ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
دیر ہو گئی لوگ انتظار کرنے لگے جب دیر ہوئی تو یہ بزرگ اٹھے اور مصلے پر پہنچ کر فرمایا کہ جس کو اکبر شاہ کی نماز پڑھنی ہو وہ ٹھہرے اور جس کو خدا کی نماز پڑھنی ہو وہ میرے ساتھ پڑھ لے ماشاء اللہ ذہین بھی تھے دلیر بھی ـ عرفی تیز طبع شاعر تھا : (298) فرمایا ـ اکبر کے وقت میں اہل عقل و اہل بنر کا مجمع تھا ـ مگر اکثر میں تدوین نہ تھا اسی مجمع کا ایک قصہ یاد آ گیا کہ ایک مرتبہ عرفی ابوالفضل کی ملاقات کو گیا تو اس کے یہاں کتا پلا ہوا تھا تو عرفی نے کہا صاحبزادہ چہ نام دارد ابوالفضل نے کہا " عرفی " یعنی اس کا نام اہل عرف میں مشہور ہے ـ عرفی نے کہا مبارک باشد ، مبارک ابوالفضل کے باپ کا نام تھا ـ عرفی بہت تیز طبع تھا ـ اس کے نزع کا وقت تھا لوگ دیکھنے کو گئے اور عرفی سے پوچھا ما کیا نیم یعنی ہم کون ہیں ؟ برجستہ جواب دیا ، مرغ در حم در پرواز ست صاحب ماکیاں ندارد ( ماکیاں کو دوسرے معنی میں لیا ) نزع کی حالت اور یہ صنعت ـ مولانا شہید علیہ الرحمتہ نے اس کی ایک شعر پر تکفیر کی ہے وہ شعر یہ ہے تقدیر بیک ناقہ نشانید دو محمل سلمائے حدوث تو دلیلائے قدم را اسی پر تکفیر فرمائی تھی کہ حضورؐ کے قدم کا قائل ہو گیا ـ مگر یہ توجیہہ ہو سکتی ہے کہ قدم سے مراد اولیت ہے تکوں میں اور حدوث سے مراد تاخیر ہے ظہور میں ـ معجزہ قرآن مجید : (299) ایک جگہ لکھا ہوا دیکھا ہے کہ ایک مرتبہ فیضی نے اپنے ایک