Deobandi Books

آپ حج کیسے کریں - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

75 - 139
ہے اور معمار حرم کو تعمیر جہاں کا بھولا ہوا کام یاد آسکتا ہے‘ حج اصلاح وانقلاب کی ایک عظیم الشان طاقت ہے مگر کاہلی اور نادانی سے یہ طاقت بہت کچھ ضائع ہو رہی ہے ہر سال ضائع ہوتی ہے اور برس ہا برس سے ضائع ہو رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعامات میں کمی نہیں مگر ہماری طرف سے ناقدری میں بھی کمی نہیں‘ اگر کسی زندہ اور صاحب عمل قوم کو یہ موقع حاصل ہوتا اور اس کو ہر سال بلاکسی جدو جہد اور مادی ترغیب کے محض دینی کشش اور اخروی نفع کی بنا پر یہ عالمگیر اجتماع میسر ہوتا تو وہ تمام عالم میں انقلاب پیدا کر سکتی تھی اور دنیا کے گوشہ گوشہ میں اپنا پیغام پہنچا سکتی تھی۔ دنیا کی بہت سی قومیں جو نبوت اور وحی الٰہی کی عطا کی ہوئی دولتوں سے محروم ہیں حج کے اس بین الاقوامی اجتماع کو جس میں ہر حصہ زمین سے آئے ہوئے لاکھوں مسلمان خرچ کر کے اور راستہ کی صعوبتیں برداشت کر کے اپنے شوق سے جمع ہوتے ہیں رشک وحسد کی نگاہوں سے دیکھتی ہیں۔ ان کو اپنی چھوٹی چھوٹی مجلسوں کے لیے لاکھوں روپے خرچ کرنے پڑتے ہیں‘ طاقتور پروپیگنڈا کرنا پڑتا ہے۔ پھر بھی کامیابی نہیں ہوتی۔ اس لیے کہ ان کے ساتھ دینی کشش اور روحانی جذب نہیں‘ لیکن مسلمانوں کو اس مفت کی دولت کی قدر نہیں۔ 
تعلیم وتربیت‘ دینی تذکیرو دعوت حج کا ضمنی اور ثانوی فائد ہ ہے لیکن کسی طرح نظر انداز کرنے کے قابل نہیں خصوصاً اس عہد میں اس کی ضرورتیں بے حد بڑھ گئی ہیں اگر کسی ایک ملک کے مسلمانوں میں بھی کسی درجہ کا عزم اور نظم پیدا ہو جائے اور اس کے لیے وہ ضروری تیاری کر لیں مخلص دردمند صاحب علم داعی کسی تعداد میں بھی فراہم ہو جائیں اور عالم اسلام کی دوچار زبانوں خصوصاً عربی پر اتنی قدرت حاصل ہو کہ وہ اس میں دعوت کا کام انجام دے سکیں ان کے پاس دعوت کا ضروری سامان بھی ہو۔ عالم اسلام کے لیے پیغام‘ اس کے اصل امراض و مصائب کی تشخیص اور ان کا صحیح علاج‘ دین کی طرف بازگشت کی دعوت امت کی نشأۃ ثانیہ کا راستہ‘ امت کا اصل محل ومقام‘ رسول اللہ e کی بعثت اور اس امت کے ظہور کا مقصد اسلام اور عالم انسانی کا رشتہ‘ آخرت کی دنیا پر ترجیح‘ صحابہ کرام اور قرون اولیٰ کے مسلمانوں کے حقیقی اوصاف و اخلاق۔ ان مضامین پر خود بھی تیار ہوں اور ان حقائق کو ذہن نشین کرنے کے لیے اور بعد تک یاد دہانی کرنے کے لیے مختصر رسائل و مطبوعہ مضامین بھی ہوں۔ ایک ایسی جگہ بھی ہو (عارضی) جہاں وہ منتخب لوگوں کو بیٹھنے‘ گفتگو کرنے اور مطالعہ کرنے کی دعوت دے سکیں اس لیے کہ اتنے وسیع اجتماع میں وہ ہر جگہ نہیں پہنچ سکتے‘ دینی زندگی پیدا کرنے کے لئے ان کے پاس ایک نظام عمل بھی ہو جس کا تجربہ ہر ملک میں کیا جاسکے تو منیٰ کے اس سہ روزہ قیام سے محیر العقول فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ 
دوسرے ممالک کے علاوہ خود ہندوستانی حجاج کی ہزاروں کی تعداد ملے گی جس کے پاس وقت گزارنے کے لیے لایعنی باتوں یا فرائض کے بعد کھانے پینے کے سوا کوئی مشغلہ نہیں ان میں بہت بڑی تعداد دین کے ابتدائی اصول و ارکان سے اگر نا واقف نہیں تو غافل ضرور ہو گی اور کم سے کم ان کی دعوت وتذکیر اور ان کے احیاء وترویج کے لیے جدو جہد سے ضرور غافل ہے‘ ان سب کو اس طرف متوجہ کرنا بہت بڑا کام ہے اور اس کام کے لیے منیٰ اور مکہ معظمہ سے بہتر موقع نہیں مل سکتا۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عازم حج کے نام 6 1
