Deobandi Books

آپ حج کیسے کریں - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

97 - 139
منور کر کے قندیل حرم سے اپنے سینے کو 
چلا جاتا ہے ہنستا کھیلتا حاجی مدینے کو 
ملائک راہ میں پیروں کے نیچے پر بچھاتے ہیں 
زہے عشاق جو محبوب کی گلیوں میں جاتے ہیں 
یہ وہ دربار ہے روح الامیں دربان ہیں جس کے 
سمجھ میں کاش آجاتے یہ رتبے ان کی مجلس کے 
ہزاروں بار تجھ پر اے مدینہ میں فدا ہوتا 
جو بس چلتا تو مر کر بھی نہ میں تجھ سے جدا ہوتا 
یہیں جان دادگان عشق کی بزم حسیناں ہے 
احد کا دامن زریں مگس ران شہیداں ہے 
اگر کان شہادت کی طرف ہم کان دیتے ہیں 
تویہ معلوم ہوتا ہے صحابہ سانس لیتے ہیں 
نبی کے نطق کی حامل مدینہ کی ہوائیں ہیں 
یہاں گونجتی ہوئی اب تک صحابہ کی صدائیں ہیں 
فضا خاموش ہو جاتی ہے جب تاروں کی چھائوں میں 
تو ہنگام تہجد کی سکوت افزا فضائوں میں 
اسی کا نطق دل میں نور سینہ بن کے آتا ہے 
صحابہ کا تکلم اک سکینہ بن کے آتا ہے 
یہاں کا ذرہ ذرہ کھینچتا ہے دل کے دامن کو 
کہ اوطائر کہاں؟ اب چھوڑ کر اپنے نشیمن کو 
کہیں ایسا نہ ہو مر کر کہیں برباد ہو جائیں 
چلو طیبہ چلیں صوفی وہیں آباد ہو جائیں 


