Deobandi Books

خوان خلیل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

1 - 70
تمہید طبع خوانِ خلیل
از حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب مدظلہ
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
نحمدہ ونصلي علی رسولہ الکریم
اس ناکارہ کو ہمیشہ اپنے اکابر کے حالات کے سننے اور جمع کرنے کا، سوانح لکھوانے کا بہت ہی اشتیاق رہا، ’’تذکرۃ الخلیل‘‘ میں جیسا کہ خود مولانا مرحوم نے بھی تحریر فرمایا اس ناکارہ کے اصرار کو بہت دخل تھا، اسی طرح حضرت رائے پوری نور اللہ مرقدہ، چچا جان  ؒ، عزیز مولوی یوسف نور اللہ مرقدہ کی سوانحوں کی تالیف میں اس ناکارہ کا بہت دخل رہا، مگر افسوس کہ ’’تذکرۃ الرشید‘‘ یعنی سوانح قطب العالم حضرت اقدس گنگوہی اور ’’تذکرۃ الخلیل‘‘ جس میں میرے پانچ اکابر کے مختصر حالات ہیں، حضرت مولانا عاشق الٰہی صاحب نور اللہ مرقدہ جو ان دونوں کتابوں کے مصنف تھے ان کے انتقال کے بعد سے ان دونوں کتابوں کی طباعت کا سلسلہ بند ہوگیا۔
ہرچند میں نے مولانا مرحوم کے صاحب زادگان پر اصرار کیا اور تقاضے کیے کہ یہ جواہر پارے، اسی طرح مولانا کی دیگر تصانیف علمی ودینی ذخیرے کے ساتھ ساتھ بہت ہی مقبول عام کتابیں ہیں، مگر ان عزیزوں کو دوسرے قصوں کی وجہ سے ان کی طرف توجہ نہ ہوئی، بالآخر ’’تذکرۃ الخلیل‘‘ تو میں نے گذشتہ سال عزیزم مولوی حکیم محمد الیاس سلمہ پر تقاضا کرکے طبع کرائی تھی، اور اس سے پہلے جناب الحاج متین احمد صاحب سے بھی کئی سال سے تقاضا کررہا تھا اور وہ اس کا اہتمام بھی کر رہے تھے، مگر حالات کی ناسازگاری سے طبع نہ ہوسکی، لیکن بحمد اللہ گذشتہ سال وہ بھی طبع ہوکر شائع ہوچکی، لیکن ہند وپاک میں کتابوں کی آمدورفت بند ہے اور حکیم الیاس صاحب کی مطبوعہ قریب الختم ہے، اس لیے میں نے ان کویہ مشورہ دیا تھا کہ اس کے ساتھ ’’خوانِ خلیل‘‘ جو حضرت حکیم الامت مولانا شاہ اشرف علی صاحب  ؒ نے حضرت سہارن پوری کے وصال پر ایک مختصر سا رسالہ تالیف فرمایا تھا وہ بھی بطورِ ضمیمہ کے شائع کردیا جائے، لیکن میری حیرت کی انتہا نہ رہی جب کہ دو ہفتے مختلف احباب کو اس کے ڈھونڈنے کی تکلیف گوارا کرنی پڑی اور بڑی مشکل سے ملی۔
اس کے سننے سے یہ معلوم ہوا کہ اس میں تو حضرت حکیم الامت نے کوزہ میں دریا کو بند کر رکھا ہے اور نہایت اختصار کے ساتھ جام میں اپنی دوسری تالیفات کا حوالہ فرما دیا، اس لیے میں نے ’’خوانِ خلیل‘‘ کو سنتے وقت ان حوالہ جات کو بھی تلاش کرایا اور ان میں سے جو عام فہم اور محتاج الیہ تھے ان کو تو بطورِ ضمائم کے اس پر نقل کرا دیا، اور جو بہت طویل مضمون 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تمہید طبع خوانِ خلیل 1 1
