ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
آ گے نتیجہ نکالا تھا یقینم شد کہ بر کبر ست بنیاد مسلمانی ـ ایک ولایتی مولوی صاحب نے اس کتاب کا جواب لکھا تھا اس کا جواب بھی اشعار ہی میں دیا تھا ـ وہ اشعار بھی یاد نہیں رہے ـ مگر مطلب یہ ہے کہ جس کی جو بنیاد ہوتی ہے اس کو وہ قطع نہیں کرتا مسلمان تو اس کو قطع کرتے ہیں ـ معلوم ہوا کہ مسلمانی کا مدار اس پر نہیں ہے البتہ ہندو بر قرار رکھتے ہیں ـ اس لئے ان کے مذہب کا مدار اس پر ہو سکتا ہے ـ فتوی شرح صدر کے بعد دینا چاہیے : ( 118) فرمایا ـ جب تک خود نہ تحقیق کر لوں جی نہیں چاہتا کہ کسی کے کہنے سے فتوی پر دستخط کر دوں ـ جواب شرح صدر ہو جانے کے بعد دینا چاہیے ـ اگر جزیہ نہ ملے تو یہ بھی ضرور لکھ دیجئے کہ جواب قواعد کلیہ کی بناء پر دیا گیا جزیہ نہیں ملا اور علماء سے بھی دریافت کر لو تا کہ اپنے اوپر بوجھ نہ رہے ـ حصول دنیا کے لئے تدبیر کی ضرورت ہے : (119) فرمایا ـ وظیفہ اس غرض سے پڑھنا محض بے کار ہے کہ دنیا ملے ـ اس کام کے لئے تو تدبیر کرنی چاہیے چنانچہ اولاد کے لئے کوئی وظیفہ نہیں پڑھنا بلا نکاح کے ـ حکایت امیر خسروؒ : (120) فرمایا ـ امیر خسرو کو معما اور چیستاں میں بڑی مہارت تھی ایک آدمی جس کے نام کی پہیلی امیر خسرو نے بنائی تھی مولوی جامی کے پاس حاضر ہوا سیدھا مولانا جامی نے نام پوچھا وہ اول کھڑا ہوا پھر بصورت رکوع جھکا پھر داڑھی کو