ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
پھٹکار دیا مولوی جامی صاحب بے حد ذہین تھے ـ فورا فرما دیا ، اور بس قام دار ہی ـ قیام سے الف ہوا - رکوع سے دال اور ریش سے نقطے جھاڑ دیئے تو ریس رہ گیا ـ ( یہ حکایت موقوف اس پر ہے کہ دونوں کا ایک زمانہ تھا ) کتابیں دیکھ کر محبت کرنا : (121) ( ایک خط دکھلا کر ) فرمایا یہ ایک درزی کا خط ہے لکھا ہے کہ میں آپ کی کتابیں دیکھا کرتا ہوں اور مجھ کو آپ سے اللہ واسطے محبت ہے ( فرمایا ) بعض لوگ میری کتابیں دیکھ کر محبت کرتے ہیں اور بعض لوگ کفر تک کا فتوی لگاتے ہیں ـ غیر مسلم کے سلام کا جواب : (122) فرمایا - جب کوئی غیر مسلم سلام کرتا ہے تو میں جناب کہہ دیتا ہوں اور دل میں یہ سمجھ لیتا ہوں کہ جنابت سے مشتق ہے کیونکہ وہ کافی غسل نہیں کرتے اور کبھی سلام کہتا ہوں تو یہ ارادہ ہوتا ہے کہ اللہ تم کو کفر سے سلامتی بخشے اور آداب کے یہ معنی لیتا ہوں کہ آباؤں ـ اور اگر غیر مسلم کو اشارہ ہی کر دے تب بھی کافی ہے - ایک کاندھلوی مولوی صاحب کی حکایت : (123) فرمایا ـ ایک مولوی صاحب کاندھلوی پہلے ریاست بھوپال میں تھے ـ انہوں نے کسی عورت کو مسلمان کیا اور حیرت یہ ہے کہ وہاں بھی قانون ہے کہ عورت مسلمان کرنا جرم ہے - مولوی صاحب پر مقدمہ چلا ـ وہاں حاکم ان کا واقف تھا اس نے اپنی جگہ سمجھایا کہ تم انکار کر دینا انہوں نے کہا موقع پر دیکھا جاوے گا مقدمہ کی تاریخ آئی حاکم نے پوچھا تم نے اس عورت کو