Deobandi Books

خوان خلیل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

35 - 70
اور ایقان حاصل وکامل ہوگیا۔ لیکن دو خیال سے اس کو باقی رکھا گیا، ایک یہ کہ بہت قریب احتمال ہے کہ بعض کو اس درایت کے مضمون کا علم نہ ہونے سے کچھ وساوس باقی رہتے، دوسرے یہ کہ اس کے ضمن میں میرا اعتقاد جو اپنے اکابر کے ساتھ ہے اس کا علم میرے تمام متعلقین کو بھی صریحاً ومقصوداً ہو جاوے، تاکہ مرورِ زمانہ پر بھی ان میں اس کا تغیر محتمل نہ رہے، فقط۔
حضرت حکیم الامت  ؒ نے الامداد محرم ۳۶ھ صفحہ: ۲۱ کا جو حوالہ دیا ہے وہ یہ ہے:
’’ملفوظات ۲۲: ایک صاحب نے جو مولوی اور مجاز تھے ایک عریضہ لکھ کر خدمت والا میں پیش کیا، جس میں یہ مضمون تھا کہ میں اپنے وطن جاتا ہوں اور وہاں فتنے بہت ہیں، آپ کچھ فرما دیجیے تاکہ مجھے اطمینان ہو جاوے، فرمایا کہ میں کیا کہہ دوں؟ ان صاحب نے اس کا جواب دینے میں گنجلک کی۔ آپ نے فرمایا کہ صاف جواب دو اس تحریر کا کیا مقصود ہے؟ اس کے بعد انھوں نے عرض کیا کہ کوئی ایسا لفظ کہہ دیجیے کہ حق تعالیٰ مددگار ہیں، فرمایا کہ یہ تو ایسا امر ہے کہ میں اس کے دریافت کرنے میں آپ کا حاجت مند ہوا اور آپ میرے کہنے سے پہلے اس کو جانتے ہیں، پھر مجھ سے یہ لفظ کیوں کہلایا جاتا ہے؟ پھر فرمایا کہ میرے سامنے سے دور ہو جاؤ، تم کو بات کرنے کا سلیقہ بھی نہیں آیا، اگر دعا کرانی تھی تو صاف لفظوں میں کہا ہوتا کہ دعا کر دیجیے (اس کے بعد ایک صاحب نے ان صاحب کی سفارش کرنی شروع کی تو ان پر بھی لتاڑ پڑی، ’’الامداد‘‘ میں مفصل موجود ہے) اور اس درایت کے درمیان میں ’’الامداد‘‘ بابت صفر ۳۶ھ صفحہ: ۲۹، ۳۰، ۳۱ کا جو حوالہ دیا تھا اس میں حضرت گنگوہی اور حضرت نانوتوی نوراللہ مرقدہما کے تین قصے تفصیل سے ذکر فرمائے ہیں، اول قصہ اس مسئلے میں ہے کہ مجھے اس میں تردد تھا کہ جمعہ کے بارے میں فقہا نے قصبہ کو مصر کے حکم میں کیسے قرار دیا؟ جب کہ حدیث میں صرف مصر کا لفظ ہے اور قصبہ شہر ہے نہیں، پھر لفظِ مصر قصبہ کو کیسے شامل ہوا؟ سو یہ تردد ایک حکایت سن کر رفع ہوا۔
وہ یہ کہ حضرت گنگوہی نور اللہ مرقدہ ایک مرتبہ ایامِ طالب علمی میں گنگوہ کو آتے ہوئے قصبہ تیتروں کے برابر پہنچے تو کسی عامی سے پوچھا کہ یہ گاؤں کون ہے؟ وہ گنوار بولا: ارے! تو کون ہے؟ شہر کو گاؤں کہتا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ شہر غیر گاؤں کو کہتے ہیں اور لغت میں قصبہ کا کوئی جدا نام نہیں، اس میں دو ہی لغت مستعمل ہیں: ایک قریہ اور ایک مصر۔ مجھے یہ روایت پہنچی کہ حضرت گنگوہی کو بھی یہی تردد تھا، مگر جب حضرت ایک قصبہ میں پہنچے جہاں لوگ آپ کو پہچانتے نہ تھے وہاں آپ نے دریافت کیا کہ یہ کون سا گاؤں ہے؟ جواب ملا کہ تجھے سوجھتا نہیں یہ تو شہر ہے، اس وقت حضرت کو بھی شفائے قلب ہوگئی کہ عوام قصبہ کو بھی شہر کہتے ہیں۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تمہید طبع خوانِ خلیل 1 1
