Deobandi Books

شھادۃ الاقوام علی صدق الاسلام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

52 - 82
دعوت دے رکھی ہے کہ {قُلْ یٰٓـاَھْلَ الْکِتَابِ تَعَالَوْا اِلٰی کَلِمَۃٍ سَوَائٍ بَیْنَنَا وَبَیْنَکُمْ}1 (1 آل عمران: ۶۴) یعنی اے میری کتابوں کے ماننے والو! اے الہامی کتابوں پر ایمان رکھنے والو! آؤ میں تم کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ باتیں جو ہمارے اور تمہارے درمیان مشترک ہیں‘‘۔ ہم دونوں ما بہ الاشتراک باتوں پر متفق و متحد ہوجائیں۔ اتفاق و اتحاد کا یہ مسئلہ ہندوستان کی موجودہ حالت میں جس قدر ضروری ہے وہ محتاجِ بیان نہیں ہے۔ کانگریس، خلافت، مسلم لیگ، ہندو مہاسبھا وغیرہ جملہ تحریکیں ہندوستان میں ہندو مسلم اتحاد کے لیے کوئی نہ کوئی سمجھوتہ کرنے کے درپے ہے، مگر وہ سیاسی حقوق کو کہا ہے۔ ہم اس سمجھوتہ کے خلاف نہیں ہیں، ہم کہتے ہیں کہ اگر سمجھوتہ کا کوئی مشترکہ محاذ مل جائے تو وہ ہر حالت میں لبیک وسعدیک کہنے کے قابل ہے میں خود اسی  مشترکہ محاذ کی تلاش میں ہوں۔ مگر میری جستجو سیاسیات کو لے کر کانگریس، خلافت یا لیگ کے پیلٹ فارم تک نہیں پہنچتی، بلکہ وہ خالص دینی مسائل کو مذہبی اور تبلیغی اور اشاعتی پلیٹ فارم تک محدود ہے۔ میں اسی پلیٹ فارم سے یہ کوشش کر رہا ہوں کہ ہندو مسلم اتحاد کے لیے کوئی مشترکہ مذہبی محاذ مل جائے۔ اور میں نہایت مسرت و اطمینان کے ساتھ آج اس بات کا اعلان کروں گا کہ مجھے یہ مشترکہ محاذ مل گیا ہے اور اگر ہندو اور مسلمان اس مشترکہ محاذ پر آجائیں کہ ان دونوں کا مذہب اُن کی مخالفت نہیں بلکہ مدد کرے گا۔ اس جدوجہد اور دعوتِ اشتراک میں ہمیں یہ بھی معلوم ہوجائے گا کہ کون سا فریق اس مشترکہ محاذ پر آنے کے لیے تیار اور کون سا فریق مخالف ہے۔ میں اس مشترکہ محاذ کے متعلق آپ حضرات کو زیادہ دیر تک پریشان کرنا نہیں چاہتا، بلکہ میں بہت جلد اس کی تشریح کروں گا، تاکہ آپ کا قیمتی وقت زیادہ خرچ نہ ہو۔ 
آپ جان سکتے ہیں کہ ہم مسلمانوں کے مذہب کی بنا قرآن مجید، حدیث پاک، فقہ، یا آئمہ و مجتہدین کے اجتہادات و قیاسات وغیرہ ہیں، اگر میں نے ۲۲؍ کروڑ ہندوؤں کے ساتھ ان مذہبی معاملات میں جن کے بارے میں وہ سات کروڑ مسلمانوں کے ساتھ بر سر پر خاش رہتے ہیں مذہب کی بنا پر کوئی سمجھوتہ کرنا ہو تو میں اُن سے یہی کہوں گا کہ اے ہندوؤ! جن معاملات میں تم ہمارے ساتھ جھگڑا کرتے ہو کیا یہ مناسب نہیں ہے کہ ان تمام معاملات کے متعلق قرآن پاک، حدیث ۔ّمقدسہ یا ہماری کسی فقہ کی کتاب کو بیچ میں رکھ کر ہمارے ساتھ فیصلہ کرلو۔ میں یقین اور شوق سے کہہ سکتا ہوں کہ ہندوستان کے ۲۲ کروڑ ہندوؤں یا آریوں میں سے ہمیں ایک بھی ہندو یا آریہ ایسا نہیں ملے گا جو میری اس شرط کو ماننے کے لیے تیار ہو، بلکہ وہ یہی جواب دیں گے کہ تمہاری جن کتابوں پر ہمارا ایمان ہی نہیں ہے  ہم ان کی بات کو اپنے لیے حکم کیسے مان سکتے ہیں۔ بہت اچھا صاحب! اب ہم تمہارے سامنے اپنی دینی کتب کو پیش نہیں کرتے، لیکن اب ہم تم سے ایک دوسرا سوال کرتے ہیں کہ اگر اُمورِ متنازعہ فیہ کا فیصلہ ہماری کسی کتاب کی بنا پر کرنے کے لیے تیار نہیں ہو تو چلو ہم یہ اعلان 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تمہید 1 1
