ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
ایسے ہی جیسے سر سید مخلص تھے ـ چنانچہ غدر کے بعد کے واقعات ان کے خلوص کے شاہد ہی ہیں ـ ایک پادری نے وہابی کی اخبار میں وہ علامات لکھی تھیں جو سنن نبویہ ہیں اور گورنمنٹ کو ان سے احتیاط کرنے کا مشورہ دیا تھا ـ سر سید نے بڑے بڑے لوگوں کے جن کی وفاداری پر گورنمنٹ کو اطمینان تھا ـ دستخط سے ایک مخصر نامہ لکھوایا کہ ہم سب وہابی ہیں ـ گورنمنٹ ہماری نگرانی کرے ـ حقیقت میں وہ قوم پر فدا تھے اور اس باب میں مخلص تھے اور اخلاق میں یکتا ـ مگر عقائد خراب تھے ـ اخلاق اور چیز ہے اور عقائد اور چیز ـ عقائد مثل سر کے ہیں اور اخلاق مثل جوارح کے ـ عقائد پر نجات موقوف ہے اخلاق پر نہیں ـ اخلاق بلا عقائد کا ثمرہ محض دنیاوی ہے اور عقائد ثمرہ اخروی ، اعتقاد فاسدہ مانع نجات ، خواہ کیسا ہی خوش اخلاق ہو ایک شخص نے جو کالج علی گڑھ میں پرنسپل کے پیشکار تھے مجھ سے کہا کہ کالج کے لڑکے ایسے برے نہیں جیسی شہرت ہے ـ میں نے کہا تم شفیق باپ کی طرح نہیں ہو ـ تم نے پھوڑے پھنسیاں دیکھیں ہیں جو زیادہ خطرناک نہیں ـ سرسام پر غور نہیں کیا جو مہلک ہے ـ ہم شفیق باپ کی طرح ہیں مرض مہلک یعنی سرسام پر نظر رکھتے ہیں ـ گو تمام بدن سالم ہو اسی سلسلہ میں فرمایا ـ میں تو کہا کرتا ہوں کہ مولوی عبید اللہ صاحب سر سید احمد تھے مگر مولوی صاحب میں قوت عملی نہ تھی صرف رائے رائے تھی - زمانہ قید کی تنخواہ کا حکم : (261) ایک خط دکھلا کر ) فرمایا کہ ایک مدرسہ سے یہ خط آیا ہے کہ وہاں کے ایک مدرس صاحب نے تحریکات میں حصہ لیا تھا اور ڈیڑھ برس تک جیل میں رہے تو زمانہ قید کی تنخواہ ان کو دینا چاہیے یا نہیں ؟ میں نے جواب میں لکھا ہے کہ دو باتیں دریافت طلب ہیں ـ 1 ـ نوکر رکھتے وقت ان سے معاہدہ کیا