ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2003 |
اكستان |
|
برکات ِدرود شریف ( جناب محمد راشد صاحب ڈیرہ اسماعیل خاں ) درودشریف کے فضائل وبرکا ت اتنے بے انتہا ہیں کہ اُنھیں شمار نہیں کیا جا سکتا جو جتنا زیادہ درود شریف کی کثرت رکھے گا ۔وہ بروز ِقیامت اُتنا ہی پیغمبر ۖ کی رفاقت میں ہوگا۔تاہم بعض مخصوص درود شریف پرمخصوص اجر وثواب بھی منقول ہیں ۔ذیل میں اُنہی درود شریف کی چہل حدیث پیشِ خدمت ہے اللہ تعالیٰ تو فیقِ عمل عطا فرمائے۔ (١) صدقہ کے قائم مقام : حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ حضور اقدس ۖ کا یہ ارشاد نقل کرتے ہیں کہ جس کے پاس صدقہ کرنے کو کچھ نہ ہو وہ یوں دُعا مانگا کرے۔اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُوْلِکَ وَصَلِّ عَلَی الْمُؤمِنِیْنَ وَالْمُؤمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ ۔بس یہ دعا اس کے لیے زکٰوة یعنی صدقہ ہونے کے قائم مقام ہے او ر مومن کا پیٹ کسی خیر سے کبھی نہیں بھرتا یہاں تک کہ وہ جنت میں پہنچ جائے ۔(فضائل درود شریف ص ٣٠) (٢) ثواب کا بہت بڑا پیمانہ : حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے حضور اقدس ۖ کا یہ ارشاد نقل کیا ہے کہ جس شخص کو یہ بات پسند ہو کہ جب وہ درود پڑھا کرے ہمارے گھرانے پر تو اس کا ثواب بہت بڑے پیمانہ میں ناپا جائے تو وہ ان الفاظ سے درود پڑھا کرے اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِنِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَاَزْوَاجِہ اُمَّہَاتِ الْمُؤمِنِیْنَ وَذُرِّیَّتِہ وَاَہْلِ بَیْتِہ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرَاہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْد مَّجِیْد (فضائل درود شریف ص٣٩) ف۔بہت بڑی ترازو میں وہی چیز تولی جائے گی جس کی مقدار بہت زیادہ ہوگی (فضائل درود شریفص٤٠)۔ (٣) حوض ِکوثر سے سیراب ہونا : حضرت حسن بصری رحمة اللہ علیہ سے یہ نقل کیا ہے کہ جوشخص یہ چاہے کہ حضور اقدس ۖ کی حوض سے بھر پور پیالہ پیوے وہ یہ درود پڑھا کرے۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہ وَاَصْحَابِہ وَاَوْلَادِہ وَاَزْوَاجِہ وَذُرِّیَتِہ وَاَہْلِ بَیْتِہ وَاَصْھَارِہ وَاَنْصَارِہ وَاَشْیَاعِہ وَمُحِبِّیْہ وَاُمَّتِہ وَعَلَیْنَا مَعَھُمْ اَجْمَعِیْنَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