ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
نوجوانوں سے اختلاط کرنا اور عورتوں سے نرم نرم باتیں کرنا طریقت کا راہزن ہے - لواطت کی اقسام : (96) فرمایا ـ لواطت کے بارے میں شامی نے لکھا ہے قوم ینظرون قوم یلبسون و قوم یفعلون - لیکن میں کہتا ہوں وقوم یجلسون بعض کو صرف مجالست و قرب مکانی ہی سے لذت ہوتی ہے بدون نظر و لمس کے - ک تمان عشق پر دھبہ : (97) فرمایا کہ بعض اکابر نے لکھا ہے کہ جس کو اللہ تعالی مردود کرنا چاہتے ہیں - اس کو احداث ( نو عمروں ) کی محبت میں مبتلا کر دیتے ہیں یعنی بے احتیاطی کے ساتھ - پھر فرمایا کہ اگر کسی کو یہ محبت اضطرارا اور اتفاقا پیدا ہو جاوے اور وہ تقوی و احتیاط کو نہ چھوڑے تو اس کے حدیث شریف میں یہ فضیلت آئی ہے - من عشق فعف فکتم فمات فھو شھید (1) اور شہادت کا اجر اس لئے ہے کہ عفاف و کتمان ایک مجاہدہ شدیدہ ہیں اور ان کا مجاہدہ ہونا ظاہر ہے - اور کتمان عشق علاوہ مجاہدہ ہونے کے اس لئے بھی واجب اجر ہے کہ کتمان سے معشوق کی رسوائی نہیں ہوتی - عشق مجازی : (98) فرمایا عشق مجازی سے حقیقی کی طرف منتقل ہونے کے لئے 1ـ جسے عشق مجازی ہو جائے پس وہ عفت اختیار کرے ( گناہ سے بچے ) اور اسے چھپائے تو وہ مر جائے تو وہ شہید ہے -