Deobandi Books

شھادۃ الاقوام علی صدق الاسلام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

21 - 82
آر۔ بی۔ ایس پریس لاہور میں چھپی ہے۔ اس کتاب کا مصنف وہی ہے جس نے اس سے پیشتر ایک کتاب ’’موازنہ انجیل و قرآن‘‘ لکھی تھی۔ کتاب ’’قران السعیدین‘‘ کا دوسرا نام ہے ’’محمد عربی و مسیح ناصری‘‘۔
اس کتاب ’’قران السعیدین‘‘ کے مصنف نے آں حضرت ﷺ کی نسبت جو اپنا عقیدہ ظاہر کیا ہے اس کو ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔
۱۔ عرب کے اُ۔ّمی رسول کی زندگی کے حالات نہایت تفصیل کے ساتھ موجود ہیں، یہاں تک کہ عقید ت مندوں نے معمولی نقل و حرکت اور نشست و برخاست کو بھی نظر انداز نہیں کیا اور ضخیم جلدوں میں روایت درایت اور حکایت کی بنا پر نہایت مفصل سوانح حیات لکھی ہے۔ اور اگر کسی قوم کو یہ فخر حاصل ہے کہ اس نے اپنے رہبر و رہنما اور اپنے ہادی و مقتدا کے حالاتِ زندگی کو کامل اور اکمل طور پر جمع کیا ہے تو وہ صرف اہلِ اسلام ہیں جنھوں نے نہ صرف اقوال کو محفوظ رکھا، بلکہ اقوال کو بھی گفتار کو بھی منضبط کیا اور کردار کو بھی۔ ولادت، رضاعت، لڑکپن، شباب اور کہولت کے سارے حالات و واقعات سوانح نگاروں، تذکرہ نویسوں اور محدثوں نے لکھ مارے اور وہ بھی اس جامعیت کے ساتھ کہ بقول علامہ شبلی مرحومِ اقوال و افعال، وضع وقطع، شکل و شباہت، رفتار و گفتار، مذاقِ طبیعت، اندازِ گفتگو، طرزِ زندگی۔ طریقِ معاشرت،کھانے پینے، چلنے پھرنے، اُٹھنے بیٹھنے، سونے جاگنے، ہنسنے بولنے کی ایک ایک ادا محفوظ رہ گئی۔ 1 (1 ص:۳)
۲۔ خاتمہ میں ہم نے حضرت محمدﷺ کی رسالت پر زور دیا ہے اور بتایا ہے کہ ایمان داری، بے تعصبی، وسیع القلبی اور شرافت اس بات کی مقتضی ہیں کہ عیسائی دوست اپنے دلوں کو صاف کریں اور یقین جانیں کہ دین داری اس کے علاوہ کچھ اور ہے کہ آں حضرت کو برا بھلا کہیں اور اُن سے بغض و عداوت رکھیں، بلکہ مناسب ہے کہ ان کی خوبیوں پر نظر کریں، حسبِ مرتبہ اُن کی قدر کریں، تعظیم کریں اور حتی المقدور مسلمانوں کے جذبات کا پاس کرتے ہوئے ان کے ساتھ روا داری سے پیش آئیں۔ 1 (1 ص: ۵)
۳۔ حضرت محمدﷺ کی شفقت اور نرم دل کی آیات بھی ہم نے نقل کی ہیں۔ لکھا ہے کہ رسول ایمان داروں پر شفیق و مہربان ہے۔ اور ہم تسلیم کرتے ہیں کہ آں حضرتﷺ ایک روشن چراغ تھے۔ رحمۃ للعالمین اور صاحبِ خلق عظیم تھے کہ ان کے اوصاف سے آخر ان کی کوشش بار آور اور سعی مشکور ہوئی۔1 (1 ص: ۵۸)
۴۔ آں حضرتﷺ کی صفات حمیدہ و فضائل حسنہ، ۔ُخلقِ عظیم، شرافت و نجابت، بلکہ منصبِ رسالت کا انکار بھی محال ہے۔ وہ جس نے عرب کے بادیہ نشینوں کی کایا پلٹ دی اور اس کندۂ ناتراش جاہل اور کینہ پرور قوم کو اخلاق فاضلہ و پسندیدہ کے زیور سے مزین کردیا۔ شراب جو اُن کی گھٹی میں پڑی تھی چھڑا دی۔ قمار بازی کی لت جوان کی فطرت ثانی بن چکی تھی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تمہید 1 1
3 اَلْفَضْلُ مَـا شَھِدَتْ بِہِ الْأَعْدَائُ کا ایک کھلا مصداق 1 2
4 اسلام کے واجبات اور فرائض حفظِ صحت 1 1
5 پیغمبر ِاسلام سے ایک جرمنی ڈاکٹر کی عقیدت 4 4
