ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
|
ساتھ کیوں ہو گیا اور دعا کی کہ اے خدا اس کا میرا ساتھ آخرت میں نہ کیجیو ـ خدا تعالی نے وحی بھیجی کہ ان سے کہدیا جاوے کہ ہم نے دونوں کی دعاء قبول کی فاسق کے تو گناہ معاف کر دیئے اور اس کو جنتی کر دیا اور عابد کو اس کے ساتھ نہ رکھا جاوے گا اور وہ دوزخ میں جاوے گا ـ تو صاحب کیا کسی کو حقیر سمجھے خاتمہ پر دارومدار ہے اللہ تعالی انجام بخیر کرے ـ سفر حج میں مستقل مزاجی کی ضرورت : (350) فرمایا ـ جن پر حج فرض نہیں وہ کیوں اس قدر خواہش ظاہر کرتے ہیں کیونکہ بعض دفعہ وہاں جا کر ایسے واقعات پیش آ تے ہیں کہ بڑے مستقل مزاج کا کام ہے کہ ثابت قدم رہے رستہ میں بعض دفعہ نماز تک کی توفیق نہیں ہوتی جب واقعات پڑتے ہیں تو سب شوق ختم ہو جاتا ہے ـ اسی بناء پر ایک بزرگ کا قول ہے اے قوم حج رفتہ کجائید کجائید معشوق دریں جاست بیائید بیائید ( اے قوم جو حج کو گئی کہاں گئی کہاں گئی ، محبوب تو یہاں ہے واپس آو واپس آو ) مساجد اور ذریعہ معاش : (351) فرمایا ـ غائب مسجدوں کے چندہ کے متعلق ـ سچ تو یہ ہے کہ چونکہ آنکھوں کے سامنے نہیں ہیں دل نہیں ابھرتا ـ بالخصوص جب کہ بعض لوگوں نے مسجدوں کو ذریعہ معاش بنا لیا ہے ـ ایک صاحب ہمیشہ چندہ وصول کر کے لا تے کہ مسجد میں لگاؤں گا ان کے کسی واقف کار پڑوسی نے کہا کیوں جھوٹ بولا