ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
بے علم تھے ـ ایک طالب علم شرح ماتہ عامل پڑھتا ہوا مدرسہ میں آیا میں نے مہتمم سے کہا اس کی روٹی مقرر کر دیجئے اس نے کہا یہ کیا پڑھتا ہے - میں نے کہا شرح ماتہ عامل ـ کہا کیا یہ حدیث کی کتاب ہے ـ اس سے ان کے جہل کا اندازہ کر لیجئے - بھلا ایسا شخص جماعت اہل علم کا کیا انتظام کرے گا ـ سحری و افطار کا وقت ہر روز کا الگ ہے : (90) ایک شخص نے بذریعہ خط دریافت کیا کہ سحر کا وقت کب تک رہتا ہے ) فرمایا ـ جواب لکھتا ہوں کہ ہر روز کا وقت افطار و سحری جدا جدا ہے ـ جس دن کا دریافت کرنا ہو اس دن کا غروب لکھو پھر میں جواب لکھوں گا ـ بزرگوں کو مدعی تقدس پر زیادہ غصہ آتا ہے : ( 91 ) فرمایا بزرگوں کو عاصی پر اتنا غصہ نہیں آتا جتنا مدعی تقدس پر آتا ہے کیونکہ یہ کبر ہے اور کبر سب گناہوں کی جڑ ہے ـ نظر بد محبت سے بھی لگ جاتی ہے : (92) فرمایا ـ نظر بد محبت سے بھی لگ جاتی ہے ( ایک صاحب نے عرض کیا کہ ایسا ہی بزرگوں کی نظر سے فائدہ بھی ہو جاتا ہے ) فرمایا ہاں جب فائدہ کا قصد کریں ـ نعماء اور مصائب کب علامت خیر ہیں : (93) فرمایا نعماء میں توفیق شکر میسر ہو تو علامت اس کی ہے کہ نعماء اس کے حق میں خیر ہے اور اگر غفلت ہو تو علامت ہے یہ اس کے واسطے ابتلاء ہے اور مصائب میں خیر کی توفیق ہو تو یہ بھی اس کی علامت ہے کہ یہ اس