ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2003 |
اكستان |
|
اے مسلمانوں! یہودونصارٰی کی مصنوعات استعمال کرکے انہیں اپنے بھائیوں کے قتل کے لیے اسلحہ فراہم نہ کرو اور اہلِ کفر کے خلاف میدان عمل میں کود پڑو فتح حق کی ہوگی۔ دیدہ زیب اشتہارات ،خوبصورت پیکنگ اور چھوٹے بڑے انعامات کے لالچ میں یہودی (ملٹی نیشنل کمپنیوں )کی مصنوعات نہ خریدیں یہ آپ کو دو بارہ غلام بنانا چاہتے ہیں۔ اہم انکشافات راقم الحروف چونکہ خود لاہور کے ایک معروف ادارے کے شعبہ پر چیز سے منسلک رہا ہے او ر اس بات سے بخوبی اگاہ ہے کہ تمام امپورٹڈاشیائے خوردونوش جن میں Tin Pack کولڈ ڈرنکس مثلاً 7-UP,mirinda,pepsi,coke,TeemاورSnaks میں تمام چاکلٹیں جن میں زیادہ معروف Kit kat,Bounty,Twix,DairyMilk,mars,Snikers,Polo وغیرہ شامل ہیں جب ان کی date of expiry بہت قریب آجاتی ہے تو یہ چیزیں انتہائی کم ریٹ پر پاکستان بھجوادی جاتی ہیں ۔یہاں ''محبِ وطن ''اور ''عوام دوست'' حضرات (جو یوم آزادی کے موقع پر بہت بڑے پرچم اپنی کو ٹھیوں پر لہراتے ہیں ) ان کیDate of expiry تبدیل کرواکے مزید ٦ماہ سے سال تک قابل استعمال ظاہر کرکے فروخت کرتے ہیں اس طرح آپ ان کے استعمال کی وجہ سے مختلف امراض میں مبتلا ہوکر ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کے چکروں میں پڑجا تے ہیں ۔وہاں یہودی کمپنیوں کی مہنگی ادویات پھر آپ کے استقبال کے لیے حاضر ہوتی ہیں ۔ حدتو یہ ہے کہ ہم ذہنی غلامی کے درجہ کمال کو چھوتے ہوئے اب توزہر بھی انہی کا استعمال کرتے ہیں جس کی مثال انتہا ئی مہنگے غیر ملکی سگریٹ ہیں جو موت سے پہلے ہمیں موت کی دہلیز پر اس کے انتظار میں بٹھا دیتے ہیں ۔ ان زہر کی ڈبیوں میں چند کے نام قابلِ ذکر ہیں جو ہمارے ہاں status symbleبن چکے ہیں Gold leaf,melborn,555,Benson&headges,kent,more وغیرہ ۔ آخری گزارش !جن چیزوں کا متبادل قومی مصنوعات میں موجود نہیں اور وہ جان بچانے والی ادویات کی طرح ضروری نہیں تو انہیںفوراً اپنی ضروریات کی لسٹ سے خارج کر دیں اور ایک بات اچھی طرح ذہن نشین کر لیں کہ کفار کسی حال میں بھی آپ کے دوست ہرگز ہرگز نہیں ہو سکتے وہ صرف اپنے ناجائز مفادات کے اندھے دوست ہیں جس کا نظارہ پوری دنیا کھلی آنکھوں سے نہ چاہتے ہوئے بھی کر رہی ہے۔(ابو سعد 9/Aنیو مسلم ٹائون وحدت روڈ لاہور)