ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2003 |
اكستان |
|
ہم اگر پورے ذکر رسول کی کوشش نہیں کر رہے ہیں تو اس عبادت کو ناقص یا ناقص ترین ادا کرتے ہیں پھر اگر بجائے تکمیل کے اسی پر خوش ہوتے ہیں تو اپنی غلط فہمی پر ناز کرنے لگے اور ہمیشہ کو ورطہ جہالت میں پڑے رہے۔ ہم میں جو لوگ ذکر رسول سے بالکل غافل ہیں وہ تو غافل ہیں ہی اللہ تعالیٰ ان کی آنکھیں کھول دیں اور بعض لوگ ذکر رسول کرتے ہیں مگر جیسے اوپر ذکر کیا گیا تھا ناقص یا ناقص ترین کرکے اس کیمیاوی نسخہ کو بے تاثیری میں بدنام کرنے کا سبب بنتے ہیں اور بعض لوگ اس کو تاہی سے بڑھ کر ایک ایسا اقدام کر بیٹھتے ہیں جو ایک زبردست مجرمانہ اقدام ہے مگر وہ اپنی ناواقفی یا غلط فہمی سے اس کو صحیح قدم سمجھتے رہتے ہیں اور ہمیشہ اس غلط فہمی میں مبتلا ہونے کی وجہ سے وہ بھی اس کی تاثیرات و منافع سے ہمیشہ درہمیشہ محروم رہتے ہیں اور اپنے عمل سے ایک دنیا کی دنیا کو اس مجرمانہ اقدام کا مرتکب بنا دیتے ہیں لہٰذا ضرورت ہے کہ اس کی یہ صورتیں بھی پیش کردی جائیں تاکہ مسلمان اس عبادت کے حقیقی فائدے حاصل کر سکیں اور مجرمانہ حرکات یا انہی صورتوں سے اس عبادت کو پاک صاف کر سکیں ۔ عبادت کے اصول : یہ تو ہرشخص جانتا ہے کہ ہر عبادت کے لیے کوئی نہ کوئی شرعی طریقہ ہے اسی طریقہ سے ادا کرنے سے وہ عبادت ہے ورنہ یہی نہیں کہ وہ عبادت ہونے سے نکل جاتی ہے بلکہ گناہ بڑے گناہ اور بعض دفعہ کفر اور سلبِ ایمان کا ذریعہ بھی بن جاتی ہے۔ نماز روزہ حج زکٰوة اور تمام فرائض واجب سنت ومستحب عبادتوں کے لیے شرائط وآداب ہیں اسی طرح ذکر مبارک کے چونکہ بہت سے شعبے ہیں ہر ہر شعبہ کے شرائط و آداب ہیں ان کا خلاف کرنا حسب مرتبہ جرم بن جاتا ہے اور جو مخالفت توہین کا سبب ہوتی ہے وہ تو اسلام وایمان کو سلب کر لینے اور کفر میں داخل ہونے کا سبب ہو جاتی ہے اس لیے (ہر عبادت کے لیے اور خصوصاًاس عبادت کے لیے جو تمام عبادتوں کی جامع اور میزان کل ہے )شرائط و آداب کا لحاظ رکھنا نہایت ضروری ہے او ر ہر ایسی بات سے بچنا ہے جس سے توہین ہو کر گناہ عظیم یا کفر تک نوبت پہنچتی ہے ۔ فقہائے احناف نے تصریح کی ہے کہ بے وضو قصد اًنماز پڑھنا کفر ہے قصداً قبلہ کی طرف پشت کرکے نماز پڑھنا کفر ہے حرام پر بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنا کفرہے ۔قرآن مجید کی تلاوت باجوں کے ساتھ کفر ہے نعت شریف باجوں کے ساتھ کفر ہے اذان یا قرآن کا گا نا کفرہے تالیاں بجانے کے ساتھ کفرہے وغیرہ وغیرہ )۔ راز یہ بتایا گیا ہے کہ عبادت کو حرام یا گندگی سے متصل کرنا کفر ہے ان سب باتوں میں حرام یا ممنوع شئی سے ایک عبادت کو ملا کر اس کی توہین کی گئی ہے اس لیے یہ کفر ہے نتیجہ آپ خود نکال لیجیے کہ اس لذیذ ترین عبادت کو بھی اگر کسی گناہ سے ملوث کیا جائے گا تو وہ کیا ہوگا اور بجائے کارِ خیر بننے کے کس قدر کار ِشر بن جائے گالہٰذا ہمارا فرض ہے کہ ہم اس