6 قرآن تمام آسمانی کتابوں میں بہترین کتاب ہے 5 4
7 قرآن کی کرنیں مغرب پر 7 4
8 اسلام میں روحانیت 9 4
9 دیگر مذاہب کے عالموں کا خیال 11 4
10 چند نکتہ آرائیاں 15 4
11 مزید یاد داشتیں 16 4
12 بابو بپن چندر پال کے خیالات 17 1
13 وید اور شاستر میں گائے کشی کا تذکرہ 17 12
14 بھوا بھوتی کا زمانہ 18 12
15 آریہ ہندو گوشت خور 18 12
16 ز۔ّنار بندی میں گائے کا چمڑا 18 12
17 حضور نبی کریمﷺ کی صداقت و رسالت کا ثبوت غیروں کی تحریروں سے 19 12
18 تصدیقِ رسالت رسول ر۔ّبانی ایک مسیحی عالم کی زبانی 20 1
19 ایک تعلیم یافتہ ہندوں کی رائے 23 18
20 ہندوؤں کا مسلمان ہونا جبریہ نہ تھا 24 18
25 اَلْفَضْلُ مَا شَھِدَتْ بِہِ الْأَعْدَائُ 24 1
26 رسول کریم ﷺ ایک آریہ کی نظر میں 25 25
27 بہائی مذہب اور شریعتِ محمدیہ 26 25
28 اسلام اور ۔ُعلمائے فرنگ 29 25
29 اَلْفَضْلُ مَا شَھِدَتْ بِہِ الْأَعْدَائُ 29 25
30 ۔ّتعددِ ازواج اور انبیائے سابقین 35 1
31 دنیا کا اعظم ترین انسان 36 30
32 اسلام غیر مسلموں کی نظر میں 38 30
33 قرآن کریم کی عظمت و وقعت 42 1
34 فرانس کے مشہور مستشرق موسیو سید یو کے قلم سے 42 33
36 شق القمر کی تصدیق 43 1
37 ایک ستارہ کے دو ٹکڑے ہوگئے 43 36
38 مچھلی کے پیٹ میں زندہ رہنا ممکن ہے 44 36
40 مناقبِ نبوی کا گلدستہ 45 1
41 انسانی شرافت 46 40
42 بچوں پر شفقت 47 40
43 ۔ّنبوت کا تاجدار جھونپڑیوں میں 47 40
44 غریبوں کا احترام 47 40
45 بزرگی اور پیغامبری 48 40
46 سائنس دانوں کے قول سے فنائے دنیا کا دفعِ استبعاد 49 1
47 قیامت کے آثار 50 46
48 ایک فرانسیسی مصنف کے خیالات رسول کریمﷺ کے متعلق 50 46
49 کفر میں اسلام 51 46
50 اسلامی نماز کے عظیم الشان فوائد کا اعتراف 56 1
51 مغرب کے نامور فلسفیوں اور پادریوں کی طرف سے 56 50
52 نماز اور ریورینڈ لیبان 57 50
53 سینٹ ہیلر کا قول 57 50
54 پادری جیمس مولر کا بیان 58 50
55 مسٹر کنگ کا خیال 58 50
56 اُمِ ۔َسلمؓ 59 50
57 زینب 60 50
58 بی بی حبیبہ 61 50
59 بی بی جوریہ 62 50
60 بی بی صفیہ 62 50
61 بعض غیر مسلم فاضلوں کی رائے قرآن شریف کے متعلق 63 50
62 راز دار بیوی کی شہادت 68 50
63 پردہ کے متعلق ایک عیسائی خاتوں کے خیالات 68 50
64 اہلِ ہنود کی کتابوں میں حضورِ اقدسﷺ کی رسالت کا ذکر مبارک 69 50
65 کیا کلکی اوتار آگیا 70 50
66 اَنْ کہی یا اَنْ کہنی کیا چیز ہے 71 50
67 بعض ہندوؤں فقرا اور اہل اللہ 72 50
68 بیاس جی مشہور ہندو رشی کی گواہی 73 50
69 راجہ بھوج مشہور عالم راجہ کا اسلام 73 50
70 ایک گور کھپوری کی شہادت 75 50
71 کاش میں مسلمان ہوتی 76 50
72 مسلمانانِ ہند کے غیر اسلامی رسوم 76 1
73 آں حضرتﷺ کا طریقِ تبلیغ 77 72
74 قرونِ اولیٰ میں تبلیغِ اسلام 77 72
75 مغلوں کی تبلیغی سرگرمیاں 78 72
76 ۔ُعلما و صوفیاء کی تبلیغی سرگرمیاں 78 72
77 مجمع الجزائر اور افریقہ میں اسلام 79 72
78 نو مسلموں کی مذہبی واقفیت 79 72
79 مسلمانانِ ہند کے غیر اسلامی رسوم 80 72
80 دنیا کا آیندہ مذہب اسلام ہوگا 81 72
Flag Counter