Deobandi Books

سائنس اور قرآن

70 - 72
جس کا مطلب یہ ہے کہ شہر اس غار سے بہت دور نہیں تھا (جیسا کہ حضرت مفتی شفیع صاحب نے اپنی تفسیر معارف القرآن میں فرمایا) اس غار سے شہر عمان ابھی صرف تین میل کے فاصلے پرہے البتہ یہ غار سنسان جگہ میں ہے اور اہل شہر کی گزرگاہ اس طرف نہیں ہے (۵) غار کے اوپر پرانے ساخت کی مسجد بنی ہوئی ہے جو ابھی اوپر سے ٹوٹ چکی ہے صرف بنیاد باقی ہے (۶) غار کے اندرآٹھ قبریں پتھر کی بنی ہوئی ہیں ان تمام قبروں کی ہڈیاں جمع کرکے ایک قبر میں رکھ دی گئی ہیں اور زائرین کے دیکھنے کے لئے اس قبر میں چھوٹا سا سوراخ کردیا گیا ہے اور اندر ایک بلب ڈال دیا گیا ہے جس سے اصحاب کہف کی بکھری ہوئی ہڈیاں نظر آتی ہیں ، اس قبر میں سات آدمیوں کی کھوپڑیاں ہیں ، ان کے ہاتھ، پاؤں ، پسلی وغیرہ کی ہڈیاں موجود ہیں ، ایک الگ شیشے کی الماری میں ایک کتے کے سر کی ہڈی موجود ہے، اس الماری میں ایک چھوٹی سی موٹی روٹی بھی موجود ہے کہتے ہیں یہ وہی روٹی ہے جس کو اصحاب کہف شہر سے خرید کرلائے تھے الماری میں پرانے ساخت کی مٹی کا لوٹا، چراغ اور تسبیح بھی موجود ہے واللہ اعلم(۷) میے راہنما نے بتایا کہ عمان شہر ک پرانا حصہ پچھلے زمانے میں حضرت شعیب ؑکی قوم اہل مدین تھی اور عمان شہر کا نیا حصہ اہل ایکہ باغ والے تھے، ہم لوگوں کو صحیح ہونے کا یقین اس لئے بھی ہوتا ہے کہ شہر عمان سے پندرہ میل دور ایک وادی میں حضرت شعیبؑ کی قبر ہے اور وہاں ابھی ایک مسجد بنی ہوئی ہے (۸) عمان کا شہر حضرت عیسی ؐ کی جائے پیدائش بیت الحم یروشلم سے صرف ساٹھ ستر میل دوری پرہے اور بحرمیت مقام قوم لوطؐ سے تیس میل دورہے یہ سارے مقامات انبیاء بنی اسرائیل کی تبلیغ کی جگہ رہی ہے، انکی تبلیغ سے متاثر ہوکر یہ نوجوان ایمان لائے ہوں اور ان حضرات کا مسکن شہر عمان کے قریب ہو اس لئے خیال کیا جاتا ہے کہ یہ غار اصحاب کہف ک غار ہوگا، یوں تو اصحاب کہف کے غارکے سلسلے میں تین مقامات اور بتائے جاتے ہیں کہ وہاں ان کاغار تھا۔
اگر عمان والے غار کو اصحاب کہف کا غارمان لیا جائے تو کتنی حیرت ہوتی ہے کہ آج تک ان مومنین نوجوانوں کی ہڈیاں اللہ نے باقی رکھی ہیں اس کی روٹی تک کو محفوظ رکھا ہے جو چند دنوں میں سرگل جانے والی چیز ہے، اور وہ سارے قرائن پائے جاتے ہیں جن کو قرآن نے اعجازی انداز میں ذکر کیا ہے، آج علم حفریات قرآن کی تاریخ کو زندہ کررہا ہے اور اس کے تذکرے کو ثابت کررہاہے آپ اصحاب کہف کے غار کے بارے میں عجائبات سننے کے بعد ان آیتوں کو پڑھیں ۔


