Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 2

96 - 645
حدیث مسلم شریف ، ابوداود شریف ، ترمذی شریف میں صرف تہجد کے باب میں ذکر فرمایا ہے تراویح کے باب میں ذکر نہیں فر مایا جسکا مطلب یہ ہے کہ حضور ۖ تہجد میں آٹھ رکعتیں پڑھتے تھے(٢) اس حدیث سے بھی اسکی تائید ہو تی ہے۔ عن ابن عباس قال کان  النبی  ۖ یصلی من اللیل ثمان رکعات و یوتر بثلاث ۔ ( طبرانی کبیر، باب یحی بن وثاب عن ابن عباس ، ج ثانی عشر ، ص ١٠٦، نمبر ١٢٦٩٠) اس حدیث سے بھی معلوم ہوا کہ تہجد کی نماز حضور  ۖ آٹھ رکعتیں پڑھتے تھے۔
(٣)صرف امام بخاری  نے اس حدیث کو تراویح کے باب میںبھی ذکر فرمایا ہے، اور تہجد کے باب میں بھی ذکر فرمایا ہے ۔  تہجد کے بارے میں بخاری کی اوپر حدیث گزر چکی اور تراویح کے بارے میں حدیث کا باب یہ ہے  ۔   سأل عائشة  کیف کانت صلوة رسول اللہ  ۖ فی رمضان ؟ فقالت : ما کان یزید فی رمضان و لا فی غیرہ علی احدی عشرة رکعة ، یصلی اربعا فلا تسأل عن حسنھن و طولھن ،   ثم یصلی أربعا فلا تسأل عن حسنھن و طولھن ثم یصلی ثلاثا ۔ (  بخاری شریف ، باب فضل من قام رمضان ،ص ٣٢٢ ، نمبر ٢٠١٣)اس آٹھ رکعتوں کی حدیث کو امام بخاری  نے  قیام رمضان ، یعنی تراویح کے باب  میں ذکر فر مایا ہے ۔  (٤) اس حدیث میں تذکرہ ہے کہ آپ چار رکعتیں ایک ساتھ پڑھا کرتے تھے جن کے حسن کا کیا کہنا۔اور تراویح کی نماز ایک ساتھ چار رکعت نہیں ہوتی۔ بلکہ دو دو رکعت کرکے ہوتی ہے۔اس لئے وہ حدیث تراویح کے بارے میں نہیں ہے بلکہ تہجد کے بارے میں ہے۔ (٣) سنن للبیھقی نے دونوں روایتوں کو اس طرح جمع کیا ہے کہ پہلے گیارہ رکعت تہجد پڑھتے ہوںگے۔پھر بیس رکعت تراویح پڑھتے ہوںگے۔ان کا جملہ اس طرح ہے  ویمکن الجمع بین الروایتین فانھم کانوا یقومون باحدی عشرة ثم کانوایقومون بعشرین ویوترون بثلاث (سنن للبیھقی ، باب ما روی فی عدد رکعات القیام فی شہر رمضان ج ثانی ص ٦٩٩،نمبر١٨ ٤٦)اس عبارت سے معلوم ہواکہ رمضان  میں بھی پہلے تہجد کی نماز آٹھ رکعتیں پڑھتے ہو نگے ، اسکے بعد تراویح کی بیس رکعتیں پڑھتے تھے ۔   
اور امام جماعت کے ساتھ تراویح اور وتر  پڑھائے اسکی دلیل یہ اثرہے (١)ان عمر بن خطاب امر رجلا یصلی بھم عشرین رکعة (مصنف ابن ابی شیبة،٦٧٧ کم یصلی فی رمضان من رکعة ،ج ثانی، ص ١٦٥، نمبر ٧٦٨١ مصنف عبد الرزاق، باب قیام رمضان ج رابع ص ٢٠٠ نمبر ٧٧٦٠)  (٢) ان علیا أمر رجلا یصلی بھم عشرین رکعة ۔ (مصنف ابن ابی شیبة،٦٧٧ کم یصلی فی رمضان من رکعة ،ج ثانی، ص ١٦٥، نمبر ٧٦٨٠سنن للبیھقی، باب ما روی فی عدد رکعات القیام فی شہر رمضان ج ثانی ص٦٩٨،نمبر٤٦٢٠)ان دونوں اثروں سے معلوم ہوا کہ حضرت عمر  اور حضرت علی  کسی امام کو حکم فرماتے کہ وہ لوگوں کو جماعت کے ساتھ تراویح پڑھائے جس سے ثابت ہوا کہ تراویح کی نماز جماعت کے ساتھ ہو گی ۔
