ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2003 |
اكستان |
|
ایک چھوٹی فرانسیسی گرجا کے قومی خزائن کی تلاش کے دوران ہنری لنکن نے قدیم مخفی پارچات ڈھونڈ نکالے جن میں خفیہ تنظیموں کے خزائن تھے جیسے نائٹ ٹمپلر (قدیم فرانسیسی بادشاہ) کی اشیاء اور فری میسنی نوادر ۔اس نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ حضرت عیسیٰ نے شادی کی اور ان کی اولاد ابھی تک زندہ ہے ۔آپ ٤٥ عیسوی میں زندہ تھے مگر جگہ کا کوئی تذکرہ نہیںکیا گیا۔قادیانی بھی اس یہودی ماسونی مطالعہ کو جو حضر ت عیسیٰ کی حیات پر کیا گیا حوالہ کے طور پر پیش کرتے ہیں ۔اس کتاب کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس نے کلیسائی تصورات کی بنیادیں ہلا دی ہیں ۔اسے احمدیت کے دعوؤں کی حمایت میں آخری شہادت تصور کیا گیا ۔ مختصر اًعرض ہے کہ مرزا صاحب کے مسیح موعود کے دعوؤں میں یہودی تعبیر یں پائی جاتی ہیں جن کا مسیح کی آمد سے کوئی تعلق نہیںہے ۔اس دعوے کے ذریعے آپ نے انیسویں صدی کی یہودی قومیت کی تحریک میں اہم کردار ادا کیا اور اسلام کو یہودیانے کی کوشش کی۔مرزا نے یہودیت کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے عیسیٰ کی توہین کی اور آپ کا مرتبہ گھٹانے کے لیے غلیظ زبان استعمال کی اور آپ کی ذات سے متعلق یہودیوں کے عائد کردہ الزامات دہرادئیے ۔حضرت عیسیٰ کے سفر کشمیر اور کشمیر میں وفات کے افسانے کی تائید یہودی ماسونیوں کی تحریروں سے حاصل کی گئی ۔افسانوی داستانوں کا تانا بانا یہودیوں کی ایک تنظیم نے بنایا۔اینگلو اسرائیلیت کو ابھارنے او ر مہمیز دینے کے لیے انیسویں صدی میں یہود کی گمشدگی کاافسانہ گھڑ کر ان کی مظلومیت ثابت کی گئی تاکہ علیحدہ وطن کا جواز پیش کیا جا سکے ۔ قادیانی حضرت عیسیٰ کی وفات کے بارے میں اب بھی اپنے دعوؤں کی تائید یہودی ماخذات سے ہی حاصل کرتے ہیں ۔ مرزا صاحب کی یہ تاویل بھی احمقانہ ہے کہ سکھ مت کے بانی بابا گورونانک سچے مسلمان تھے۔ ٤ علماء نے اس نظریے کی تردید کی ہے ۔ آپ کا یہ اہم نظریہ کہ عربی تمام زبانوں کی ماں ہے ۔زباندانی کے ماہرین کے نزدیک ناقابلِ قبول ہے۔ ٥ آثارِ قدیمہ کے شواہد کی بنا ء پر انہوں نے عربی کو موجودہ عہد کی زبانوں میں شمار کی ہے۔ان شواہد کی بنا ء پر تاریخوں کی ترتیب اس طرح نہیں ہے ۔سمیری (٤٠٠٠ق م)۔چینی (١٥٠٠ق م )۔سنسکرت (١٢٠٠ق م)او ر عربی (٢٣٨ق م )۔تحریری عربی کی دیر سے دریافت ہوئی اس لیے تمام زبانوں کی ماں نہیں ہوسکتی ۔ ٦ علیحدہ مذہب : ١٩٠١ء تک مرزا صاحب نے اپنے فرقے کو ایک علیحدہ وجود دینے کی منصوبہ بندی کی ۔آپ نے نبوت کے دعوؤں کے ذریعے ہندوستان کے مسلمان معاشرے سے ایک نئی اُمت نکالنے کی کوشش کی او ر انگریزوں کی طرف سے ٤ مرزا غلام احمد ''ست بچن ''قادیان ١٨٩٥ء ٥ مرزا غلام احمد''منن الرحمن'' قادیان ١٨٩٥ء ٦ پاکستان ٹائمز''لاہور ۔مئی ١٩٨٢ء