Deobandi Books

آپ حج کیسے کریں - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

78 - 139
ضروریات واحکام کی طرف ان کو متوجہ کیجئے۔ مگر خود ان کے حقوق اور ان کے احترام کا لحاظ رکھتے ہوئے۔ آپ اگرچہ حج میں ان کے شریک ہیں مگر اس سے ان کے حج کا احترام آپ کے ذمہ سے ساقط نہیں ہوتا‘ کسی کلمہ سے ان کی تنقیص یا ان کی دل آزاری نہ ہو۔ 
جہاز تیار ہے۔ بسم اللہ کر کے سوار ہوئیے‘ واپسی ضرور ہے سفر بے شک وطن کی طرف ہے لیکن یہ یاد رہے کہ واپسی اللہ کے گھر سے ہے۔ اور آپ حج کی ذمہ داریوں کے ساتھ واپس ہو رہے ہیں‘ نمازوں کا اہتمام‘ ذکر میں مشغولیت‘ رفیقوں کاخیال‘ ساتھیوں کے لیے ایثار کا جذبہ‘ اپنی کوتا ہیوں پر ندامت واستغفار‘ پہلے سے زیادہ ہونا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو مسلمانوں کی ایک بڑی جماعت کی دینی خدمت ورفاقت کا موقع دوبارہ عطا فرمایا ہے پھر اس موقع سے فائدہ اٹھائیے اور اپنے حج کو قیمتی بنائیے۔ 
اچھا‘ اب رخصت‘ یہ نوشتہ کیا عجب ہے کہ ہم سے زیادہ خوش قسمت ہو کہ سفر حج میں آپ کے ساتھ ہو‘ اور حرمین میںاس کو آپ کی رفاقت کی سعادت حاصل ہو اور خدا کی قدرت ورحمت سے بعید نہیں کہ آپ کو اس سے کچھ کام کی بات ہاتھ آ جائے۔ اگر یہ نہ ہو تو بھی ایک ادنیٰ اور نااہل رفیق کا بھی حق ہوتا ہے‘ حجاج کو اپنے اس سامان سے بھی انس ہو جاتا ہے جو اس سفر سعادت میں ساتھ ہو‘ یہ بھی نہیں تو اخوت اسلامی کا حق ضرور ہے‘ ان حقوق کی بنا پر اور بغیر کسی حق کے لوجہ اللہ یہ درخواست ہے کہ راقم سطور‘ اس کے والدین‘ اعزہ واحباب‘ محسنین (اور اس مجموعہ کے مرتب ومعاونین) کے لیے مواقع قبولیت پر دعا فرمائی جائے۔ 
عرض نقشیت کز ما یاد ماند
کہ ہستی رانمی بینم بقائے
مگر صاحبدلے روزے ز رحمت
کند بر حال ایں مسکیں دعائے


وداع کعبہ 

حضرت عروج قادریa
رخصت اے رکن یمانی‘ رخصت اے سنگ سیاہ 

یاد رکھنا میرے آنسو یاد رکھنا مری آہ 
اے حطیم پاک رخصت تجھ سے بھی ہوتا ہوں میں 

لب پہ آہ سرد ہے‘ دھنتا ہوں سر روتا ہوں میں 
رخصت اے میزاب رحمت‘ الوداع اے بام و در 