3 خوانِ خلیل 3 1
4 جام نمبر۱ 3 3
5 جام نمبر ۲ 4 3
6 جام نمبر ۳ 4 3
7 جام نمبر ۴ 5 3
8 جام نمبر ۵ 5 3
9 جام نمبر ۶ 5 3
10 جام نمبر ۷ 6 3
11 جام نمبر ۸ 7 3
12 جام نمبر ۹ 8 3
13 جام نمبر ۱۰ 9 3
14 جام نمبر ۱۱ 9 3
15 جام نمبر ۱۲ 10 3
16 واقعہ نمبر ۱ 10 15
17 واقعہ نمبر ۲ 11 15
18 واقعہ نمبر ۳ 12 15
20 جام نمبر: ۱۳ تتمہ جام نمبر: ۱۲ 13 3
21 جام نمبر ۱۴ 14 3
22 جام نمبر ۱۵ 16 3
23 جام نمبر ۱۶ 17 3
24 جام نمبر ۱۷ 17 3
25 جام نمبر ۱۸ 18 3
26 جام نمبر ۱۹ 18 3
27 جام نمبر ۲۰ 19 3
28 ضمیمہ خوانِ خلیل 20 1
29 ۱ 20 28
30 ۲ 20 28
31 ۳ 20 28
32 ۴ 21 28
33 ۵ 21 28
34 ۶ 23 28
35 ۷ 23 28
36 ۸ 24 28
37 ۹ 24 28
38 الجواب 25 37
39 الجواب 26 37
40 مکتوب اول آں بزرگ 27 41
41 .۱۰ 26 28
42 ..تنبیہ 28 41
43 .۱۱ 28 28
44 نوٹ ۱ 31 43
45 نوٹ ۲ 31 43
46 وٹ ۳ 31 43
47 نوٹ ۴ 31 43
48 .سوال 32 43
49 الجواب 32 43
50 شکایت 33 43
51 درایت 33 43
52 روایت 34 43
53 دوسرا واقعہ 36 43
54 ۱۲ 36 28
55 سوال 36 54
56 جواب 37 54
57 شکایت مع درایت 37 54
58 ۱۳ 43 28
59 ۱۴ 44 28
60 تنبیہ 44 59
61 ۱۵ 45 28
62 ۱۶ 47 28
63 ۱۷ 49 28
64 ۱۸ 52 28
65 ترجمۃ المصنف 52 1
66 از حضرت شیخ الحدیث مولانا الحاج محمد زکریا صاحب مدظلہ العالی 52 65
67 از حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب مدظلہ 1 2
68 تاریخ ولادت 54 65
69 دیوبندی دور کے اساتذہ کرام 55 65
70 ۱ 55 69
71 ۲ 55 69
72 ۳ 55 69
73 حضرت تھانوی نور اللہ مرقدہ کے دو نکاح ہوئے 61 65
74 حضرت حکیم الامت اصلاح ورشد وہدایت کے ساتھ خانقاہ امدادیہ کی زینت بنے رہے 61 65
75 تقریر بخاری شریف (اردو) 62 1
76 از حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب مد فیوضکم 62 75
77 مرتبہ مولوی محمد شاہد صاحب سہارن پوری 62 75
78 عربی میں شروحِ حدیث کا بہترین ذخیرہ 63 1
79 بذل المجہود في حل أبي داود 63 78
80 لامع الدراري علی جامع البخاري 63 78
81 الکوکب الدری 64 78
82 أوجز المسالک شرح موطأ امام مالک 64 78
83 جزء حجۃ الوداع والعمرات 65 78
84 الأبواب والتراجم للبخاري 65 78
85 اردو تصانیف حضرت شیخ الحدیث صاحب دامت برکاتہم 66 1
86 خصائلِ نبوی اردو ترجمہ شمائلِ ترمذی 66 85
87 فضائلِ قرآن 66 85
88 حکایاتِ صحابہ ؓ 66 85
90 قرآن عظیم اور جبریہ تعلیم 67 85
91 فضائلِ نماز 67 85
92 فضائلِ ذکر 68 85
93 فضائلِ تبلیغ 68 85
94 فضائلِ رمضان 68 85
95 فضائلِ صدقات 68 85
96 فضائلِ حج 69 85
97 فضائلِ درود شریف 69 85
98 الاعتدال 70 85
99 آپ بیتی 70 85
Flag Counter