ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
کرتے ہو کھا جاتے ہو مسجد میں کب لگاتے ہو ـ کہنے لگا لگاتا تو ہوں اب کے دکھا دوں گا ـ جب چندہ لائے تو ان کو ساتھ لے گئے اور روپیہ کو مسجد میں خوب رگڑا ـ کہا دیکھو لگایا یا نہیں جیسے ایک مقام میں ایک شخص دودھ فروخت کرتا تھا اور قسم کھاتا تھا کہ دودھ میں پانی نہیں ملایا ـ ایک پڑوسی شخص نے جھوٹ بولنے پر اعتراض کیا تو کہا دیکھو میں نے دودھ میں پانی نہیں ملایا ـ میں نے تو پانی میں دودھ ملایا ہے یعنی پہلے پانی برتن میں بھر دیا اور اوپر دودھ ڈال دیا ـ واقعہ عقد ثانی : (352) فرمایا میں نے " اصلاح انقلاب " میں اپنے دوسرے نکاح کے متعلق جو واقعہ لکھا ہے ایک صاحب اس کو دیکھ کر کہنے لگے کہ میرا اعتقاد تم سے اسی کی وجہ سے ہوا ـ حضرت حکیم الامت کا زوجین میں مساوات و عدل : (353) فرمایا ـ گو میں نے عقد ثانی کیا مگر ڈرتا رہتا ہوں کہ کہیں مواخذہ نہ ہو اور عدل بھی اتنا کرتا ہوں کہ جس دن جس کا دن ہوتا ہے اس روز دوسرے کا خیال تک دل میں قصدا نہیں لاتا ـ ہدیہ کی ٹوکریاں تک جس میں لوگ چیزیں لاتے ہیں رکھ چھوڑتا ہوں ـ جب برابر کی دو ہو جاتی ہیں تب ایک ایک دے دیتا ہوں ـ اگر کسی گھر میں چھوٹی ٹوکری دے دی تو یاد رکھتا ہوں اور دوبارہ اس کو بڑی بھیجتا ہوں کوئی کر کے تو دکھاوے ( اور اب عدل فی السکنی کو قدیمہ نے معاف کر دیا ہے عدل فی العکایا الحمدللہ جاری ہے ) عقد ثانی سے زندگی تلخ ہو جاتی ہے : (354) فرمایا - ایک دوسر نے ظاہر کیا کہ میں دوسری شادی کرنا