ملفوظات حکیم الامت جلد 14 - یونیکوڈ |
تقوہ اختیار کرے بدون اس کے برکت نہیں ہوتی ـ آدھی بات کرنے سے آخر تک : (111) فرمایا ـ یہاں آ کر اکثر لوگ آدھی بات کہتے ہیں یہ خیال کرتے ہوں گے کہ نعوذ باللہ یہ عالم الغیب ہے خود جان جاوے گا ـ سو میں عالم الغیب تو نہیں البتہ عالم الغیب ہوں ـ بعین محملہ ) آدھی بات کہنے سے ان کا عیب معلوم کر لیتا ہوں ـ آج کل کے جنید بغدادی یا شتر بغدادی : (112) فرمایا ـ بس آج کل تو ساری بزرگی یہ رہ گئی ہے کہ عقائد درست ہوں داڑھی نیچی ہو - پائجامہ ہو لوگ اس کو جنید بغدادی سمجھنے لگتے ہیں خواہ اعمال کیسے ہی ہوں وہ شتر بغدادی بھی نہ ہو ـ مرنے کے بعد کمالات منقطع ہو جاتے ہیں : (113) فرمایا ـ ماموں صاحب فرمایا کرتے تھے کہ جب تک زندہ رہتا ہے اس کی قدر نہیں ہوتی ـ جب مر جاتا ہے تو رحمتہ اللہ علیہ ہو جاتا ہے کچھ دن بعد قدس اللہ سرہ ہو جاتا ہے ( فرمایا ) غرض کہ مردوں کی خوب قدر ہوتی ہے مردوں کی نہیں ہوتی ـ حالانکہ مرنے کے بعد کمالات منقطع ہو جاتے ہیں ـ تو مردہ کی قدر کی جو بناء ہوتی ہے وہ زندگی ہی کی تو کوئی حالت ہوتی ہے ـ روحانی اذیت : ( 114) فرمایا ـ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سے بہت تکلیف ہوتی تھی کہ لوگ حق کو نہیں مانتے تھے ـ اور یہ جسمانی تکلیف نہ تھی اسی واسطے فرمایا گیا