ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
یا تن بر ضائے دوست می باید کرد یا قطع نظر زیار می باید کرد سرمد کی ایک عاشقانہ رباعی : (80) ایک اور رباعی ہے جو عاشقانہ ہے - سرمد غم عشق بو الہوس راند ہند سوز دل پروا نہ مگس راند ہند عمرے باید کہ یار آید بکنار ایں دولت سرمد ہمہ کس راند ہند حضرت مولانا شاہ غوث علی شاہ صاحبؒ کا ایک جاہل فقیر کو توبہ کرانا : (81) فرمایا مولانا غوث علی شاہ صاحبؒ پانی پتی اپنے پیر کے ساتھ سفر میں تھا ـ ایک مقام پر گذر ہوا وہاں ایک جاہل فقیر اپنے آپ کو خدا کہتا تھا - ان کے پیر نے کہا - ایسے شخص کی اصلاح ہم کیا کر سکتے ہیں - مگر شاہ صاحب اس کے پاس گئے اور اس کی بہت تعظیم کی اور کہا ہم کو کیا معلوم تھا کہ آپ یہاں ہیں - ہم نے تو سنا تھا کہ آپ عرش پر ہیں - بھلا وہاں کیونکر تلاش کرتے - پھر قرآن شریف کی کسی آیت کی تفسیر پوچھی - اس نے کہا میں پڑھا ہوا نہیں - شاہ صاحب نے فرمایا عجیب ہے قرآن تو آپ نے ہی نازل کیا آپ ہی کی تصنیف ہے - پھر اس کے کیا معنی کہ آپ پڑھے ہوئے نہیں - پھر کہا کہ میں کچھ نذرانہ پیش کرنا چاہتا ہوں وہ بہت خوش ہوا - انہوں نے سوکھے ہوئے ٹکڑے اس کے آ گے رکھ دیئے - وہ فقیر غصے ہونے لگا تو فرمایا اجی آپ ہی