ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
چشتیہ کے ہاں تصور شیخ کی اہمیت نہ ہونے کا سبب : (8) فرمایا کہ چشتیہ نے تصور شیخ کو اس لئے اہمیت نہیں دی کہ تصور شیخ توجہ تام سے ہوتا ہے اور ہے یہ غیر مقصود اور غیر مقصود کی طرف قصدا اتنی گہری تو صورۃ شرک عملی کے مشابہ ہے کیونکہ ایسی توجہ تام جو کسی خطرہ پر مشتمل نہ ہو - صرف حق سبحانہ کا حق ہے ایسی توجہ دوسرے کی طرف نہ چاہیے - حکایت حضرت سید صاحبؒ : (9) فرمایا کہ حضرت سید صاحبؒ نے جب حضرت مولانا شاہ عبدالعزیز صاحبؒ سے بیعت کی تو حضرت شاہ صاحب نے تصور شیخ تعلیم فرمایا سید صاحبؒ نے با ادب انکار فرما دیا - شاہ صاحب نے فرمایا - بمی سجادہ رنگین کن گرت پیر مغاں گوید سید صاحب نے فرمایا بمی سجادہ رنگین کن معصیت کے باب میں ہے اور معصیت جو بھی آپ فرما دیں کر سکتا ہوں - مگر شرک نہیں کر سکتا ـ اس پر شاہ صاحب نے فرمایا - ہم آپ کو طریق نبوت سے سلوک طے کرا دیں گے طریق ولایت چھوڑ دیں گے کیونکہ آپ کی استعداد بہت ہی اعلی ہے چنانچہ کل تیرہ دن میں سارا سلوک طے ہو گیا - حکایت حضرت شیخ عبدالقدوس صاحب گنگوہیؒ : ض(10) فرمایا - شیخ عبدالقدوس گنگوہیؒ کے ایک مرید کے گھر شادی تھی - حضرت شیخ امتحان کے لئے رات کے وقت لباس تبدیل کر کے فقرا کی صف میں جا بیٹھے - جب گھر والے نے خیرات تقسیم کی تو پیر ( حضرت شیخ