ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2003 |
اكستان |
|
والوں کو تین باتیں نصیب ہوں گی ۔(ا)کبھی مقروض نہ ہوگا (٢) اگر قرض ہوگا تو وہ ادا ہو جائے گا خواہ جتنا بھی قرض ہو(٣)قیامت کے دن اس کا کوئی حساب نہ ہوگا۔ ( فضائل درود شریفص٢٨) (٢٧) حضور ۖ کی جماعت کے ساتھ حشر ہونا : حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جو شخص حضور اقدس ۖ پر ان کلمات کے ساتھ تین دفعہ درود پڑھے جمعہ کے دن سو دفعہ اس کے لیے تمام مخلوق رحمت بھیجے گی اور روزِ قیامت اس کا حشر حضور علیہ الصلٰوة والسلام کی جماعت میں ہوگا او رحضور اقدس ۖ اس کو اپنے ہاتھ سے پکڑ کر جنت میں داخل فرمادیں گے ۔وہ کلمات دعائیہ یہ ہیں اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍصَلَوَاتِ اللّٰہِ وَمَلَا ئِکَتِہ وَ اَنْبِےَائِہ وَرُسُلِہ وَ جَمِےْعِ خَلْقِہ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّآلِ مُحَمَّدٍ وَّعَلَیْہِ وَّ عَلَیْھِمُ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہ۔ (بحوالہ القول البدیع) (٢٨) جہنم سے حفاظت : رسول اللہ ۖ سے مروی ہے کہ جو کوئی یہ درود پڑھیا اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی رُوْحِ مُحَمَّدٍ فِی الْاَرْوَاحِ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی جَسَدِ ہ فِی الْاَجْسَادِ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی قَبْرِہِ فِی الْقُبُوْرِ۔وہ خواب میں میری زیارت کرے گا اور جس نے خواب میں میری زیارت کی وہ قیامت میں میری زیارت کرے گا او ر جو قیامت میںمجھے دیکھے گا میں اس کی شفاعت کروں گا اور جس کی میں شفاعت کروں گا وہ میرے حوضِ کوثر سے پانی پئے گا اور اللہ جل شانہ اس کے جسم کو جہنم کی آگ پرحرام کردیںگے۔ (بحوالہ القول البدیع) (٢٩) افضل درود : حافظ سخاوی فرماتے ہیں کہ حضور اقدس ۖ کی زوجہ محترمہ حضرت اُم المؤمنین جو یریہ بنت الحارث سے نقل کیا ہے کہ آپ نے فرمایا کہ اگر کوئی شخص حلف اُٹھالے کہ میں آقائے نامدار ۖ پر افضل ترین درود پڑھتاہوں تو وہ یہ ہے : اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدنَا مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَنَبِیِّکَ وَرَسُوْلِکَ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَ عَلٰی اٰلِہِ وَاَزْوَاجِہ وَذُرِّیَّتِہ وَسَلِّمْ عَدَدَ خَلْقِکَ وَبِرَضَا نَفْسِکَ وَزِیْنَةَ عَرْشِکَ وَمِدَادَ کَلِمَاتِکَ۔ (٣٠) سب سے افضل درود : حضرت کعب رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہم نے حضور ۖ کی خدمت میں عرض کیا کہ یا رسول اللہ آپ پر درود شریف کن الفاظ سے پڑھا جائے ۔ حضور ۖ نے فرمایا کہ اس طرح پڑھا کرو۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی