ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
اس کی گستاخی کی سزا تھی ـ داڑھی منڈانے کی وعید میں وعظ : (157) فرمایا ـ ایک دفعہ وعظ کہنے کا ارادہ کیا خطبہ پڑھا مگر کوئی مضمون ذہن میں نہ آیا ـ لوگوں کی طرف جو دیکھا تو ایک داڑھی منڈا نظر آیا ـ بس مضمون ذہن میں آ گیا ـ میں نے کہا ماشاء اللہ آپ لوگوں کی شکل دیکھ کر مضامین یاد آتے ہیں ـ پھر وعظ میں اسی کے متعلق زیادہ مضمون بیان کیا ـ اسی طرح ڈھاکہ میں شہر سے دور نواب صاحب کے باغ میں وعظ کہا تو وہاں زیادہ تر نواب صاحب کے خاندان کے داڑھی منڈے تھے ـ میں نے کہا صاحبو ! یہ تو مجھے امید نہیں کہ تم میرے کہنے سے داڑھی منڈوانا چھوڑ دو گے مگر اتنا تو کر لیا کرو کہ ہر روز سوتے وقت یہ خیال کر لیا کرو بلکہ یہ کلمات زبان سے بھی چپکے چپکے حق تعالی سے عرض کر لیا کرو کہ اے اللہ یہ کام بہت برا ہے ـ اے اللہ ہم بڑے نالائق ہیں ـ اے اللہ ہم بڑے خبیث ہیں ـ غرض اپنے آپ کو خوب ملامت کیا کرو ـ اس سے بہت فائدہ ہو گا اور بہت جلد خود داڑھی رکھوا لو گے ـ تنقید کرنا سب سے آسان ہے : (158) فرمایا کہ کیرانہ میں ایک تعلیم یافتہ نے کہا کہ آپ کی کتابیں نہایت مفید ہیں مگر زبان ذرا عام فہم اور سلیس لکھا کریں میں نے کہا آخر ان کتابوں میں آپ کی نظر میں کچھ مضامین ایسے بھی ہوں گے کہ آپ ان کو سمجھ سکتے ہیں اور دیہاتی لوگ نہیں سمجھ سکتے ( اس کا کیا انکار کرتے ) سو آپ کسی طریق سے ذرا ان کو ایسا سہل کر دیں کہ دیہاتی بھی سمجھ جائیں پھر اسی طریق سے بقیہ کو