تمنا 
تمنا ہے کوئی اللہ والا پھر دعا کر دے 
کہ مجھ کو رب کعبہ دولت حج پھر عطا کر دے 
وہی تیاریاں ہوں پھر علائق سے جدا ہو کر 
یہ بندہ پھر خدا کا ہو کے ترک ماسوا کر دے 
گلے سے اپنے بچوں کو لگائوں اور جدا کر دوں 
محبت اپنی غالب ہر محبت پر خدا کر دے 
چلوں گھر چھوڑ کر جس دم تو رب البیت کا ہاتف 
نوید باریابی دل کے پردوں کو اٹھا کر دے 
وطن کے باغ سے جس وقت نکلوں راہ غربت میں 
مدینہ یاد آکر باب جنت مجھ پر وا کر دے 
مجھے رخصت کریں رو  رو کے جس دم آنسوئوں والے 
جنون شوق بحر اشک میں طوفان بپا کر دے 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عازم حج کے نام 6 1
3 عرض ناشر 4 2
4 مرتب کی طرف سے 5 2
5 اچھے رفیق کی تلاش 6 2
6 اخلاص اور تصحیح نیت 7 2
7 گناہوں سے توبہ واستغفار 7 2
8 امیر قافلہ اور قافلہ کا تعلیمی نظام 8 2
9 بمبئی اور کراچی میں تبلیغی جماعتیں 9 2
10 بمبئی اور کراچی کی مدت قیام میں آپ کے مشاغل 9 2
11 جہاز پر سوار ہوتے وقت 9 2
12 سمندری سفر کا زمانہ 9 2
13 حج کی تین صورتیں 10 2
14 حج تمتع کا طریقہ 11 2
15 احرام کی پابندیاں 12 1
16 معلم کو پہلے سے سوچ رکھیے 12 1
17 جدہ 13 15
18 جدہ سے مکہ معظمہ 13 15
19 حد حرم 13 15
20 مکہ معظمہ میں داخلہ 14 15
21 مسجد حرام کی حاضری اور طواف 14 15
22 طواف کی دعائیں 15 15
23 رکعتین طواف 19 15
24 ملتزم پر دعا 20 15
25 زم زم شریف پر 21 1
26 صفا ومروہ کے درمیان سعی 21 25
27 حج سے پہلے مکہ معظمہ کے زمانۂ قیام کے مشاغل 23 25
28 آٹھویں ذی الحجہ کو حج کا احرام اور منیٰ کو روانگی 23 25
29 نصیب فرما اور میری ساری خطائیں معاف فرما۔‘‘ 24 25
30 ایک کار آمد نکتہ 24 25
31 ۸ ذی الحجہ کو منیٰ میں آپ کے مشاغل 25 25
32 نویں کی صبح کو عرفات روانگی 25 25
33 عرفات کا پروگرام 25 25
34 عرفات میں اپنا ایک مشاہدہ 26 25
35 جبل رحمت کے قریب دعا 27 25
36 اپنی مغفرت کا یقین 27 25
37 عرفات سے مزدلفہ 28 25
38 شب مزدلفہ کی فضیلت 28 25
39 رسول اللہﷺ کی ایک خاص دعا 29 25
40 مزدلفہ سے منیٰ کو روانگی 30 25
41 منیٰ میں جمرات کی رمی 30 25
42 دسویں ذی الحجہ کو صرف جمرئہ عقبہ کی رمی 31 25
43 تلبیہ ختم 31 25
44 قربانی 31 25
45 حلق یاقصر 32 25
46 پھر منیٰ کو روانگی 33 25
47 ۱۱‘ ۱۲‘ ۱۳ ذی الحجہ کو منیٰ میں قیام اور رمی جمار 33 1
48 رمی جمار کے بعد دعا کی اہمیت 33 47
49 منیٰ کے ان دنوں میں آپ کے مشاغل 33 47
50 منیٰ میں دینی دعوت کی سنت کا احیاء 34 47
51 حج قران اور افراد 34 47
52 منیٰ سے مکہ معظمہ واپسی اور چند روز قیام 35 47
53 بیت اللہ کا داخلہ 37 47
54 خاص مقامات میں دعا کے متعلق ایک آخری مشورہ 38 47
55 مکہ معظمہ سے روانگی اور طواف رخصت 38 47
56 مدینہ طیبہ کو روانگی 40 47
57 گنبد خضرا پر پہلی نظر 40 47
58 اس سیاہ کار کی التجا 43 1
59 مواجہہ شریف میں اطمینانی حاضری کے اوقات 44 1
60 جنت البقیع 45 58
61 جبل احد 46 58
62 مدینہ طیبہ کے فقراء ومساکین 46 58
63 اللہ اللہ کر کے روانگی کی تاریخ آئی 48 58
64 تمنا ہے درختوں پہ ترے روضہ کے جا بیٹھے 57 58
65 کہ نصیب جاگے‘ حاضری دیجئے اور عرض کیجئے 58 58
66 جو تجھ بن نہ جینے کو کہتے تھے ہم سو اس عہد کو ہم وفا کر چلے 60 58
67 یہ بلبلوں کا صبا مشہد مقدس ہے قدم سنبھال کے رکھیو یہ تیرا باغ نہیں 61 58
68 یارب البیت‘ یارب البیت کی صدا بلند ہے۔ 68 58
69 وداع کعبہ 78 1
70 حرم نبوی میں داخلہ کے وقت 83 69
71 از حضرت مولانا مفتی محمد شفیعa 84 69
72 نعت سرکار مدینہ 84 69
73 کیف حضوری 85 69
74 بے تابیٔ شوق 87 69
75 عرض احسن 89 69
76 ہم غریبوں کا بھی سلطان غریباں کو سلام 99 69
77 حجاج کرام کے لیے حرمین شریفین میں روز مرہ کے لیے عربی بول چال کے چند ضروری الفاظ 101 69
Flag Counter