ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
کسی دوسری نظیر کا محتاج ہو گا یا نہیں اگر ہو گا تو یہ تسلسل کو مستلزم ہے اگر محتاج نہیں تو پھر واقعہ معراج نظیر کو کیوں محتاج ہے - دولت تعلق مع اللہ : (89) فرمایا - مولوی عبداللہ سندھیؒ نے مجھ سے مولوی شبلی نعمانیؒ کا قول نقل کیا کہ تجربہ سے معلوم ہوا کہ قوم کو دینی نفع وہ پہنچا سکتا ہے جس میں تقدس ہو اور ہم تقدس کہاں سے لاویں - اس پر فرمایا کہ تقدس تو اپنے ہی اندر ہے - باہر سے لانے کی چیز نہیں - یک سبد پرناں ترابر فرق سر توبمی جوئی لب ناں در بدر ( روٹیوں سے بھرا ہوا ٹوکرا تیرے سر پر ہے اور تو روٹی دربدر تلاش کر رہا ہے ) تا بزا نوئے میاں قعر آب وز عطش وز جوع کشتی خراب پھر فرمایا کہ تقدس کے لفظ کو چھوڑو اس میں خفا بھی ہے نیز یہ نیچریوں کا لفظ ہے اس کو تعلق مع اللہ سے تعبیر کرو - پس اگر تعلق مع اللہ کسی کو حاصل ہو تو آفتاب کی طرح خود بخود اس سے ضیا پاشی ہوتی ہے - قصد کرے یا نہ کرے چنانچہ جلسوں او انجمنوں سے وہ خدمت اسلام کی نہ ہوئی جو ہمارے حضرات سے ہوئی - جہاد کی غرض و غایت : (90) فرمایا کہ علی گڑھ کا پرنسپل ایک انگریز کرنل تھا اس نے ایک