ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2003 |
اكستان |
|
مُحَمَّدٍ فَیْ اَوْسَطِ کَلَامِنَا اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ فِیْ آخِرِکَلَامِِنَا ۔ ( فضائل درود شریفص٧٤) (٢١) سا ری مخلوق کے درودوں کے برابر : آپ ۖ نے ایک شخص کے بارے میں فرمایا '' یہ جب کبھی صبح اُٹھتا ہے تو مجھ پر دس مرتبہ ایسا درود شریف پڑھتا ہے (جو ثواب میں ) ساری مخلوق کے درودوں کے برابر ہے ۔میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! وہ کیا درود ہے؟ آپ ۖ نے فرمایا کہ( وہ) یہ درود پڑھتا ہے اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِنِ النَّبِیِّ عَدَدَ مَنْ صَلّٰی عَلَیْہِ مِنْ خَلْقِکَ وَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِنِ النَّبِیِّ کَمَا یَنْبَغِیْ لَنَا اَنْ نُصَلِّیَ عَلَیْہِ وَ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ کَمَا اَمْرْتَنَا اَنْ نُصَلِّیَ عَلَیْہِ (ابن ماجہ ) (٢٢) تمام درودوں کے برابر : اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ بِعَدَدِ کُلِّ ذِکْرِہ اَلْفَ اَلْفَ مَرَّةٍ یہ درود شریف پڑھنا آنحضرت ۖ پرسارے درود بھیجنے کے برابر ہے۔(درود سلام کا حسین مجموعہ ص٣٤) (٢٣) درود برائے مغفرت : جو شخص یہ درود شریف پڑھے اگر کھڑا تھا تو بیٹھے سے پہلے ،بیٹھا تھا تو کھڑا ہونے سے پہلے اس کے گناہ معاف کردیے جائیں گے۔ درود شریف یہ ہے ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمُدٍ وَّعَلٰی اٰلِہ وَسَلِّمْ (برکات دورد) (٢٤) روضہ مبارک کی زیارت : جو شخص نماز فجر او ر نماز مغرب کے بعد ٣٣۔٣٣بار یہ درود شریف پڑھے گا تو اس شخص کی قبر کے اور روضہ اقدس کے درمیان ایک کھڑکی کھول دی جائے گی اور روضہ اقدس کی راحت نصیب ہوگی ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ صَلَاةً تَکُوْنُ لَکَ رِضاً وَلِحَقِہ اَدَاَئً (بحوالہ ذریعہ الوصول) (٢٥) دنیا و آخرت کی سرخروئی : قرآن کریم کی تلاوت کے بعد جو شخص اس درود پاک کو پڑھے گا وہ دنیا وآخرت میں سرخرو رہے گا ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہ وَصَحْبِہ وَسَلِّمْ بِعَدَدِ مَا فِیْ جَمِیْعِ الْقُرْآنِ حَرْفاً حَرْفاً وَبِعَدَدِ کُلِّ حَرْفٍ اَلْفاً اَلْفاً ۔(درود وسلام کا حسین مجموعہ ص٣٦) (٢٦) قرض کی ادائیگی : اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِہ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ ظہر کی نماز کے بعد یہ درود شریف سو مرتبہ پڑھنے