Deobandi Books

خوان خلیل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

51 - 70
صاحب ومولانا محمد قاسم صاحب موجود تھے، فرمایا: بھائی! ایک مسئلہ میں تردد ہے، میں نے سنا تھا کہ سب صاحب زادے جمع ہیں اس لیے مسئلہ پوچھنے آیا ہوں، وہ مسئلہ یہ کہ چلتی ریل میں نماز پڑھنے میں علما اختلاف کرتے ہیں کہ جائز ہے یا نہیں؟ بس تم لوگ آپس میں گفتگو کرکے ایک منقح بات بتلا دو کہ جائز ہے یا نہیں؟ میں دلائل نہیں سنوں گا۔ چناں چہ سب حضرات نے آپس میں گفتگو کی، مولانا نے ادھر التفات بھی نہیں فرمایا۔ گفتگو کرکے ان حضرات نے عرض کیا کہ حضرت طے ہوگیا، جائز ہے۔ فرمایا کہ اچھا، تو پھر میں جاتا ہوں، عجیب شان کے لوگ تھے۔
ملفوظ: ۲۸۱ حسن العزیز جلد اول میں لکھتے ہیں کہ حضرت مولانا نانوتوی نور اللہ مرقدہ کھلم کھلا کسی کو برا نہیں کہتے تھے اور حضرت گنگوہی نور اللہ مرقدہ صاف صاف کہتے تھے، لگی لپٹی نہیں رکھتے تھے، چاہے کوئی رہے چاہے کوئی جائے۔ پہلے میں بھی نرم جواب کو پسند کرتا تھا، لیکن اب تجربے کے بعد مولانا گنگوہی کا طرز نافع ثابت ہوا۔
اور دوسرے ملفوظ میں تحریر فرماتے ہیں کہ حضرت گنگوہی نور اللہ مرقدہ کا ارشاد ہے کہ تحمل سے زیادہ کبھی اپنے ذمہ کام نہ لے۔ چناں چہ ایک صاحب نے مولانا کے کسی مہمان سے بسترہ کو پوچھ لیا تو معلوم ہونے کے بعد فرمایا کہ اگر اس کے پاس نہ ہوتا تو تم کہاں سے دیتے؟ اور اگر ایک دو بستر کہیں سے لاکر دے بھی دیتے تو اگر بہت سے مہمان آتے اور کسی کے پاس بھی بسترہ نہ ہو تو سب کے لیے کہاں سے لاؤ گے؟ خبردار! جو کسی سے بسترہ کے لیے پوچھا، جو آوے اپنے ساتھ بسترہ لے کر آوے۔ اسی طرح سنا گیا کہ ایک مرتبہ جاڑے کے زمانے میں حضرت مولانا محمد قاسم صاحب نے اپنی رضائی تو کسی مہمان کو دے دی، پھر مولانا گنگوہی سے ان کی اپنے لیے رضائی مانگی تو فرمایا کہ اپنی رضائی کیوں دوسرے کو دے دی؟ میں تو اپنی رضائی نہیں دیتا، جب انھوں نے کہا کہ حضرت میں رات بھر جاڑے میں مروں گا تب دو شرطوں سے دی، ایک: یہ کہ تہجد کے وقت مجھے واپس کردینا، کیوں کہ لحاف اوڑھ کر مجھ سے نہ اٹھا جاوے گا، اور دوسرے: کسی اور شخص کو مت دینا، تاکہ کسی کی جوں نہ چڑھ جاوے، فقط۔ اس اختلافِ طبائع کا اثر حضرات کے خدام میں بھی نمایاں تھا۔ حضرت شیخ الہند اور شیخ الاسلام میں قاسمی رنگ کا غلبہ تھا، اور حضرت سہارن پوری اور حضرت تھانوی میں حضرت گنگوہی کے رنگ کا غلبہ تھا، اور حضرت شاہ عبدالرحیم  ؒ کا تو عجیب معاملہ تھا کہ رنگِ طبیعت تو قاسمی رنگ کا تھا، لیکن ہیبت کا اثر خدام پر اتنا ہوتا تھا کہ عملاً گنگوہی طرز کا ظہور رہتا تھا۔
