ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
حضرات کا یہ مشورہ ہوا کہ مولانا محمد یعقوب صاحبؒ حضرت حاجی صاحبؒ کی خدمت میں رہیں ـ کیونکہ ان کو صحبت کم حاصل ہوئی تھی مگر خود مولانا وہاں نہ رکتے مدینہ جاتے اس لئے حضرت حاجی صاحبؒ کی خدمت میں عرض کیا گیا انہوں نے مولانا کو وہاں روک لیا اور فرمایا ہمارے پاس بیٹھ کر ہمارے قلب کی طرف متوجہ رہا کرو ـ بس اتنا شغل بتلایا جب باقی حضرات مدینہ شریف سے واپس ہوئے تو حضرت نے فرمایا لو بھئی اتنی ذرا سی بات ان کو بتلائی تھی وہ بھی ان سے نہ ہو سکی جب کوئی یہاں آتا تو سب سے پہلے پیاس سے باتیں کر نے لگ جاتے تھے مگر بایں ہمہ مولانا گنگوہیؒ نے فرمایا کہ اتنی سی صحبت نے مولانا محمد یعقوب صاحبؒ کو کامل کر دیا - اور شیخ کے قلب کی طرف توجہ کی صورت یہ ہے کہ مرید یہ تصور کر لے کہ شیخ کے قلب سے میرے قلب میں کیفیات آ رہی ہیں ـ اللہ تعالی بموجب اقتضاء انا عند ظن (1) عبدی بی کے یہ کیفیات مرید کو عطا فرما دیتے ہیں ـ وحدت مطلب کا مفہوم : (14) فرمایا وحدت مطلب سے مراد یہ ہے کہ آلہ مطلب ایک ہے یعنی تعلیم ایک ہی شیخ سے حاصل کرو چنانچہ محققین نے فرمایا ہے (2) المرید بین الشیخین کالذوجۃ بین الذوجین ـ اس مضمون پر فرمایا کہ وحدت مطلب پر ایک شبہ یہی وارد ہوتا ہے - تقریر اس کی یہ ہے کہ مشہور ہے کہ جب تک اپنے پیر کو سب پر فضیلت نہ دے تب تک فائدہ نہیں پہنچتا ـ 1ـ اپنے بندہ کے گمان کے قریب ہوں - 2 ـ مرید دو شیخوں کے مابین ایسا ہے جیسا ایک بیوی دو شوہروں کے درمیان -