانوی کا رجوع اور حضرت گنگوہی کا اس پر تشکر ہے جو بہت طویل خط وکتابت ہے جو ’’تذکرۃ الرشید‘‘ میں دیکھی جاسکتی ہے۔
لیکن اس ناکارہ زکریا کے خیال میں ۱۱ھ میں مکہ مکرمہ سے واپسی پر اعلیٰ حضرت نے جو دو وصیتیں فرمائی تھیں: میاں اشرف علی! ہندوستان پہنچ کر تم کو ایک حالت پیش آئے گی عجلت نہ کرنا۔ اور کبھی کان پور کے تعلق سے دل برداشتہ ہو تو پھر دوسری جگہ تعلق نہ کرنا (اشرف السوانح: ۲۰۷) توکل بخدا تھانہ بھون جاکر بیٹھ جانا۔ اس سفرِ حج سے واپسی کے بعد سے حضرت کا تبتل کا میلان تو بڑھتا ہی گیا۔ حضرت تھانوی کا خود ارشاد ہے کہ حضرت حاجی صاحب کی خدمت سے واپسی کے بعد ایک سال کے قریب میں نے وعظ نہیں کہا، لوگ بہت اصرار کرتے تھے، مگر مجھے سخت تکلیف ہوتی تھی کہ ایسے خراب شخص سے کیوں وعظ کے لیے کہتے ہیں۔ ایک مرتبہ بہت اصرار کیا تو میں رونے لگا، اس کے بعد اصرار نہیں ہوا۔ (حسن العزیز، جلد اول ملفوظ: ۳۰۶ صفحہ: ۱۶۶)
اس دوران میں حضرت گنگوہی  ؒ سے ترکِ ملازمت کی دو مرتبہ اجازت بھی چاہی جو مجھے ’’تذکرۃ الرشید‘‘ میں یاد ہے، مگر حضرت گنگوہی نے دونوں مرتبہ اجازت نہیں فرمائی اور تیسری مرتبہ حضرت تھانوی نے ترکِ ملازمت کے بعد یہ لکھا کہ حضرت مجھ سے تحمل نہیں ہوا میں چھوڑ کر چلا آیا تو حضرت گنگوہی  ؒ نے بہت دعائیں دیں۔ میرے والد صاحب حضرت مولانا محمد یحییٰ صاحب کاتبِ خطوط نے پہلے دو خطوں پر بھی بہت سفارش کی کہ اللہ کا نام ایک شخص تو کلا علی اللّٰہ بلا معاوضہ سکھانے کا ارادہ کرتا ہے تو حضرت کیوں منع فرماتے ہیں؟ حضرت نے فرمایا کہ جو میں کہتا ہوں لکھ دو اور تیسرے جب حضرت گنگوہی  ؒ نے بہت دعائیں دیں تو میرے والد صاحب نے پھر عرض کیا کہ پہلے دو خطوں میں تو حضرت نے یہ لکھوایا تھا اور اب اظہارِ مسرت کیا؟ تو حضرت نے فرمایا کہ آدمی مشورہ جب کیا کرتا ہے جب تردد ہو۔ اور جب تک تردد ہو توکل ٹھیک نہیں۔ یہ قصہ میں نے بڑی تفصیل سے اپنے والد صاحب سے بھی سنا تھا اور ’’تذکرۃ الرشید‘‘ میں بھی یاد ہے، مگر اس وقت مراجعت دشوار ہے۔
بہرحال! حضرت حکیم الامت اوائل ۱۳۱۵ھ میں کان پور سے ترکِ ملازمت کرکے تھانہ بھون تشریف لائے جس کی تفصیل ’’اشرف السوانح‘‘ صفحہ: ۲۲۹ پر ہے۔ تھانہ بھون تشریف آوری کے بعد حضرت حکیم الامت نور اللہ مرقدہ پر کچھ قرضہ ہوا، جس کی دعا کے لیے اعلیٰ حضرت کو مکہ مکرمہ اور قطب الارشاد کو گنگوہ لکھا۔ اعلیٰ حضرت حاجی صاحب کا جواب تو یہ آیا کہ آپ کی استقامت اور توکل میں کامیابی کی دعا کرتا ہوں۔ (مختصر مکتوب ۳۷، ۶؍ رجب ۱۳۱۵ھ) اور حضرت گنگوہی  ؒ نے تحریر فرمایا کہ اگر کہو تو مدرسہ دیوبند میں تمہارے لیے مدرسی کی تحریک کروں؟ اس پر حضرت تھانوی نے عرض کیا کہ میرا تو عرض کرنے کا مقصد صرف دعا ہے، باقی حضرت حاجی صاحب نے بعد ترکِ تعلق کان پور 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تمہید طبع خوانِ خلیل 1 1
