ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
ایک قول کی توجیہہ : (230) فرمایا ابو حنیفہ کی مجلس میں کسی نے کہا کہ ایک شخص کہتا ہے کہ کوئی کافر جہنم میں نہ جائے گا ـ شاگردوں سے فرمایا کہ کیا اس شخص کی کوئی توجیہہ ہو سکتی ہے ـ سب نے کہا کچھ نہیں کہنے والا کافر ہے ـ امام صاحبؒ نے فرمایا کہ یہ تاویل ہو سکتی ہے کہ جب کافر مر جاتا ہے اس کو حقیقت کا علم حاصل ہو جاتا ہے اس لئے وہ ایمان لے آتا ہے ـ گو وہ علم اور ایمان مفید نہ ہو مگر واقع میں تو وہ مومن ہو جاوے گا ـ اس طرح سے وہ مومن ہو کر جہنم میں جاوے گا ـ طریق باطن میں شدید قبض کے بعد قوی بسط : (231) فرمایا ـ طریق باطن میں جس قدر شدید قبض ہوتا ہے بعد میں اتنا ہی قوی بسط بھی ہوتا ہے کہ سلطنت بھی اس کے آ گے گرد ہوتی ہے ـ اسی طرح جو لوگ جہنم سے نکل کر جنت میں جاویں گے ان کی لذت و مسرت بھی ان لوگوں کی لذت سے بہت زیادہ ہو گی جو پہلے ہی جائیں گے ـ اس سے معلوم ہوا کہ جہنم بھی مومن کے لئے موجب لذت اور مسرت ہے وعظ کی ایک خاص برکت : (232) فرمایا ـ طاعون کے رحمت ہونے کے متعلق جب سے وعظ ہوا ہے اس کے رفع کی دعا مانگنے کے وقت کچھ طبیعت رکتی ہے اب اس لئے یوں دعاء کرتا ہوں کہ اگر ہمارے حق میں رحمت ہو تو بہتر اور اگر ہمارے لئے عذاب ہو تو اس سے بچائیے ـ پھر استطرادا فرمایا کہ وعظ کی ایک خاص برکت ہے کہ اگر کسی رذیلہ