ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2003 |
اكستان |
|
کے کرتے ہیں حالانکہ یہ عبادت کی سخت گستاخی ہے ۔فقہا ء نے بطور کھیل تماشا کھانا کھانے اور پانی پینے تک کو منع لکھا ہے بعض لوگ جلسہ وجلوس انگریزی طورطریق سے نکالتے ہیں ۔ مشابہت کفار کی گندگی سے آلودہ کرنا سخت بے ادبی ہے۔بعض لوگ جھنڈیاں لگا کر انگریزوں کی نقالی کاجرم کرکے عبادت کو اس سے ملوث کرتے ہیں ایسے ہی بعض لوگ ہندوئوں کی دیوالی کی طرح چراغاں کرکے کا فرانہ رسم سے آلودہ کرتے ہیں بعض لوگ ذکر رسول کی نظموں کو گاکر پڑھتے ہیں ۔حالانکہ شریعت میں گانا حرام اور حرام سے ملوث کرنا بڑا جرم ہے۔ بعض لوگ سڑکو ں بازاروں میں ذکر رسول کرتے ہوئے چلتے ہیں جس کو حضور نے شرالبقاع بدترین جگہ فرمایا اس طرح عبادت کی بڑی بے ادبی ہے۔ عید میلادالنبی ۖ یا بارہ وفات منانے کی خرابیاں : بعض لوگ ١٢ ربیع الاول کو عیدقرار دیتے ہیں حالانکہ یہی تاریخ ِوفات ہے اول تو عید بے اصل پھر یوم وفات میں بعض لوگ جھوٹی او ر غلط روایات بیان کرتے ہیں حالانکہ حضور نے فرمایا ہے کہ جوشخص مجھ پر جان کر جھوٹ باندھے وہ اپنا ٹھکانا دوزخ قرار دے۔ بعض لوگ عورتوں سے نظم پڑھواتے ہیں بعض کم عمربے ریش لڑکوں سے پڑھواتے ہیں ۔یہ گانا حرام اور غیر محرم اور ایسے لڑکو ں سے پڑھوانا گناہ ،بعض لوگ باجے بھی ساتھ لگاتے ہیں جن کے ساتھ عبادت کو فقہانے کفر لکھا ہے ،بعض لوگ روح مبارک کے آنے پر یقین کرتے ہیں بلا شرعی دلیل یہ خیال گناہ ہے اور عقلاً ناممکن بھی ہے کہ بوقت واحد لاکھوں جگہ آنا ہے ،بعض لوگ ذکر خاص پر قیام کرتے ہیں حالانکہ حضور نفس نفیس کے لیے قیام کرنا ناگوار سمجھتے تھے اس لیے صحابہ نہیں کرتے تھے تو یہ ہر وقت ناگواری پیدا کرتے اور تکلیف دیتے ہیں۔ اگر ذکر قیام پسند ہوتا تو نمازمیں درود قیام میں ہوتا نہ کہ قعدہ میں ،بعض لوگ محض نام ونمود شہرت کے لیے ایسا کرتے ہیں ۔یہ سب گناہ ہے اور عبادت کی روح خلوص غائب کرنے کا جرم ہے وغیرہ وغیرہ ۔ حاصل یہ ہے کہ عبادت کو ان کفار کی مشابہت اور حرام یا ناجائز امور سے آلودہ کرکے کرنا عبادت کی توہین یا سخت گستاخی وبے ا دبی ہوتی ہے ۔ا ن سب باتوں سے بچ کر اس عبادت کو انجام دیا جائے اور ناقص طریقے سے نہیں ،کامل عبادت اورکامل طریقوں سے انجام دینا ہی اس کے منافع کا حاصل کرناہے ۔اوپر کے بیان میں غور کرنے سے آپ معلوم کر سکتے ہیں کہ اس عبادت کے اجزا میں سے اگر بعض کو اختیار کرنا ہی ہے تو اہم ترین کا اہم درجہ دے کر اور اس سے کم کوکم۔ ورنہ ہر ہر مسلمان کے لیے ذکر رسول پورا پورا پوری طرح اور تمام ذرائع سے ہر وقت ہر سیکنڈ ہونا ضروری ہے یہی فلاح وکامیابی کا چودہ سوسالہ کامیاب اور کیمیاوی نسخہ ہے اللہ تعالی ہم سب کو اس کی پوری شکل سے ادائیگی کی توفیق عطا فرمائے۔