3 خوانِ خلیل 3 1
4 جام نمبر۱ 3 3
5 جام نمبر ۲ 4 3
6 جام نمبر ۳ 4 3
7 جام نمبر ۴ 5 3
8 جام نمبر ۵ 5 3
9 جام نمبر ۶ 5 3
10 جام نمبر ۷ 6 3
11 جام نمبر ۸ 7 3
12 جام نمبر ۹ 8 3
13 جام نمبر ۱۰ 9 3
14 جام نمبر ۱۱ 9 3
15 جام نمبر ۱۲ 10 3
16 واقعہ نمبر ۱ 10 15
17 واقعہ نمبر ۲ 11 15
18 واقعہ نمبر ۳ 12 15
20 جام نمبر: ۱۳ تتمہ جام نمبر: ۱۲ 13 3
21 جام نمبر ۱۴ 14 3
22 جام نمبر ۱۵ 16 3
23 جام نمبر ۱۶ 17 3
24 جام نمبر ۱۷ 17 3
25 جام نمبر ۱۸ 18 3
26 جام نمبر ۱۹ 18 3
27 جام نمبر ۲۰ 19 3
28 ضمیمہ خوانِ خلیل 20 1
29 ۱ 20 28
30 ۲ 20 28
31 ۳ 20 28
32 ۴ 21 28
33 ۵ 21 28
34 ۶ 23 28
35 ۷ 23 28
36 ۸ 24 28
37 ۹ 24 28
38 الجواب 25 37
39 الجواب 26 37
40 مکتوب اول آں بزرگ 27 41
41 .۱۰ 26 28
42 ..تنبیہ 28 41
43 .۱۱ 28 28
44 نوٹ ۱ 31 43
45 نوٹ ۲ 31 43
46 وٹ ۳ 31 43
47 نوٹ ۴ 31 43
48 .سوال 32 43
49 الجواب 32 43
50 شکایت 33 43
51 درایت 33 43
52 روایت 34 43
53 دوسرا واقعہ 36 43
54 ۱۲ 36 28
55 سوال 36 54
56 جواب 37 54
57 شکایت مع درایت 37 54
58 ۱۳ 43 28
59 ۱۴ 44 28
60 تنبیہ 44 59
61 ۱۵ 45 28
62 ۱۶ 47 28
63 ۱۷ 49 28
64 ۱۸ 52 28
65 ترجمۃ المصنف 52 1
66 از حضرت شیخ الحدیث مولانا الحاج محمد زکریا صاحب مدظلہ العالی 52 65
67 از حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب مدظلہ 1 2
68 تاریخ ولادت 54 65
69 دیوبندی دور کے اساتذہ کرام 55 65
70 ۱ 55 69
71 ۲ 55 69
72 ۳ 55 69
73 حضرت تھانوی نور اللہ مرقدہ کے دو نکاح ہوئے 61 65
74 حضرت حکیم الامت اصلاح ورشد وہدایت کے ساتھ خانقاہ امدادیہ کی زینت بنے رہے 61 65
75 تقریر بخاری شریف (اردو) 62 1
76 از حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب مد فیوضکم 62 75
77 مرتبہ مولوی محمد شاہد صاحب سہارن پوری 62 75
78 عربی میں شروحِ حدیث کا بہترین ذخیرہ 63 1
79 بذل المجہود في حل أبي داود 63 78
80 لامع الدراري علی جامع البخاري 63 78
81 الکوکب الدری 64 78
82 أوجز المسالک شرح موطأ امام مالک 64 78
83 جزء حجۃ الوداع والعمرات 65 78
84 الأبواب والتراجم للبخاري 65 78
85 اردو تصانیف حضرت شیخ الحدیث صاحب دامت برکاتہم 66 1
86 خصائلِ نبوی اردو ترجمہ شمائلِ ترمذی 66 85
87 فضائلِ قرآن 66 85
88 حکایاتِ صحابہ ؓ 66 85
90 قرآن عظیم اور جبریہ تعلیم 67 85
91 فضائلِ نماز 67 85
92 فضائلِ ذکر 68 85
93 فضائلِ تبلیغ 68 85
94 فضائلِ رمضان 68 85
95 فضائلِ صدقات 68 85
96 فضائلِ حج 69 85
97 فضائلِ درود شریف 69 85
98 الاعتدال 70 85
99 آپ بیتی 70 85
Flag Counter