ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2003 |
اكستان |
|
(٤) اسّی برس کے گناہوںکی معانی : دارقطنی کی ایک روایت میں حضور ۖ کا ارشاد نقل کیا گیا ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن مجھ پر اسی مرتبہ درود شریف پڑھے اس کے اسّی سال کے گناہ معاف کیے جائیں گے کسی نے عرض کیا یا رسول اللہ! درود کس طرح پڑھا جائے ؟ حضور ۖ نے ارشاد فرمایا : اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَنَبِیِّکَ وَرَسُوْلِکَ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ اور یہ پڑھ کر ایک اُنگلی بند کرے ف۔ اُنگلی بند کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اُنگلیوں پر شمار کیا جائے ۔( فضائل درود شریف ص٤٣) (٥) اسّی برس کی عبادت کا ثواب : حضر ت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی ایک حدیث میں یہ نقل کیاگیا ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد اپنی جگہ سے اُٹھنے سے پہلے اسّی مرتبہ یہ درودشریف پڑھے اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَعَلٰی اٰلِہ وَسَلِّمْ تَسْلِیْمًا۔ اس کے اسی سال کے گناہ معاف ہوں گے اور اسّی سال کی عبادت کا ثواب اس کے لیے لکھا جائے گا۔( فضائل درود شریفص٤٣) ف۔دار قطنی کی ایک روایت میں یہ درود النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ تک ہے (درود وسلام)۔ (٦) ہزاردن تک اجر لکھنا : حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ حضو ر ۖ کا ارشاد نقل کرتے ہیں جو شخص یہ دُعا کرے جَزَی اللّٰہُ عَنَّا مُحَمَّدًا مَا ھُوَ اَہْلُہ تو اس کا ثواب ستر فرشتوں کو ایک ہزار دن تک مشقت میں ڈالے گا ۔ف۔''مشقت میں ڈالے گا''کا مطلب یہ ہے کہ وہ ایک ہزار دن تک اس کا ثواب لکھتے لکھتے تھک جائیں گے۔ (فضائل درود شریف ص٤٦) معجم کبیر کے حوالے سے فرشتوں کی تعداد ستر ہزار بھی آئی ہے جس سے نیکیوں میں مزید اضافہ ہو جائیگا۔ (٧) جنت میں ٹھکانہ : جمعہ کے دن ایک ہزار مرتبہ یہ درود شریف پڑھنے والے کو مرنے سے پہلے جنت میں اس کا ٹھکانہ دکھادیا جائے گا ۔درود شریف یہ ہے ۔اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِّیِّ الْاُمِّیِّ عَلَیْہِ السَّلَامْ ۔(درود سلام کا حسین مجموعہ ص ١٨) (٨) جنت کے پھل : جو شخص روزانہ اس درود شریف کی پابندی کرے وہ جنت کے خاص پھل او ر میوے کھائے گا درود شریف یہ ہے۔اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّبَارِکْ وَسَلِّمْ ۔( فضائل درود شریف ص٣١)