3 خوانِ خلیل 3 1
4 جام نمبر۱ 3 3
5 جام نمبر ۲ 4 3
6 جام نمبر ۳ 4 3
7 جام نمبر ۴ 5 3
8 جام نمبر ۵ 5 3
9 جام نمبر ۶ 5 3
10 جام نمبر ۷ 6 3
11 جام نمبر ۸ 7 3
12 جام نمبر ۹ 8 3
13 جام نمبر ۱۰ 9 3
14 جام نمبر ۱۱ 9 3
15 جام نمبر ۱۲ 10 3
16 واقعہ نمبر ۱ 10 15
17 واقعہ نمبر ۲ 11 15
18 واقعہ نمبر ۳ 12 15
20 جام نمبر: ۱۳ تتمہ جام نمبر: ۱۲ 13 3
21 جام نمبر ۱۴ 14 3
22 جام نمبر ۱۵ 16 3
23 جام نمبر ۱۶ 17 3
24 جام نمبر ۱۷ 17 3
25 جام نمبر ۱۸ 18 3
26 جام نمبر ۱۹ 18 3
27 جام نمبر ۲۰ 19 3
28 ضمیمہ خوانِ خلیل 20 1
29 ۱ 20 28
30 ۲ 20 28
31 ۳ 20 28
32 ۴ 21 28
33 ۵ 21 28
34 ۶ 23 28
35 ۷ 23 28
36 ۸ 24 28
37 ۹ 24 28
38 الجواب 25 37
39 الجواب 26 37
40 مکتوب اول آں بزرگ 27 41
41 .۱۰ 26 28
42 ..تنبیہ 28 41
43 .۱۱ 28 28
44 نوٹ ۱ 31 43
45 نوٹ ۲ 31 43
46 وٹ ۳ 31 43
47 نوٹ ۴ 31 43
48 .سوال 32 43
49 الجواب 32 43
50 شکایت 33 43
51 درایت 33 43
52 روایت 34 43
53 دوسرا واقعہ 36 43
54 ۱۲ 36 28
55 سوال 36 54
56 جواب 37 54
57 شکایت مع درایت 37 54
58 ۱۳ 43 28
59 ۱۴ 44 28
60 تنبیہ 44 59
61 ۱۵ 45 28
62 ۱۶ 47 28
63 ۱۷ 49 28
64 ۱۸ 52 28
65 ترجمۃ المصنف 52 1
66 از حضرت شیخ الحدیث مولانا الحاج محمد زکریا صاحب مدظلہ العالی 52 65
67 از حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب مدظلہ 1 2
68 تاریخ ولادت 54 65
69 دیوبندی دور کے اساتذہ کرام 55 65
70 ۱ 55 69
71 ۲ 55 69
72 ۳ 55 69
73 حضرت تھانوی نور اللہ مرقدہ کے دو نکاح ہوئے 61 65
74 حضرت حکیم الامت اصلاح ورشد وہدایت کے ساتھ خانقاہ امدادیہ کی زینت بنے رہے 61 65
75 تقریر بخاری شریف (اردو) 62 1
76 از حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب مد فیوضکم 62 75
77 مرتبہ مولوی محمد شاہد صاحب سہارن پوری 62 75
78 عربی میں شروحِ حدیث کا بہترین ذخیرہ 63 1
79 بذل المجہود في حل أبي داود 63 78
80 لامع الدراري علی جامع البخاري 63 78
81 الکوکب الدری 64 78
82 أوجز المسالک شرح موطأ امام مالک 64 78
83 جزء حجۃ الوداع والعمرات 65 78
84 الأبواب والتراجم للبخاري 65 78
85 اردو تصانیف حضرت شیخ الحدیث صاحب دامت برکاتہم 66 1
86 خصائلِ نبوی اردو ترجمہ شمائلِ ترمذی 66 85
87 فضائلِ قرآن 66 85
88 حکایاتِ صحابہ ؓ 66 85
90 قرآن عظیم اور جبریہ تعلیم 67 85
91 فضائلِ نماز 67 85
92 فضائلِ ذکر 68 85
93 فضائلِ تبلیغ 68 85
94 فضائلِ رمضان 68 85
95 فضائلِ صدقات 68 85
96 فضائلِ حج 69 85
97 فضائلِ درود شریف 69 85
98 الاعتدال 70 85
99 آپ بیتی 70 85
Flag Counter