ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
عورتوں کو شیطان مکر سکھاتا ہے : (108) فرمایا بعض نے استنباط کیا ہے کہ عورتوں کا مکر شیطان سے بھی بڑھا ہوا ہے کیونکہ حق تعالی نے (1) ان کید الشیطان کان ضعیفا میں شیطان کے کید کو تو ضعیف فرمایا اور (2) ان کید کن عظیم میں عورتوں کے کید کو عظیم فرمایا ـ مگر میرے نزدیک یہ استنباط درست نہیں ـ شیطان کے کید کو حق تعالی کی قوت کے مقابلہ میں ضعیف فرمایا ہے ـ جیسا کہ آیتہ کے شروع سے معلوم ہوتا ہے - (3) الذین آمنوا یقاتلون فی سبیل اللہ والذین کفروا یقاتلون فی سبیل الطاغوت فقاتلوا اولیاء الشیطان ـ ورنہ عورتوں کو تو خود شیطان ہی شیطان بناتا ہے ـ تو اس کا کید ان سے زیادہ ہے ـ دعائے مغفرت مردہ کو بڑی محبوب ہے : (109) فرمایا ـ دعائے مغفرت مردہ کو بڑی محبوب ہے ـ کیونکہ وہ خود عاجز ہے اور زندہ تو خود توبہ کر سکتا ہے ـ برکت علم کی شرائط : (110) فرمایا ـ مولانا محمد یعقوب صاحبؒ فرماتے تھے کہ علم کے حصول میں اس کو بھی بہت دخل ہے کہ استاد کا ادب کرے نیز 1ـ بے شک شیطان کا مکر کمزور ہے ـ 2 ـ بے شک تمہاری چالاکیاں ہی غضب کی ہوتی ـ 3 ـ جو کوگ ایمان لائے وہ اللہ کے رستہ میں قتال کرتے ہیں ان کافروں سے جو شیطان کے رستہ میں لڑتے ہیں پس شیطان کے دوستوں سے قتال کر