ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
المسائل وہ تم ہوئے بس تو اپنے کو حنفی نمبر دو کہ دیا کرو ـ دھوکہ نہ ہو گا ـ کیا تعزیہ توڑنا جائز ہے : (244) فرمایا کسی نے کہا تعزیہ توڑنا جائز نہیں ہے کیونکہ اس میں امام حسین کا نام لگا ہے ـ ایک صاحب نے خوب جواب دیا کہ گو سالہ سامری میں اللہ میاں کا نام لگا تھا چنانچہ ارشاد ہے ـ فقالوا ھذا الھکم و الہ موھی تو موسی علیہ السلام نے اس کو کیوں توڑا ـ مدرسہ کے نا بالغ بچوں سے کام لینا نا جائز ہے : (245) فرمایا ـ مدرسہ کے نا بالغ بچوں سے کام لینا کسی استاد کو جائز نہیں البتہ اگر بالغ ہو تو بشرائط جائز ہے وہ شرط یہ ہے کہ بطیب خاطر ہو جبر نہ ہو ـ مگر معلمین ان معاملات میں بہت گڑبڑ کرتے ہیں ـ ہمارے یہاں مدرسہ میں ایک حافظ صاحب تھے ایک روز انہوں نے دو لڑکوں کو چکی پر آٹا لینے کو بھیجا وہ سر پر لاد کر لائے ـ میں نے کہا حافظ صاحب یہ بہت بیجا بات ہے اگر آپ کے بچے ہوتے تو کیا ان سے بھی بوجھ اٹھواتے ذرا انصاف کیجئے ـ شاگرد کو اپنے بچہ سے کم درجہ کا نہ سمجھنا چاہیے ـ مولوی بھی بس ہدایہ پڑھاتے وقت تو فقیہ ہوتے ہیں مگر عمل میں ان کو بھی احتیاط نہیں ہوتی ـ شفاء غیظ کے لئے طلباء کو سزا دینا نا جائز ہے : (246) فرمایا ـ میں نے اپنے مدرسہ کے معلموں کو بچوں کو مارنے کے لئے منع کر دیا ہے کیونکہ یہ لوگ حدود سے تجاوز کر جاتے ہیں اور شفاء غلط کے لئے مارتے ہیں ایسا زود کوب کی اگر ولی اجازت بھی دے دے تو بھی درست نہیں ـ میں نے دو سرائیں مقرر کر رکھی ہیں ایک کان پکڑوانا جس کو مراد آباد والے بطح