ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
میں اللہ تعالی کا احاطہ الذ ہے کیونکہ وہ اللہ تعالی کی توجہ کی دلیل ہے - پس اہل و عیال میں مشغول ہونے سے گو بندہ کی توجہ اصطلاحیہ بلاواسطہ اللہ تعالی کی طرف نہیں ہے مگر اللہ تعالی تو اس کو دیکھتے ہیں اور اپنے بندے کی طرف متوجہ ہیں اور احاطہ کئے ہوئے ہیں - حسن معاشرت کا ادنی درجہ : ( 37) فرمایا - حسن معاشرت کا ادنی درجہ یہ ہے کہ لوگوں کو اذیت اور وحشت سے محفوظ رکھے - اصلاح معاشرت کا خلاصہ : ( 38) فرمایا حسن معاشرت کا تعلق چونکہ عباد کی اذیت و راحت سے ہے - اس لئے وہ بھی جزو شریعت ہے اور صلاح معاشرت کا خلاصہ یہ ہے کہ کسی کو اذیت نہ پہنچاوے ، یعنی اس کی فکر رکھے اور جو اذیت دوسرے کو پہنچتی ہے اس کا سبب ہمیشہ بے فکری ہی ہوتی ہے اور بعض اوقات بے عقلی سے بھی ایسے امور صادر ہو جاتے - مگر فکر کرتا رہے تو غلطیاں کم ہوں گی کما بھی اور کیفا بھی اور ظاہر ہے کہ فکر اختیاری چیز ہے پس اس کے ترک کرنے پر ملامت کرنا عین اصلاح ہے - حقوق اللہ در حقیقت حقوق نفس ہیں : (39) فرمایا درجہ میں اعظم تو ہیں ارکان دین ، لیکن حقوق عبد ہونے کی اہم ہیں احکام معاشرت اور نصوص میں بھی مامور بہ ہیں - چنانچہ حدیث (1) 1 ـ یعنی اگر تین شخص ہوں تو دو شخص ان میں سے آ پس میں سر گوشی نہ کریں ( کیونکہ تیسرے شخص کو خیال ہو گا کہ شاید یہ میرے بارے میں بات کر رہے ہیں ـ