ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2003 |
اكستان |
|
ٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرَاہِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْد مَّجِیْد ۔اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاہِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْد مَّجِیْد۔ ف۔ امام نووی فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص یہ قسم کھا بیٹھے کہ میں سب سے افضل درود پڑھوں گا تو اس درود کے پڑھنے سے قسم پوری ہو گی۔پیغمبر ۖ کی شفاعت کانصیب ہونا اتنی بڑی سعادت ہے کہ اس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ۔اکابر نے فرمایا ہے کہ جن اعمال واذکار پر شفاعت کا وعدہ ہے اُن کو مضبوط پکڑ لینا چاہیے ۔ذیل میں بعض درودِ شفاعت دیے جا رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ (٣١) شفاعت واجب : حضرت رویفع بن ثابت رضی اللہ عنہ کی روایت سے حضو ر ۖ کا یہ ارشاد نقل کیا ہے کہ جو شخص یہ درود شریف پڑھے اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنْزِلْہُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَکَ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ۔ اس کے لیے میری شفاعت واجب ہے ف۔ صبح و شام دس دس بار درود شریف پڑھنے سے بھی آپ ۖ کی شفاعت نصیب ہو گی (فضائل درود شریف ص٢٨) (٣٢) مخصوص درود شریف پڑھنا : حدیث میں ہے کہ جو شخص سات جمعوں تک ہر جمعہ کو سات مرتبہ اس درود کو پڑھے اس کے لیے میری شفاعت واجب ہے اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ صَلٰوةً تَکُوْنُ لَکَ رِضًا وَّ لِحَقِّہِ اَدَآئً وَّاَعْطِہِ الْوَسِیْلَةَ وَالْمَقَامَ الْمَحْمُوْدَ الَّذِیْ وَعَدْتَّہ وَاَجْزِہ عَنَّا مَاھُوَ اَھْلُہ وَاَجْزِہ عَنَّا مِنْ اَفْضَلِ مَا جَزَیْتَ نَبِیًّا عَنْ اُمَّتِہ وَصَلِّ عَلٰی جَمِیْعِ اِخْوَانِہ مِنَ النَّبِیِّیْنَ وَالصَّالِحِیْنَ یِا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ ۔ (فضائل درود شریف ص٤٧) (٣٣) ہرنماز کے بعد : اس دُعاء کو ہر نماز کے بعد پڑھنے والے کے لیے شفاعت واجب ہو جاتی ہے اَللّٰھُمَّ اَعْطِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدِنِ الْوَسِیْلَةَ وَاجْعَلْ فِی الْمُصْْطَفِیْنَ مَحَبَّتَہ وَفِی الْاَعْلَیْنَ دَرَجَتَہ وَفِی الْمُقَرَّبِیْنَ ذِکْرَہ۔ ( الحزب الا عظم بحوالہ کنزالعمال ) (٣٤) رسولِ خدا ۖ کی گواہی : حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ارشاد فرمایا جناب رسول اللہ ۖ نے جو شخص یہ درود شریف پڑھے قیامت کے دن میں اس کے لیے گواہی دوں گا او ر شفاعت کروں گا۔اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰل