ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
قبض کو بہ نسبت بسط کے انفع کہا ہے (84) فرمایا ـ بزرگوں نے قبض کو بہ نسبت بسط کے انفع کہا ہے کیونکہ اس میں دعوی کمال وغیرہ سب شکستہ ہو جاتا ہے اور جز شکستہ می نگیرد فضل شاہ ( اللہ تعالی کا فضل و کرم بغیر شکستگی کے نہیں ہوتا ) غرضکہ قبض بھی بیحد مفید ہے - سلامتی ایمانی و عاقبت بخیر کا مفہوم : (85) - فرمایا ـ مولانا غوث علی شاہ صاحب کے روبرو کسی نے کسی کو دعا دی کہ ایمان کی سلامتی ، عاقبت بخیر - کہنے لگے اس کا مطلب بھی سمجھتے ہو ایمان کی سلامتی تو یہ ہے کہ دونوں وقت روٹی مل جائے اور عاقبت بخیر یہ ہے کہ پاخانہ کھل کر ہو جاوے - مطلب یہ کہ ہمارے قلوب ضعیف ہیں - راحت اور اور صحت ہی میں ہمارا دین بھی محفوظ رہتا ہے - معجزات اسباب طبعیہ سے نہیں ہوتے : (86) فرمایا - معجزات اسباب طبعیہ سے نہیں ہوتے ہاں کبھی کسی حکمت سے اسباب طبیعہ کے پردہ میں ظاہر ہوتے ہیں بعض اوقات کھانے کا زیادہ ہونا - اس طرح واقع ہوا کہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے روٹیاں توڑ کر ان کے مختلف ٹکڑے بنائے تاکہ عدو میں ابہام پیدا ہو جائے اس کے بعد زیادت ہو گئی - اسی طرح نبع الماء عن الا صابع کے معجزہ میں الگلیاں مبارک پانی میں ڈبو دیں لیکن پہلے تلاش کروایا جو بہت اہتمام سے لایا گیا - بغیر اس پانی کے انگشتان مبارک سے پانی نکلنے کا ظہور نہیں ہوا ، جب اس پانی میں دست مبارک رکھا تو پانی نکلنا شروع ہو گیا اور دراصل یہ پانی جو تھوڑا تھا زیادہ ہو گیا اور