طریقہ‘‘ اور ’’بچوں کو ملنے والے تحفے تحائف و ہدایا کا شرعی حکم‘‘کا اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔
اس موضوع پر ابھی تک عربی اور اردو زبان میں بہت کچھ اور تفصیل سے لکھا گیا ہے،لیکن موجودہ دور کی مصروفیات کی وجہ سے عام شخص ان طویل و ضخیم کتب کو ہاتھ لگانے سے بھی ڈرتا ہے، جب کہ یہ مسائل ہر شخص کو پیش آنے والے مسائل ہیں ،چناں چہ مذکورہ مضمون سے استفادہ بآسانی ہر شخص کی دسترس میں ہو گا۔
میں حضرت اقدس مولانا سلیم اللہ خان صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا نہایت مشکور و ممنون ہوں کہ حضرت اقدس نے اپنی پیرانہ سالی ، امراضِ شدیدہ و مصروفیاتِ کثیرہ کے باوجود نہ صرف پورے مضمون کو دیکھااور کلماتِ تبریک ثبت فرمائے، بلکہ کمال شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مکتبہ فاروقیہ سے طبع کروانے کی گذارش کو بھی قبول فرما لیا، جزاہم اللہ احسن الجزاء ۔
نیز! حضرت مولانا عبد اللہ خالد صاحب دامت برکاتہم کا بھی شکر گذار ہوں کہ انہوں نے اپنی بے شمار مصروفیات سے وقت نکال کر مذکورہ رسالہ کو دیکھا اور ضروری اصلاحات و مفید مشوروں سے نوازا،اس کے علاوہ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ جس جس شخص کی معاونت کسی بھی اعتبار سے شامل حال رہی، (بالخصوص مفتی سمیع الرحمن صاحب ،مفتی عارف محمودصاحب و مفتی عبد الرحیم صاحب حفظہم اللہ تعالیٰ، رفقائے شعبہ تصنیف و تالیف ،جامعہ فاروقیہ کراچی)کو جزائے خیر عطا فرمائے، آمین ثم آمین
محمد راشد ڈَسکوی
رفیق شعبہ تصنیف و تالیف واستاذجامعہ فاروقیہ کراچی
mrashiddaskvi@yahoo.com
۲۹ ؍ صفر ۱۴۳۴ھ ، 12 ؍ جنوری 2013 ء
٭…٭…٭