اور یہ اختلافِ طبائع حادث نہیں بلکہ قدیم ہے۔ میں نے اپنے رسالہ ’’اعتدال‘‘ میں ایک حدیث نقل کی ہے۔ حضور ﷺ کا پاک ارشاد ہے: آسمان میں دو فرشتے ہیں، ایک سختی کا حکم کرتے ہیں، دوسرے نرمی کا اور دونوں صواب پر ہیں، ایک جبریل  ؑ، دوسرے میکائیل  ؑ۔ اور دو نبی ہیں، ایک نرمی کا حکم کرتے ہیں، دوسرے سختی کا اور دونوں صواب پر ہیں: 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تمہید طبع خوانِ خلیل 1 1
3 خوانِ خلیل 3 1
4 جام نمبر۱ 3 3
5 جام نمبر ۲ 4 3
6 جام نمبر ۳ 4 3
7 جام نمبر ۴ 5 3
8 جام نمبر ۵ 5 3
9 جام نمبر ۶ 5 3
10 جام نمبر ۷ 6 3
11 جام نمبر ۸ 7 3
12 جام نمبر ۹ 8 3
13 جام نمبر ۱۰ 9 3
14 جام نمبر ۱۱ 9 3
15 جام نمبر ۱۲ 10 3
16 واقعہ نمبر ۱ 10 15
17 واقعہ نمبر ۲ 11 15
18 واقعہ نمبر ۳ 12 15
20 جام نمبر: ۱۳ تتمہ جام نمبر: ۱۲ 13 3
21 جام نمبر ۱۴ 14 3
22 جام نمبر ۱۵ 16 3
23 جام نمبر ۱۶ 17 3
24 جام نمبر ۱۷ 17 3
25 جام نمبر ۱۸ 18 3
26 جام نمبر ۱۹ 18 3
27 جام نمبر ۲۰ 19 3
28 ضمیمہ خوانِ خلیل 20 1
29 ۱ 20 28
30 ۲ 20 28
31 ۳ 20 28
32 ۴ 21 28
33 ۵ 21 28
34 ۶ 23 28
35 ۷ 23 28
36 ۸ 24 28
37 ۹ 24 28
38 الجواب 25 37
39 الجواب 26 37
40 مکتوب اول آں بزرگ 27 41
41 .۱۰ 26 28
42 ..تنبیہ 28 41
43 .۱۱ 28 28
44 نوٹ ۱ 31 43
45 نوٹ ۲ 31 43
46 وٹ ۳ 31 43
47 نوٹ ۴ 31 43
48 .سوال 32 43
49 الجواب 32 43
50 شکایت 33 43
51 درایت 33 43
52 روایت 34 43
53 دوسرا واقعہ 36 43
54 ۱۲ 36 28
55 سوال 36 54
56 جواب 37 54
57 شکایت مع درایت 37 54
58 ۱۳ 43 28
59 ۱۴ 44 28
60 تنبیہ 44 59
61 ۱۵ 45 28
62 ۱۶ 47 28
63 ۱۷ 49 28
64 ۱۸ 52 28
65 ترجمۃ المصنف 52 1
66 از حضرت شیخ الحدیث مولانا الحاج محمد زکریا صاحب مدظلہ العالی 52 65
67 از حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب مدظلہ 1 2
68 تاریخ ولادت 54 65
69 دیوبندی دور کے اساتذہ کرام 55 65
70 ۱ 55 69
71 ۲ 55 69
72 ۳ 55 69
73 حضرت تھانوی نور اللہ مرقدہ کے دو نکاح ہوئے 61 65
74 حضرت حکیم الامت اصلاح ورشد وہدایت کے ساتھ خانقاہ امدادیہ کی زینت بنے رہے 61 65
75 تقریر بخاری شریف (اردو) 62 1
76 از حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب مد فیوضکم 62 75
77 مرتبہ مولوی محمد شاہد صاحب سہارن پوری 62 75
78 عربی میں شروحِ حدیث کا بہترین ذخیرہ 63 1
79 بذل المجہود في حل أبي داود 63 78
80 لامع الدراري علی جامع البخاري 63 78
81 الکوکب الدری 64 78
82 أوجز المسالک شرح موطأ امام مالک 64 78
83 جزء حجۃ الوداع والعمرات 65 78
84 الأبواب والتراجم للبخاري 65 78
85 اردو تصانیف حضرت شیخ الحدیث صاحب دامت برکاتہم 66 1
86 خصائلِ نبوی اردو ترجمہ شمائلِ ترمذی 66 85
87 فضائلِ قرآن 66 85
88 حکایاتِ صحابہ ؓ 66 85
90 قرآن عظیم اور جبریہ تعلیم 67 85
91 فضائلِ نماز 67 85
92 فضائلِ ذکر 68 85
93 فضائلِ تبلیغ 68 85
94 فضائلِ رمضان 68 85
95 فضائلِ صدقات 68 85
96 فضائلِ حج 69 85
97 فضائلِ درود شریف 69 85
98 الاعتدال 70 85
99 آپ بیتی 70 85
Flag Counter