رخصت اے دیوار کعبہ‘ الوداع اے پاک گھر 
الوداع اے رکن شامی الوداع اے مستجار 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عازم حج کے نام 6 1
3 عرض ناشر 4 2
4 مرتب کی طرف سے 5 2
5 اچھے رفیق کی تلاش 6 2
6 اخلاص اور تصحیح نیت 7 2
7 گناہوں سے توبہ واستغفار 7 2
8 امیر قافلہ اور قافلہ کا تعلیمی نظام 8 2
9 بمبئی اور کراچی میں تبلیغی جماعتیں 9 2
10 بمبئی اور کراچی کی مدت قیام میں آپ کے مشاغل 9 2
11 جہاز پر سوار ہوتے وقت 9 2
12 سمندری سفر کا زمانہ 9 2
13 حج کی تین صورتیں 10 2
14 حج تمتع کا طریقہ 11 2
15 احرام کی پابندیاں 12 1
16 معلم کو پہلے سے سوچ رکھیے 12 1
17 جدہ 13 15
18 جدہ سے مکہ معظمہ 13 15
19 حد حرم 13 15
20 مکہ معظمہ میں داخلہ 14 15
21 مسجد حرام کی حاضری اور طواف 14 15
22 طواف کی دعائیں 15 15
23 رکعتین طواف 19 15
24 ملتزم پر دعا 20 15
25 زم زم شریف پر 21 1
26 صفا ومروہ کے درمیان سعی 21 25
27 حج سے پہلے مکہ معظمہ کے زمانۂ قیام کے مشاغل 23 25
28 آٹھویں ذی الحجہ کو حج کا احرام اور منیٰ کو روانگی 23 25
29 نصیب فرما اور میری ساری خطائیں معاف فرما۔‘‘ 24 25
30 ایک کار آمد نکتہ 24 25
31 ۸ ذی الحجہ کو منیٰ میں آپ کے مشاغل 25 25
32 نویں کی صبح کو عرفات روانگی 25 25
33 عرفات کا پروگرام 25 25
34 عرفات میں اپنا ایک مشاہدہ 26 25
35 جبل رحمت کے قریب دعا 27 25
36 اپنی مغفرت کا یقین 27 25
37 عرفات سے مزدلفہ 28 25
38 شب مزدلفہ کی فضیلت 28 25
39 رسول اللہﷺ کی ایک خاص دعا 29 25
40 مزدلفہ سے منیٰ کو روانگی 30 25
41 منیٰ میں جمرات کی رمی 30 25
42 دسویں ذی الحجہ کو صرف جمرئہ عقبہ کی رمی 31 25
43 تلبیہ ختم 31 25
44 قربانی 31 25
45 حلق یاقصر 32 25
46 پھر منیٰ کو روانگی 33 25
47 ۱۱‘ ۱۲‘ ۱۳ ذی الحجہ کو منیٰ میں قیام اور رمی جمار 33 1
48 رمی جمار کے بعد دعا کی اہمیت 33 47
49 منیٰ کے ان دنوں میں آپ کے مشاغل 33 47
50 منیٰ میں دینی دعوت کی سنت کا احیاء 34 47
51 حج قران اور افراد 34 47
52 منیٰ سے مکہ معظمہ واپسی اور چند روز قیام 35 47
53 بیت اللہ کا داخلہ 37 47
54 خاص مقامات میں دعا کے متعلق ایک آخری مشورہ 38 47
55 مکہ معظمہ سے روانگی اور طواف رخصت 38 47
56 مدینہ طیبہ کو روانگی 40 47
57 گنبد خضرا پر پہلی نظر 40 47
58 اس سیاہ کار کی التجا 43 1
59 مواجہہ شریف میں اطمینانی حاضری کے اوقات 44 1
60 جنت البقیع 45 58
61 جبل احد 46 58
62 مدینہ طیبہ کے فقراء ومساکین 46 58
63 اللہ اللہ کر کے روانگی کی تاریخ آئی 48 58
64 تمنا ہے درختوں پہ ترے روضہ کے جا بیٹھے 57 58
65 کہ نصیب جاگے‘ حاضری دیجئے اور عرض کیجئے 58 58
66 جو تجھ بن نہ جینے کو کہتے تھے ہم سو اس عہد کو ہم وفا کر چلے 60 58
67 یہ بلبلوں کا صبا مشہد مقدس ہے قدم سنبھال کے رکھیو یہ تیرا باغ نہیں 61 58
68 یارب البیت‘ یارب البیت کی صدا بلند ہے۔ 68 58
69 وداع کعبہ 78 1
70 حرم نبوی میں داخلہ کے وقت 83 69
71 از حضرت مولانا مفتی محمد شفیعa 84 69
72 نعت سرکار مدینہ 84 69
73 کیف حضوری 85 69
74 بے تابیٔ شوق 87 69
75 عرض احسن 89 69
76 ہم غریبوں کا بھی سلطان غریباں کو سلام 99 69
77 حجاج کرام کے لیے حرمین شریفین میں روز مرہ کے لیے عربی بول چال کے چند ضروری الفاظ 101 69
Flag Counter