 اور تراویح دو دو رکعتیں پڑھائے اسکی دلیل یہ اثر ہے ۔عن ابی عمر  أنہ صلی خلف ابی ھریرة و کان یصلی رکعتین ثم  یسلم ثم یقوم فیوتر برکعة ۔ ( مصنف ابن ابی شیبة ، باب ٦٨٥ فی کم یسلم الامام ، ج ثانی ، ص ١٧٠ ، نمبر ٧٧٣٤ ) اس اثر میں 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 5 0
2 فصل ما یکرہ فی ا لصلوة 13 1
3 فصل فی آداب الخلاء 35 2
4 باب صلوة الوتر 42 3
5 وتر کا بیان 42 4
7 باب النوافل 56 3
8 فصل فی القرأة 66 3
9 فصل فی قیام رمضان 94 3
10 فصل فی التراویح 94 3
11 باب ادراک الفریضة 104 3
12 باب قضاء الفوائت 127 3
13 باب سجود السہو 144 3
14 باب صلوٰة المریض 178 3
15 باب سجود التلاوة 197 3
16 باب صلوة المسافر 218 3
17 میل شرعی،میل انگریزی اور کیلو میٹر میں فرق 222 16
18 بحری میل 228 16
19 باب صلوة الجمعة 254 2
20 باب صلوة العیدین 290 19
21 فصل فی تکبیرات تشریق 312 20
23 باب صلوة الکسوف 318 19
24 باب صلوة الاستسقاء 326 19
25 باب صلوة الخوف 332 19
26 باب الجنائز 339 2
27 فصل فی الغسل 342 26
28 فصل فی التکفین 352 26
29 کفن کا بیان 352 26
30 کفن بچھانے اور لپیٹنے کا طریقہ 355 26
31 فصل فی الصلوة علی ا لمیت 361 26
32 فصل فی حمل الجنازة 384 26
33 فصل فی الدفن 389 26
34 باب الشہید 397 2
35 باب الصلوٰة فی الکعبة 413 2
36 کتاب الزکوٰة 419 1
38 باب صدقة الصوائم 419 36
39 باب زکوة الابل 451 38
40 فصل فی البقر 458 38
41 فصل فی الغنم 464 38
43 فصل فی الخیل 469 38
44 فصل فی مالا صدقة فیہ 473 38
45 جانور کے بچوں کا فصل 473 38
46 باب زکوٰة المال 498 36
47 فصل فی الفضة 498 46
48 فصل فی الذہب 505 46
49 درہم کا وزن 509 46
50 دینار کا وزن 509 46
51 نصاب اور اوزان ایک نظر میں 510 46
52 چاندی کا نصاب 510 46
53 سونے کا نصاب 510 46
54 رتی اور ماشہ کا حساب 511 46
55 فصل فی العروض 512 46
56 باب فی من یمرّ علی العاشر 520 36
57 باب فی المعادن والرکاز 541 56
58 باب زکوٰة الزّروع والثمار 556 56
59 باب من یجوز دفع الصّدقات الیہ ومن لا یجوز 584 56
61 باب مصارف الزکوة 584 56
62 باب صدقة الفطر 618 36
63 فصل فی مقدار الواجب و وقتہ 634 62
64 صدقة الفطر کی مقدار 641 62
65 صاع کا وزن 641 62
Flag Counter