ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
ایک قصائنی تھی ـ مدت ہوئی حج کر چکی تھی مگر مدینہ طیبہ نہ جا سکی تھی ـ اس کو اسکا بہت قلق تھا ـ میں نے اس کے لئے حج بدل کا بندوبست کر دیا اور اس سے کہدیا کہ مکہ مکرمہ تک کا خرچ ہم سے لے لو مدینہ کا خود کر لو وہ مدینہ کا بھی بندوبست کر کے گئی ـ جس روز مدینہ طیبہ پہنچی اسی روز ماہوار شروع ہو کیا اور کل چار دن رہنا تھا ـ سخت پریشان عاشقانہ دعا مانگی اے اللہ اے محمد صفائی بھیجو ـ اللہ نے اس کی دعا قبول کر لی ـ بس ایک دن کے اندر بند ہو گیا - اور قاعدہ شرعیہ سے وہ حیض نہیں رہا ـ اطمینان سے زیارت نصیب ہوئی پھر بند ہو گیا ـ جب ہندوستان پہنچی تب بھی پھر بد ستور بند ہی رہا یہ اس کی کرامت ظاہر ہوئی ـ حضرت حاجی صاحبؒ کا مزار : (305) فرمایا ـ حضرت حاجی صاحبؒ کا مزار شریف مکہ معظمہ میں جنت المعلی میں ہے اور مولوی رحمتہ اللہ صاحب کا مزار بھی وہیں ہے ـ دونوں برابر برابر ہیں ـ خدام موجود ہیں ان سے معلوم ہو جاتا ہے ـ حضرت خدیجتہ الکبری رضی اللہ عنہا کے مزار شریف سے ذرا فاصلہ پر ہے تعلیم الطالب میں میں نے پورا پتہ لکھ بھی دیا ہے ـ سامان کشش : (306) فرمایا ـ ایجاد کرنے والے بھی خوب ایجادیں کرتے ہیں ایک صاحب لکھتے ہیں کہ ایک صاحب ہر چہار رکعت تراویح کے بعد چائے پلاتے ہیں ـ یہ سب کشش کے سامان ہیں نفس کو مفت چیز کی طرف بہت رغبت ہے چاہے ملے یا انتظار ہی کرنا پڑے اس کا علاج ضروری ہے ـ اس علاج پر یاد آیا کہ