3 اَلْفَضْلُ مَـا شَھِدَتْ بِہِ الْأَعْدَائُ کا ایک کھلا مصداق 1 2
4 اسلام کے واجبات اور فرائض حفظِ صحت 1 1
5 پیغمبر ِاسلام سے ایک جرمنی ڈاکٹر کی عقیدت 4 4
6 قرآن تمام آسمانی کتابوں میں بہترین کتاب ہے 5 4
7 قرآن کی کرنیں مغرب پر 7 4
8 اسلام میں روحانیت 9 4
9 دیگر مذاہب کے عالموں کا خیال 11 4
10 چند نکتہ آرائیاں 15 4
11 مزید یاد داشتیں 16 4
12 بابو بپن چندر پال کے خیالات 17 1
13 وید اور شاستر میں گائے کشی کا تذکرہ 17 12
14 بھوا بھوتی کا زمانہ 18 12
15 آریہ ہندو گوشت خور 18 12
16 ز۔ّنار بندی میں گائے کا چمڑا 18 12
17 حضور نبی کریمﷺ کی صداقت و رسالت کا ثبوت غیروں کی تحریروں سے 19 12
18 تصدیقِ رسالت رسول ر۔ّبانی ایک مسیحی عالم کی زبانی 20 1
19 ایک تعلیم یافتہ ہندوں کی رائے 23 18
20 ہندوؤں کا مسلمان ہونا جبریہ نہ تھا 24 18
25 اَلْفَضْلُ مَا شَھِدَتْ بِہِ الْأَعْدَائُ 24 1
26 رسول کریم ﷺ ایک آریہ کی نظر میں 25 25
27 بہائی مذہب اور شریعتِ محمدیہ 26 25
28 اسلام اور ۔ُعلمائے فرنگ 29 25
29 اَلْفَضْلُ مَا شَھِدَتْ بِہِ الْأَعْدَائُ 29 25
30 ۔ّتعددِ ازواج اور انبیائے سابقین 35 1
31 دنیا کا اعظم ترین انسان 36 30
32 اسلام غیر مسلموں کی نظر میں 38 30
33 قرآن کریم کی عظمت و وقعت 42 1
34 فرانس کے مشہور مستشرق موسیو سید یو کے قلم سے 42 33
36 شق القمر کی تصدیق 43 1
37 ایک ستارہ کے دو ٹکڑے ہوگئے 43 36
38 مچھلی کے پیٹ میں زندہ رہنا ممکن ہے 44 36
40 مناقبِ نبوی کا گلدستہ 45 1
41 انسانی شرافت 46 40
42 بچوں پر شفقت 47 40
43 ۔ّنبوت کا تاجدار جھونپڑیوں میں 47 40
44 غریبوں کا احترام 47 40
45 بزرگی اور پیغامبری 48 40
46 سائنس دانوں کے قول سے فنائے دنیا کا دفعِ استبعاد 49 1
47 قیامت کے آثار 50 46
48 ایک فرانسیسی مصنف کے خیالات رسول کریمﷺ کے متعلق 50 46
49 کفر میں اسلام 51 46
50 اسلامی نماز کے عظیم الشان فوائد کا اعتراف 56 1
51 مغرب کے نامور فلسفیوں اور پادریوں کی طرف سے 56 50
52 نماز اور ریورینڈ لیبان 57 50
53 سینٹ ہیلر کا قول 57 50
54 پادری جیمس مولر کا بیان 58 50
55 مسٹر کنگ کا خیال 58 50
56 اُمِ ۔َسلمؓ 59 50
57 زینب 60 50
58 بی بی حبیبہ 61 50
59 بی بی جوریہ 62 50
60 بی بی صفیہ 62 50
61 بعض غیر مسلم فاضلوں کی رائے قرآن شریف کے متعلق 63 50
62 راز دار بیوی کی شہادت 68 50
63 پردہ کے متعلق ایک عیسائی خاتوں کے خیالات 68 50
64 اہلِ ہنود کی کتابوں میں حضورِ اقدسﷺ کی رسالت کا ذکر مبارک 69 50
65 کیا کلکی اوتار آگیا 70 50
66 اَنْ کہی یا اَنْ کہنی کیا چیز ہے 71 50
67 بعض ہندوؤں فقرا اور اہل اللہ 72 50
68 بیاس جی مشہور ہندو رشی کی گواہی 73 50
69 راجہ بھوج مشہور عالم راجہ کا اسلام 73 50
70 ایک گور کھپوری کی شہادت 75 50
71 کاش میں مسلمان ہوتی 76 50
72 مسلمانانِ ہند کے غیر اسلامی رسوم 76 1
73 آں حضرتﷺ کا طریقِ تبلیغ 77 72
74 قرونِ اولیٰ میں تبلیغِ اسلام 77 72
75 مغلوں کی تبلیغی سرگرمیاں 78 72
76 ۔ُعلما و صوفیاء کی تبلیغی سرگرمیاں 78 72
77 مجمع الجزائر اور افریقہ میں اسلام 79 72
78 نو مسلموں کی مذہبی واقفیت 79 72
79 مسلمانانِ ہند کے غیر اسلامی رسوم 80 72
80 دنیا کا آیندہ مذہب اسلام ہوگا 81 72
Flag Counter