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 قرآن کریم 1 1
3 کتنا معجز اور کتنا سچا ہے: کہ 1 1
4 سائنسی اعجاز 1 1
5 احوال کائنات 6 1
6 قرآن کی طرح سائنس بھی کہتی ہے کہ زمین وآسمان کو زمانہ دراز میں پیداکیا ہے 9 1
7 یہ کائنات دھواں تھی 10 1
8 کائنات میں پھر دھواں ہوگا 11 1
9 سورج کی مقدار ہر سیکنڈ کم ہورہی ہے 11 1
10 سائنس نے فنا کی ترتیب کی بھی تصدیق کردی 13 1
11 سائنس نے قیامت آنے کی تصدیق کردی 13 1
12 زمین وآسمان ملے ہوئے تھے پھر اللہ نے ان کو جداکیا 13 1
13 کائنات وسیع ہوتی جارہی ہے 14 1
14 آسمان کو اتنا اونچا بنایا ہے کہ وہاں تک نگاہ پہنچانا مشکل ہے 15 1
15 آسمان کس کو کہتے ہیں 16 1
16 آسمان کی محفوظ چھت ہے 17 1
17 آسمان تہ بتہ ہیں 18 1
18 آسمان بغیر ستون کے کھڑے ہیں 18 1
19 سورج اور دیگر سارے فضاؤں میں معلق گھوم رہے ہیں 19 1
20 سیاروں کے لئے مدار ہیں 20 1
21 سورج اور چاند مسلسل دوڑ رہے ہیں 21 1
22 سورج تیزی سے بھاگا چلاجارہاہے 22 1
23 سورج ہر آن سجدہ کرتا ہے 22 1
24 سورج بھڑکتا ہوا چراغ ہے 23 1
25 چاند کی روشنی اپنی نہیں ہے 24 1
26 چاند اور سورج کا روٹ الگ الگ ہے 25 1
27 آدمی چاند پر پہنچ سکتا ہے 25 1
28 ستارہ زمین پر آکر گر سکتا ہے 26 1
29 شہاب ثاقب زمین پر گرتے رہتے ہیں 27 1
30 زمین اپنے مدار پر دوڑرہی ہے 29 1
31 زمین کو قابل رہائش بنایا 31 1
32 رواسی ارض بھی عظیم احسان ہے 33 1
33 سمندر کا پانی گرم ہوگا، سمندرکا پانی بہ پڑے گا 35 1
34 پہاڑ کوکھونٹے کی طرح گاڑا 36 1
35 پہاڑوں کے فائدے 36 1
36 پہاڑ چلائے جائیں گے 37 1
37 بلندی پر جانے سے سانس پھولنے لگتی ہے 37 1
38 آسمان پر تو عجیب عجیب چیزیں دیکھیں گے 38 1
39 سائنسی تحقیقات، ذرہ ذرہ قیامت میں حاضر کیا جائے گا 39 1
40 ہزار میل دور سے حضرت عمرؓ کی آواز سن سکتے ہیں 42 1
41 سائنس کہتی ہے کہ معراج رسولؐ عین ممکن ہے 42 1
42 قیامت میں ہاتھ پاؤں بولیں گے 43 1
43 کھال کو تکلیف کا احساس زیادہ ہوتا ہے 44 1
44 اللہ پوروے کو جمع کریں گے 44 1
45 سبزپتوں کی اہمیت 45 1
46 پیدائش کے مراحل 46 1
47 ہرجاندار کو پانی سے پیدا کیا ہے 50 1
48 منی کئی پانیوں کا مجموعہ ہوتی ہے 50 1
49 (۱) حوضلہ منویہ کی رطوبت 50 1
50 (۲)غدہ مثانہ کی رطوبت 51 1
51 (۳) ودی 51 1
52 (۴) منی کے کیڑے 51 1
53 بچہ حقیر پانی سے پیدا ہوتا ہے 52 1
54 جرثومہ کو محفوظ جگہ پر رکھا جاتا ہے 52 1
55 نطفہ کے بعد علقہ بنتا ہے 53 1
56 مضغہ کی ساخت 54 1
57 انسان کو مٹی سے پیدا کیا 55 1
58 انسان کو تین اندھیروں میں پیدا کیا 56 1
59 وجود سے پہلے کوئی نہیں جانتا کہ کیا ہے 57 1
60 ہر پھول پھل کا جوڑا جوڑا پیدا کیا 58 1
61 حضرت عیسٰی بغیر باپ کے پیدا ہوئے 59 1
62 جنات کو آگ سے پیدا کیا گیا 60 1
63 ختنہ کے فوائد 60 1
64 ہاتھ پاؤں دھونے کے فوائد 61 1
65 موٹے جھوٹے کھانے کے فوائد 62 1
66 ایڈز کی نئی نئی بیماریاں 62 1
67 بادل کی قسمیں اور اس کا طریقہ کا ر 63 1
68 بارش سے لدی ہوئی ہوا 65 1
69 گہرے سمندر میں پانی تہ بتہ ہوتاہے 65 1
70 دودریا کے پانی خلط ملط نہیں ہوتے 66 1
71 تاریخی شواہد 67 1
72 فرعون کی لاش 68 1
73 طوفان نوح ایک حقیقت ہے 68 1
74 اصحاب کہف کا غار 69 1
75 بحرمیت 71 1
Flag Counter