ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
موجود فی الخارج ہوا گو بواسطہ ذہن کے ہیں تو قسیم قسیم بن گیا - جواب یہ ہے کہ موجود فی الخارج جو قسیم ہے موجود فی الذہن جو موجود فی الخارج ہے وہ بواسطہ ذہن کے ہے اس لئے یہ موجود فی الخارج نہ ہوگا - منطقی صرف الفاظ کی پرستش کر تے ہیں اور کچھ نہیں ـ تیر اور کمان ( لطیفہ ) (16) حضرت والا کے آںت اترنے کا عارضہ ہو گیا تھا اس لئے ایک شخص نے دریافت کیا کہ حضرت کا مزاج کیسا ہے ؟ فرمایا تیر تو نکل گیا مگر کمان باقی ہے - جو کوئی پوچھتا ہے یہی کہتا ہوں کیونکہ درد تو جاتا رہا کمانی لگانی پڑتی ہے ـ شیخ کی تقلید طریق معالجہ میں ہے : (17) فرمایا ـ ایک غیر مقلد کا خط آیا تھا کہ میں اہل حدیث میں سے ہوں ـ کیا مجھ کو بیعت کر لو گے - میں نے جواب میں لکھا کہ میری بھی تقلید کرو گے یا نہیں ـ بڑی مدت کے بعد جواب آیا کہ مجھ سے اس کا جواب نہیں بن آتا ـ مگر بیعت کا ارادہ ہے - فرمایا اس کا جواب مجھ سے پوچھتا تو میں بتلا دیتا - کیونکہ علم کا اخفاء نہیں کیا جاتا وہ جواب یہ ہے کہ تمہاری تقلید کریں گے - اس پر شبہ ہو کہ امام صاحب کی تقلید تو نہیں کرتے میری کیسے کرو گے - اس کا جواب یہ ہے کہ امام ابو حنیفہؒ کی تقلید تو احکام میں کرائی جاتی ہے ـ جس میں دلیل کی ضرورت ہے اور شیخ کی تقلید صرف طرق معالجہ میں ہے جن میں تجربہ کافی ہے مثلا کبر کا مذموم ہونا تو نص سے ثابت ہے اس میں تقلید نہیں شیخ سے صرف طریق ازالہ معلوم کر کے عمل کرنا ہوتا ہے - جیسے ڈاکٹروں کی اطاعت کرنا -