Deobandi Books

سائنس اور قرآن

12 - 72
روجن گیس ہیلیم گیس میں تبدیل ہوتا رہتا ہے اور وہ گیس جل کر فضا میں پھیل جاتی ہے اسی گیس کی گرمی دوسرے سیاروں تک پہنچتی ہے اور زمین پر بھی پڑتی ہے فضا میں یہ گیس اور اس کی گرمی پھیلنے کی وجہ سے ہر سکینڈ میں سورج کی مقدار 4,000,000ٹن کم ہورہی ہے اور اندازہ ہے کہ اس طرح کم ہوتے ہوتے ایک وقت آئے گا کہ سورج میں سے ہائیڈروجن گیس ختم ہوئے گی جس کی وجہ سے سورج کی روشنی اور گرمی ختم ہوجائیگیں ابھی سورج White Dwarfچھوٹا سا سفید بونا ستارہ ہے جب گیس ختم ہوجائے گی تو یہ Dwarf  Black چھوٹا سا کالا ستارہ بن جائے گا اور سورج بے نور ہوجائے گا ماخوذ Space Facts 69
سورج میں ہاڈروجن گیس ہیلیم گیس میں تبدیل ہوتی ہے تو اس میں سے بے پناہ گرمی پیدا ہوتی ہے اسی گرمی کی وجہ سے مقناطیس پیدا ہوتا ہے اور زبردست کشش ہوتی ہے اسی کشش کی وجہ سے سورج کے گرد گھومنے والے نوستارے عدارد، زہرہ، زمین وغیرہ اس کے گرد گھوم رہے ہیں لیکن جب سورج کی گرمی ختم ہوجائے گی تو اس کا مقناطیس بھی ختم ہوجائے گا اور مقناطیس ختم ہونے کی وجہ سے ان نوسیاروں کی کشش کمزور پڑجائے گی اس کشش کے کمزور پڑنے کی وجہ سے یہ سیارے آپس میں ٹکراجائیں گے اور ٹوٹ پھوٹ کر ختم ہوجائیں گے۔ 
قرآن پاک نے آج سے چودہ سوسال قبل جب کہ اس قسم کی تحقیقات کا کوئی شائبہ نہیں تھا بل کہ فلسفہ قدیم کا اصرار تھا کہ آسمان میں پھٹن جٹن نہیں ہے وہ خرق والتیام سے پاک ہے اور یہ بھی نظریہ تھا کہ سورج چوتھے آسمان میں کیل کی طرح ٹھکاہوا ہے۔ جس کا مطلب یہ تھا کہ سورج میں بھی کوئی پھٹن جٹن یا شکست وریخت نہیں ہے۔ اس زمانے میں قرآن نے ببانگ دہل اعلان کیا تھا کہ ایک وقت آئے گا جب کہ سورج ماند ہوجائے گا اور ستارے بے نور ہوجائیں گے۔ ارشاد ربانی ہے اِذاالشَّمْسُ کُوِّرَتْ وَاِذَا النَّجُوْمُ انْکَدَرَتْ (سورۃ التکویر ۸۱ آیت ۱۔ ۲) ترجمہ : جب آفتاب لپیٹ لیاجائے گا اور جب ستارے بے نور ہوجائیں گے Black Dwarfکا مطلب بھی یہی ہے کہ اس کی روشنی ختم ہوجائے گی اور وہ بہت چھوٹا ہوجائے گا اور پھر فناہوجائے گا۔ 


