ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2003 |
اكستان |
|
(٩) پریشانیاں دُو ر ہوں : یہ درود شریف باربار پڑھنے سے اللہ تعالیٰ پریشانیاں دور فرما دیتے ہیں ۔اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِّیِّ الْاُمِّیِّ الطَّاہِرِ الزَّکِیِّ صَلَاةً تُحَلُّ بِہَا الْعُقَدُ وَتُفَکُّ بِھَا الْکُرَبُ۔ (فضائل درود شریف٢٠) (١٠) عرشِ عظیم کے برابر ثواب : اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ مِّلْأَ السَّمٰوَاتِ وَمِلْأَ الْاَرْضِ وَمِلْأَ الْعَرْشِ الْعَظِےْمِ ۔ ( فضائل درود شریف ص ٣٤) اس درود شریف کے پڑھنے والے کو آسمان وزمین بھر کر اور عرش عظیم کے برابر ثواب ملتا ہے ( فضائل درود شریف ص٣٥)۔ (١١) چاند کی طرح چہرہ ہونا : حضور ۖ کے ارشاد کے مطابق اس درود شریف کے پڑھنے والے کا چہرہ پل صراط سے گزرتے وقت چاند سے زیادہ چمکدار ہوگا درود شریف یہ ہے اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی النَّبِیِّ مُحَمَّدٍ حَتّٰی لَا یَبْقٰی مِنْ صَلٰوتِکَ شَیْئ وَبَارِکْ عَلَی النَّبِیِّ مُحَمَّدٍ حَتّٰی لَا ےَبْقٰی مِنْ بَرَکَاتِکَ شَیْئ وَارْحَمِ النَّبِیَ حَتّٰی لَا یَبْقٰی مِنْ رَّحْمَتِکَ شَیْئ وَّسَلِّمْ عَلَی النَّبِیِّ مُحَمَّدٍ حَتّٰی لَا یَبْقٰی مِنْ سَلَامِکَ شَیْئ۔(فضائل درود شریف ص ٣٨) (١٢) کامل درود : حضرت انس رضی اللہ عنہ نے رسول اکرم ۖسے ایسا درود شریف دریافت کیا جس کو کامل درود شریف کہا جا سکے تو آپ ۖ نے یہ درود تلقین فرمایا اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍکَمَااَمَرْتَنَا اَنْ نُصَلِّیَ عَلَیْہِ وَصَلِّ عَلَیْہِ کَمَا یَنْبَِغی اَنْ یَّصَلّٰی عَلَیْہِ (فضائل درود شریف ص ٤٠) (١٣) قرب ِخاص کا ذریعہ : رسول کریم ۖ نے ایک روز ایک شخص کو اپنے اور حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے درمیان بٹھایا ،صحابہ کو اس پر تعجب ہوا تو آپ ۖ نے فرمایا یہ شخص مجھ پر یہ درود شریف پڑھتا ہے : اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍکَمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی لَہ (فضائل درود شریف ص ٤٢) (١٤) دُعا قبول ہونا : جو شخص اذان کے وقت یہ درود شریف پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کی دُعا قبول فرمائیں گے اَللَّھُمَّ رَبَّ ھٰذِِ الدَّعْوَةِ التَّامَةِ وَالصَّلٰوةِ القَائِمَةِ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ ارْضَ عَنْہُ رِضیً لاَّ سَخَطَ بَعْدَہ۔(فضائل درود شریف ص٤٤)