3 عرض ناشر 4 2
4 مرتب کی طرف سے 5 2
5 اچھے رفیق کی تلاش 6 2
6 اخلاص اور تصحیح نیت 7 2
7 گناہوں سے توبہ واستغفار 7 2
8 امیر قافلہ اور قافلہ کا تعلیمی نظام 8 2
9 بمبئی اور کراچی میں تبلیغی جماعتیں 9 2
10 بمبئی اور کراچی کی مدت قیام میں آپ کے مشاغل 9 2
11 جہاز پر سوار ہوتے وقت 9 2
12 سمندری سفر کا زمانہ 9 2
13 حج کی تین صورتیں 10 2
14 حج تمتع کا طریقہ 11 2
15 احرام کی پابندیاں 12 1
16 معلم کو پہلے سے سوچ رکھیے 12 1
17 جدہ 13 15
18 جدہ سے مکہ معظمہ 13 15
19 حد حرم 13 15
20 مکہ معظمہ میں داخلہ 14 15
21 مسجد حرام کی حاضری اور طواف 14 15
22 طواف کی دعائیں 15 15
23 رکعتین طواف 19 15
24 ملتزم پر دعا 20 15
25 زم زم شریف پر 21 1
26 صفا ومروہ کے درمیان سعی 21 25
27 حج سے پہلے مکہ معظمہ کے زمانۂ قیام کے مشاغل 23 25
28 آٹھویں ذی الحجہ کو حج کا احرام اور منیٰ کو روانگی 23 25
29 نصیب فرما اور میری ساری خطائیں معاف فرما۔‘‘ 24 25
30 ایک کار آمد نکتہ 24 25
31 ۸ ذی الحجہ کو منیٰ میں آپ کے مشاغل 25 25
32 نویں کی صبح کو عرفات روانگی 25 25
33 عرفات کا پروگرام 25 25
34 عرفات میں اپنا ایک مشاہدہ 26 25
35 جبل رحمت کے قریب دعا 27 25
36 اپنی مغفرت کا یقین 27 25
37 عرفات سے مزدلفہ 28 25
38 شب مزدلفہ کی فضیلت 28 25
39 رسول اللہﷺ کی ایک خاص دعا 29 25
40 مزدلفہ سے منیٰ کو روانگی 30 25
41 منیٰ میں جمرات کی رمی 30 25
42 دسویں ذی الحجہ کو صرف جمرئہ عقبہ کی رمی 31 25
43 تلبیہ ختم 31 25
44 قربانی 31 25
45 حلق یاقصر 32 25
46 پھر منیٰ کو روانگی 33 25
47 ۱۱‘ ۱۲‘ ۱۳ ذی الحجہ کو منیٰ میں قیام اور رمی جمار 33 1
48 رمی جمار کے بعد دعا کی اہمیت 33 47
49 منیٰ کے ان دنوں میں آپ کے مشاغل 33 47
50 منیٰ میں دینی دعوت کی سنت کا احیاء 34 47
51 حج قران اور افراد 34 47
52 منیٰ سے مکہ معظمہ واپسی اور چند روز قیام 35 47
53 بیت اللہ کا داخلہ 37 47
54 خاص مقامات میں دعا کے متعلق ایک آخری مشورہ 38 47
55 مکہ معظمہ سے روانگی اور طواف رخصت 38 47
56 مدینہ طیبہ کو روانگی 40 47
57 گنبد خضرا پر پہلی نظر 40 47
58 اس سیاہ کار کی التجا 43 1
59 مواجہہ شریف میں اطمینانی حاضری کے اوقات 44 1
60 جنت البقیع 45 58
61 جبل احد 46 58
62 مدینہ طیبہ کے فقراء ومساکین 46 58
63 اللہ اللہ کر کے روانگی کی تاریخ آئی 48 58
64 تمنا ہے درختوں پہ ترے روضہ کے جا بیٹھے 57 58
65 کہ نصیب جاگے‘ حاضری دیجئے اور عرض کیجئے 58 58
66 جو تجھ بن نہ جینے کو کہتے تھے ہم سو اس عہد کو ہم وفا کر چلے 60 58
67 یہ بلبلوں کا صبا مشہد مقدس ہے قدم سنبھال کے رکھیو یہ تیرا باغ نہیں 61 58
68 یارب البیت‘ یارب البیت کی صدا بلند ہے۔ 68 58
69 وداع کعبہ 78 1
70 حرم نبوی میں داخلہ کے وقت 83 69
71 از حضرت مولانا مفتی محمد شفیعa 84 69
72 نعت سرکار مدینہ 84 69
73 کیف حضوری 85 69
74 بے تابیٔ شوق 87 69
75 عرض احسن 89 69
76 ہم غریبوں کا بھی سلطان غریباں کو سلام 99 69
77 حجاج کرام کے لیے حرمین شریفین میں روز مرہ کے لیے عربی بول چال کے چند ضروری الفاظ 101 69
Flag Counter