ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
ہوتا ہے یا نہیں کہ لوگ مجھ کو پکاتے ہیں ـ دوسری صورت میں تو پکارنا لغو ہی فعل ہوا ـ اور اول صورت میں تو ان کو بڑی پریشانی ہوتی ہو گی ( کہ کس کس کی امداد کروں کس کس کی نہیں ) پھر مزاحا فرمایا کہ اگر وہ ایسی امداد کریں جیسی ایک شخص ہر دلعزیز نے دو آدمیوں کی امداد کی تھی وہ حکایت یوں ہے کہ دو شخص دریا کے کنارے پر تھے ایک اس پار ایک اس پار ہر دلعزیز نے سوچا کہ دونوں کی امداد واجب ہے مگر جس کو اول پار اتاروں گا ترجیح بلا مرجح لازم آ ئے گی مگر چونکہ قریب والا زیادہ مستحق ہے ـ اس لئے اس کو پہلے لے چلو ـ چنانچہ اس کو کندھے پر لیکر چلا جب بیچ دھار میں پہنچا تو خیال کیا کہ جس قدر اس کو لایا ہوں اسی قدر اس کو بھی لاؤں پھر اس کو لیجاؤں اس کو درمیان میں چھوڑ کر اس کو لانے گیا یہ لگا دوبنے ـ اب دوسرے کو چھوڑ کر اول کو پکڑنے چلا وہ ڈوب چکا تھا ـ جب اس کے پاس لوٹ کر آیا تو دوسرا بھی ڈوب چکا تھا ـ سو اگر حضرت شیخ ان کی ایسی ہی امداد کریں تو لوگ امداد چاہنے سے باز آئیں ـ ایک بزرگ کی کرامت : (168) فرمایا ـ ایک بزرگ کسی حجام سے حجامت بنوا رہے تھے اسی اثناء میں ایک قافلہ حضرت شاہ مدارؒ کے مزار کی طرف جاتا ہوا معلوم ہوا ـ حجام حجامت چھوڑ کر اٹھا کہ میں بھی جاتا ہوں ورنہ قافلہ سے پیچھے رہ جاؤں گا ـ ان بزرگ نے کہا کہ حجامت تو پوری کر دے اس نے کہا نہیں ـ بزرگ نے کہا اگر تو حجامت پوری کر دے تو تیری شاہ مدار صاحبؒ سے ملاقات کرا دوں گا ـ وہ مان گیا ـ ان بزرگ نے اس کو ایک خط لکھ دیا اور فرمایا کہ ایک شخص مزار کی فلاں سمت پر اس شکل و صورت کے ہوں گے یہ خط ان کو دے دینا ـ غرض حجام وہ خط لیکر گیا اور وہ بزرگ اس مقام پر اس شکل میں متمثل ہو کر اس کو ملے اس نے خط دے