ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
دیا انہوں نے کہا کل اس کا جواب لے لینا چنانچہ اگلے روز انہوں نے جواب حوالہ کر دیا ـ یہ حجام واپس آیا اور خط ان بزرگ کو سپرد کر دیا تو وہ اس خط کو پڑھ کر ہنسے حجام نے وجہ پوچھی ـ فرمایا وہی شاہ مدار تھے میں نے ان کو لکھا تھا کہ اتنے لوگ تمہارے مزار پر آ تے ہیں اور گمراہ ہوتے ہیں ـ تم ان کو کیوں نہیں روکتے انہوں نے اس کا جواب دیا ہے کہ تم سے ایک حجام تو رک نہیں سکا میں اتنوں کو کیسے روکوں ـ صحابی ہونے کے لئے شرط : (169) فرمایا ـ حضورؐ کی روح مبارک بھی متمثل ہو سکتی ہے ـ مگر ایسی حالت میں زیارت کر نے والا صحابی نہیں ہو سکتا ـ کیونکہ صحابی ہونے کے لئے یہ شرط ہے کہ جسم نا سوتی سے ملاقات ہو اور یہ جسم مثالی ہے ـ تابعی ہونے کے لئے شرط : (170) فرمایا ـ حضرت شاہ اہل اللہ صاحب دہلوی ؒ نے جس جن کو دیکھا تھا وہ صحابی تھے ـ میں نے مولانا محمد یعقوب صاحبؒ سے دریافت کیا تھا کہ ان کو دیکھ کر شاہ اہل اللہ صاحبؒ تابعی ہوئے یا نہیں فرمایا نہیں ـ کیونکہ تابعی ہونے کے لئے اس قرن میں ہونا شرط ہے ـ جیسا حضورؐ کا ارشاد ہے (1) ثم الذین یلونہم ثم الذین یلونہم ـ اسی سلسلہ میں یہ بھی فرمایا کہ یہ جسم مثالی کی رویت ان ظاہری آنکھوں سے نہیں ہوتی بلکہ باطنی آنکھوں سے ہوتی ہے مگر چونکہ دونوں میں 1 ـ پھر وہ لوگ جو اس کے بعد میں ہوں گے ـ