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 قرآن کریم 1 1
3 کتنا معجز اور کتنا سچا ہے: کہ 1 1
4 سائنسی اعجاز 1 1
5 احوال کائنات 6 1
6 قرآن کی طرح سائنس بھی کہتی ہے کہ زمین وآسمان کو زمانہ دراز میں پیداکیا ہے 9 1
7 یہ کائنات دھواں تھی 10 1
8 کائنات میں پھر دھواں ہوگا 11 1
9 سورج کی مقدار ہر سیکنڈ کم ہورہی ہے 11 1
10 سائنس نے فنا کی ترتیب کی بھی تصدیق کردی 13 1
11 سائنس نے قیامت آنے کی تصدیق کردی 13 1
12 زمین وآسمان ملے ہوئے تھے پھر اللہ نے ان کو جداکیا 13 1
13 کائنات وسیع ہوتی جارہی ہے 14 1
14 آسمان کو اتنا اونچا بنایا ہے کہ وہاں تک نگاہ پہنچانا مشکل ہے 15 1
15 آسمان کس کو کہتے ہیں 16 1
16 آسمان کی محفوظ چھت ہے 17 1
17 آسمان تہ بتہ ہیں 18 1
18 آسمان بغیر ستون کے کھڑے ہیں 18 1
19 سورج اور دیگر سارے فضاؤں میں معلق گھوم رہے ہیں 19 1
20 سیاروں کے لئے مدار ہیں 20 1
21 سورج اور چاند مسلسل دوڑ رہے ہیں 21 1
22 سورج تیزی سے بھاگا چلاجارہاہے 22 1
23 سورج ہر آن سجدہ کرتا ہے 22 1
24 سورج بھڑکتا ہوا چراغ ہے 23 1
25 چاند کی روشنی اپنی نہیں ہے 24 1
26 چاند اور سورج کا روٹ الگ الگ ہے 25 1
27 آدمی چاند پر پہنچ سکتا ہے 25 1
28 ستارہ زمین پر آکر گر سکتا ہے 26 1
29 شہاب ثاقب زمین پر گرتے رہتے ہیں 27 1
30 زمین اپنے مدار پر دوڑرہی ہے 29 1
31 زمین کو قابل رہائش بنایا 31 1
32 رواسی ارض بھی عظیم احسان ہے 33 1
33 سمندر کا پانی گرم ہوگا، سمندرکا پانی بہ پڑے گا 35 1
34 پہاڑ کوکھونٹے کی طرح گاڑا 36 1
35 پہاڑوں کے فائدے 36 1
36 پہاڑ چلائے جائیں گے 37 1
37 بلندی پر جانے سے سانس پھولنے لگتی ہے 37 1
38 آسمان پر تو عجیب عجیب چیزیں دیکھیں گے 38 1
39 سائنسی تحقیقات، ذرہ ذرہ قیامت میں حاضر کیا جائے گا 39 1
40 ہزار میل دور سے حضرت عمرؓ کی آواز سن سکتے ہیں 42 1
41 سائنس کہتی ہے کہ معراج رسولؐ عین ممکن ہے 42 1
42 قیامت میں ہاتھ پاؤں بولیں گے 43 1
43 کھال کو تکلیف کا احساس زیادہ ہوتا ہے 44 1
44 اللہ پوروے کو جمع کریں گے 44 1
45 سبزپتوں کی اہمیت 45 1
46 پیدائش کے مراحل 46 1
47 ہرجاندار کو پانی سے پیدا کیا ہے 50 1
48 منی کئی پانیوں کا مجموعہ ہوتی ہے 50 1
49 (۱) حوضلہ منویہ کی رطوبت 50 1
50 (۲)غدہ مثانہ کی رطوبت 51 1
51 (۳) ودی 51 1
52 (۴) منی کے کیڑے 51 1
53 بچہ حقیر پانی سے پیدا ہوتا ہے 52 1
54 جرثومہ کو محفوظ جگہ پر رکھا جاتا ہے 52 1
55 نطفہ کے بعد علقہ بنتا ہے 53 1
56 مضغہ کی ساخت 54 1
57 انسان کو مٹی سے پیدا کیا 55 1
58 انسان کو تین اندھیروں میں پیدا کیا 56 1
59 وجود سے پہلے کوئی نہیں جانتا کہ کیا ہے 57 1
60 ہر پھول پھل کا جوڑا جوڑا پیدا کیا 58 1
61 حضرت عیسٰی بغیر باپ کے پیدا ہوئے 59 1
62 جنات کو آگ سے پیدا کیا گیا 60 1
63 ختنہ کے فوائد 60 1
64 ہاتھ پاؤں دھونے کے فوائد 61 1
65 موٹے جھوٹے کھانے کے فوائد 62 1
66 ایڈز کی نئی نئی بیماریاں 62 1
67 بادل کی قسمیں اور اس کا طریقہ کا ر 63 1
68 بارش سے لدی ہوئی ہوا 65 1
69 گہرے سمندر میں پانی تہ بتہ ہوتاہے 65 1
70 دودریا کے پانی خلط ملط نہیں ہوتے 66 1
71 تاریخی شواہد 67 1
72 فرعون کی لاش 68 1
73 طوفان نوح ایک حقیقت ہے 68 1
74 اصحاب کہف کا غار 69 1
75 بحرمیت 71 1
Flag Counter