ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
میں نے کہا بس آپ کو حقیقت تو معلوم ہو گئی ـ اب سنو ! ہم کیوں اعانت کو ضروری سمجھتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ کفار تو ترکی سلطنت کو اسلامی سلطنت سمجھتے ہیں ـ اس واسطے ترکی کی امداد اس وجہ خاص سے اسلامی امداد ہے چپ رہ گئے اور خوش ہو کر مجھ کو دو روپیہ ہدیہ دیا ـ حسین بن منصور کے قول کی توجیہہ : (208) فرمایا ـ حضرت حسین ابن منصور کے قول کی توجیہہ اگر کوئی مجھ سے پوچھے تو میں تو یہ کہوں گا کہ انا الحق کے معنی یہ ہیں کہ میں سچ مچ موجود ثابت ہوں یعنی سوء فسطائیہ کی طرح کائنات محض خٰال نہیں ـ پس حق کے وہ معنی ہیں جیسے قرآن میں ہے والوزن یومئذ الحق اور حادیث میں ہے ـ المیزان حق النار حق اور مولانا گنگوہیؒ دوسری توجیہ فرماتے تھے کہ اس قول کا مطلب یہ ہے کہ انا علی الحق کسی صوفی نے بطور نکتہ کے کہا ہے کہ یہ ساری خرابی انا لگانے کی ہے اگر صرف الحق کہتے تو کچھ بھی نہ ہوتا مگر یہ ٹھیک نہیں کیونکہ اگر وہ صرف انا کہتے تو بھی کچھ نہ ہوتا کم علم صوفی اپنے مذاق کے اثبات میں ایسی ہی لچر نکتوں سے کام لیا کرتے ہیں ـ کبر کا علاج : (209) فرمایا ـ اپنے آپ کو افضل خیال کرنے کے واسطے جو جلاج ہے کبر کا ـ یہی کافی ہے کہ دوسرے کی فضیلت کا اس کے اعتقاد میں احتمال ہو ـ یہ ضروری نہیں کہ دوسرے کی افضیلت کا یقین کرے کیونکہ اس یقین پر بھی تو کوئی دلیل نہیں ـ جس طرح اپنی افضیلت کے یقین پر کوئی دلیل نہیں اور اس کا طریق یہ ہے کہ یہ خیال کر ے کہ ممکن ہے کہ اس کے اندر کوئی کسی